بلعون صناع مکین و مکاں بفضل خلاق زمین و زماں
افضل بھائی کی خواہش پر ایک چھوٹی سی ڈکشنری تشکیل دی ہے۔ وہ اس کام کے لیے ایکسل شیٹ استعمال کر رہے تھے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ احباب کی اس طرح کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے یہ سافٹ وئیر کار آمد بن سکے۔ سافٹ وئیر کے فولڈر میں موجود تمام ٹیکسٹ فائلز کو سافٹ وئیر بطور ڈکشنری استعمال کرے گا۔ اس طرح صارف ایک سے زیادہ ڈکشنریاں شامل کر سکتا ہے۔ ڈکشنری بنانے کا طریقہ کار آسان اور سادہ ہے۔لفظ (ٹیب کی)معنی
اس طرح اس سافٹ وئیر کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یاد رہے اس سافٹ وئیر کی مدد سے معنی اور لفظ دونوں میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔ معنی سے تلاش کے لیے یہ تمام معنی کے درمیان لفظ کو تلاش کرتا ہے اور لفظ سے تلاش کرتے وقت لفظ کے شروع سے تلاش کرتا ہے۔ اگر یہ سافٹ وئیر مناسب ہے تو اس کو اردو ایڈیٹر میں بطور ایڈ آن شامل کیا جا سکتا ہے۔
تصویر
ڈاؤنلوڈ لنک
http://urduencyclopedia.org/soft/EnglishUrduDictionary.Net.zip