انگریزی سے اردو - متبادل الفاظ

شمشاد

لائبریرین
یہ اردو محفل ہے اور کوشش یہ ہوتی ہے کہ اردو محفل میں جو بھی مراسلے لکھے جائیں وہ سو فیصد اردو میں ہی لکھے جائیں۔ پھر بھی بعض اوقات کچھ ایسا وقت آن پڑتا ہے کہ انگریزی زبان کا کوئی لفظ ایسا آ جاتا ہے جس کا اردو میں متبادل نہیں ملتا، سو مجبوری میں انگریزی کا وہ لفظ اردو رسم الخط میں لکھنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں اراکین لائبریری کے لیے ایک ایسا ہی لفظ اراکین کو مشکل میں ڈالے ہوئے ہے اور وہ لفظ ہے "اپڈیٹ"۔

عاطف بھائی، جو کہ ماشاء اللہ اردو زبان پر خاصی دسترس رکھتے ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ عربی میں تحدیث اس کا متبادل ہے ۔ اردو میں لیکن یہ قدرے ثقیل محسوس ہو ۔ شاید اس سے بہتر کچھ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

اسی طرح ایک لفظ "چیلنج" ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ اس کو بھی اردو میں بتانے سے معذور ہے۔

اراکین اردو محفل کو دعوت عام ہے کہ اس لڑی میں انگریزی کے روزمرہ کے وہ الفاظ جو عام زبان میں استعمال ہوتے ہیں، ان کا اردو میں متبادل یہاں لکھتے جائیں۔
 

بابا-جی

محفلین
ابھی تک تین الفاظ نظر آئے ہیں :

اپڈیٹ
چیلنج
ٹاسک
تازہ کاری تو اپ ڈیٹ کے لِیے ہے۔
چیلنج للکار کے معنوں میں ہے اور
ٹاسک معینہ یا مقرر کام یا ذمہ کام کو کہتے ہیں، مگر
مُجھے اپڈیٹ، چیلنج اور ٹاسک ہی استعمال کرنا بہتر لگتا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اراکین اردو محفل کو دعوت عام ہے کہ اس لڑی میں انگریزی کے روزمرہ کے وہ الفاظ جو عام زبان میں استعمال ہوتے ہیں، ان کا اردو میں متبادل یہاں لکھتے جائیں۔
یہ تو واقعی ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے اور آج کی بدلتی دنیا میں اسے ہر دم اپڈیٹ کی ضرورت بھی ہے ۔ :laugh1:
 

شمشاد

لائبریرین
اب تک صرف تین الفاظ زیر بحث آئے ہیں :

اپ ڈیٹ
چیلنج
ٹاسک

اور اراکین نے مندرجہ ذیل متبادل الفاظ دیئے ہیں :

اپ ڈیٹ :
  • تازہ ترین
  • تازہ کاری
  • تجدید
  • مطابقت نو

چیلنج :

  • للکار
  • مہم جوئی

ٹاسک

  • معینہ
  • مقرر کام
  • ذمہ کام
  • امر درپیش
 

سید عاطف علی

لائبریرین
تجدید کے معنی کسی میثاق معاہدے قول یا دستاویز کے لیے مناسب ہیں ۔ کسی صورت حال یا بدلتی حالتوں کے بیان کے لیے تازہ کاری بہتر ہے ۔
ٹاسک کے لیے ایک لفظ تفویضہ :) ذہن میں آیا ۔جیسے فریضہ
چیلنج کے لیے مہم مناسب ہے ۔ آزمائش بھی ممکن ہے ۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اب تک صرف تین الفاظ زیر بحث آئے ہیں :

اپ ڈیٹ
چیلنج
ٹاسک

اور اراکین نے مندرجہ ذیل متبادل الفاظ دیئے ہیں :

اپ ڈیٹ :
  • تازہ ترین
  • تازہ کاری
  • تجدید
  • مطابقت نو

چیلنج :

  • للکار
  • مہم جوئی
  • مہم
  • آزمائش
  • دعوت مبارزت

ٹاسک

  • معینہ
  • مقرر کام
  • ذمہ کام
  • امر درپیش
  • تفویضہ
 

شمشاد

لائبریرین
اب تک صرف تین الفاظ زیر بحث آئے ہیں :

اپ ڈیٹ
چیلنج
ٹاسک

اور اراکین نے مندرجہ ذیل متبادل الفاظ دیئے ہیں :

اپ ڈیٹ :
  • تازہ ترین
  • تازہ کاری
  • تجدید
  • مطابقت نو

چیلنج :

  • للکار
  • مہم جوئی
  • مہم
  • آزمائش
  • دعوت مبارزت

ٹاسک

  • معینہ
  • مقرر کام
  • ذمہ کام
  • امر درپیش
  • تفویضہ
  • ہدف
 
Top