انگریزی سے اردو لغت کو برقیائیں

لائبریری ٹیم کی توانائی نے مجھے حیران کیا ہے اور اسی لیے اپنی جانب سے بھی ایک فرمائش پیش کر رہا ہوں۔ مجھے ایک اچھی انگریزی سے اردو لغت میں بہت دلچسپی ہے۔ میں چاہوں گا کہ اگر ممکن ہو تو کسی اچھی اغلاط سے پاک جامع قسم کی انگلش ٹو اردو لغت کو برقیا دیا جائے جس کو بعد اذاں ایک سرچ ایبل شکل میں پیش کر دینا میری ذمہ داری ہوگی۔

نوٹ: مجھے یاد آرہا ہے کہ ایسا کوئی پراجیکٹ غالباً پہلے آصف صاحب نے شروع کیا تھا۔ تاہم شاید اس کی مزید خبر نہ آئی تھی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شارق مستقیم صاحب

آپ کی تجویز پر عمل ہم سب کی توانائیوں میں مزید اضافہ کرے گا۔ آصف صاحب کے پراجیکٹ کو دیکھ کر مجھے ایک خیال آیا تھا جسے میں اس وقت محض ایک دیوانے کاخواب ہی کہہ سکتی ہوں ۔ لیکن آپ کی تجویز سے ایک امید کی کرن سی مل گئی ہے کہ اس خواب کو بھی تعبیر دینا ناممکن نہیں رہے گا۔

آپ کی حوصلہ افزائی اور کلمات کے لئے بہت شکریہ ۔
 

دوست

محفلین
آصف بھائی کا پراجیکٹ ہے تو بہترین مگر ایک تو وہ خود کبھی کبھار محفل کو رونق بخشتے ہیں۔ دوسرے اس لغت میں بہت زیادہ وقت لگے گا۔ مگر پہلے سے موجود کسی بھی انگریزی سے اردو لغت کو اگر برقیا لیں تو لائبریری ٹیم یہ کام باآسانی اور ترجیحی بنیادوں پر کر سکتی ہے۔
میرے ذہن میں ایک اور خیال بھی تھا اگر ہم فیروزلغات کو برقیا لیں تو میرے جیسوں کا ترجمہ کرنے کے سلسلے میں اصطلاحات بنانے کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائے۔ فی الوقت ہم ٹامک ٹوئیاں‌ مار کر گزارہ کر رہے ہیں یا کبھی شمیل اپنی اردو لغت سے کچھ الفاظ کھینچ
کر لا دیا کرتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں لغت کو برقیانے کا تصور کچھ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ برقی لغت کا تصور ایک ای بک کا نہیں بلکہ ایک ایپلیکیشن کا ہے جس میں آپ کسی بھی لفظ کو ٹائپ کرکے اس کی تفصیل دیکھ سکیں۔ اس کی سب سے مشہور مثال لیو ڈکشنری ہے۔ آصف نے باقی دوستوں کے ساتھ مل کر جو الفاظ کی فہرست تیار کی ہے وہ ایسی ہی برقی لغت کی ایک بنیاد فراہم کریں گے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک ابتدائی فہرست الفاظ ہے اور ہمیں ایک باقاعدہ لغت کی جانب بڑھنا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے ایک ایسی اپلیکیشن کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہر لفظ کی تفصیل ڈیٹابیس میں داخل کی جا سکے۔ یہاں پر کسی اچھی ڈکشنری سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ یہاں پر کام کچھ آگے نہیں بڑھ رہا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آصف اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے مراحل میں اور اگلے کچھ ماہ تک کافی مصروف ہیں۔ اگر کوئی اور دوست یہ اپلیکیشن لکھنا چاہیں تو بسم اللہ کریں۔ :p
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوپر شارق کا پیغام میں نے صحیح طرح نہیں پڑھا تھا۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے وہ اس طرح کی اپلیکیشن بنانے میں دلچسپی رکھتے ہوں گے۔ اگر ایسی ہی بات ہے تو وہ آصف سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ ایک لغت کو برقیا کر اس پر ایپلیکیشن لکھ کر لاگو کردی جائے؟
 

آصف

محفلین
لغت کے پراجیکٹ کو آگے بڑھانے کیلئے اگر کوئی صاحب آنا چاہیں تو یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہمیں ایک ایسا ویب پروگرام چاہئیے جو پانچ پانچ یا دس دس الفاظ کے گروپ کیلئے مختلف معلومات کے اندراج کی سہولت مہیا کرے۔ ان معلومات کی تفصیل کیلئے آّپ میرا یہ پیغام پڑھ سکتے ہیں۔

اس سے آپ کو یہ بھی پتہ چلے گا کہ ہم اس پراجیکٹ میں traditional یک طرفی لغت کے سٹائل سے ہٹ کر دو طرفی لغت بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے صرف انگریزی سے اردو لغت کا ترجمہ کافی نہ ہوگا اگرچہ اگر ایسا ترجمہ ہو جائے تو وہ ہماری برقی لغت کے لئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ نبیل کے مراسلہ میں لیو کا حوالہ ہماری منزل کی بہترین مثال ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آصف تمہارے ذہن میں جو ڈیٹابیس سٹرکچر ہے اس کی کچھ تفصیل بتاؤ تاکہ اس پر اپلیکیشن بنانے کے بارے میں کچھ بات کی جا سکے۔
 
غور کر رہا ہوں

میں فی الحال آصف کے مراسلے کو پرنٹ کرکے اس پر غور کر رہا ہوں اور پھر اپنی گزارشات پیش کرتا ہوں۔ ایک خیال یہ ہے کہ اس ٹیبل اسٹرکچر پر کام کرتے ہوئے ایک ڈیٹا اینٹری ایپلیکیشن بنا لی جائے جسے اراکین میں تقسیم کرکے ڈیٹا اینٹری کا کام لے لیا جائے اور بعد کو ڈیٹا مجتمع کرکے لغت مکمل کرلی جائے۔
 
شارق بسم اللہ کیجیے ڈیٹا اینٹری ایپلیکیشن پر کام کو ، یہ کام کافی مدت لے گا اور جتنا جلد شروع ہوجائے اتنا اچھا ہے۔ ڈیٹا بیس میں ہوگا تو پھر اسے کسی فائل میں ڈمپ کرنا مسئلہ نہیں ہوگا اور فائل سے پھر ڈیٹا بیس میں ڈالنا تو اب ہر ڈیٹا بیس کا کھیل ہے ۔ بعد میں ہم اسی ڈیٹا کو لے کر اس میں من چاہے اضافہ کرسکتے ہیں اور اسے اور نکھار سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس پیغام کو اردو لغت پراجیکٹ کے زمرے میں منتقل کر رہا ہوں کیونکہ یہ وہاں زیادہ فٹ بیٹھتا ہے۔
 
Top