انگریزی سے اردو مشین ٹرانسلیشن، کرلپ کا اطلاقیہ

نبیل

تکنیکی معاون
ہو سکتا ہے کہ کچھ دوستوں نے اس کا پہلے یہاں ذکر کیا ہو لیکن مجھے ابھی اس کا علم ہوا ہے کہ کرلپ نے انگریزی سے اردو میں مشین ٹرانسلیشن کا ایک اطلاقیہ تیار کیا ہے جو کہ ذیل کے ربط پر موجود ہے:

http://www.crulp.org/software/langproc/E2UMachineTranslationSystem.htm

attachment.php


میں نے اسی اطلاقیے کی ریڈ می فائل سے ذیل کی سطر کو اردو میں ترجمہ کرنے کی کوشش کی تھی:

کوڈ:
Please make sure that Urdu language support is installed on your pc

مشین ٹرانسلیشن کے اطلاقیے نے پہلے تو جملے کو سمجھنے سے معذوری کا اظہار کر دیا، اور اس کے بعد اس کا ذیل کا ترجمہ پیش کیا:

پلیز ماک سیور کہ تمہارے پک پر ارڈ لانگواج سپورٹ از انسٹالَیڈ

بہرحال میرے خیال میں یہ درست وسمت میں ایک قدم ہے۔ کرلپ کی سائٹ پر اس اطلاقیے سے متعلقہ سورس کوڈ بھی موجود ہے۔ ہو سکتا ہے کوئی باصلاحیت دوست اس اطلاقیے میں ردوبدل کرکے اس میں مزید بہتری لے آئیں۔
 

Attachments

  • machine_translation.gif
    machine_translation.gif
    37.8 KB · مناظر: 67

نبیل

تکنیکی معاون
اوپر کا مراسلہ نامکمل پوسٹ ہو گیا تھا۔ اس میں کچھ تبدیلیاں کر دی ہیں۔
 
دیکھتے ہیں احباب کا تجربہ کیا نتائج لاتا ہے۔ اگر اچھے نتائج ہوئے تو ایک عدد ویب انٹرفیس کا ریپر لکھنے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھا رلیز کر دیا گیا یہ؟ یہاں اس کا پروٹو ٹائپ دکھایا تھا سرمد حسین نے (جب یہاں آئے تھے
 

دوست

محفلین
اس گلوبل سائنس والے علیم احمد کے بڑے بھائی نے نہیں‌ بنایا؟ ان کا نام یاد نہیں‌آرہا لیکن وہ بیرون ملک ہیں آج کل پی ایچ ڈی کے لیے۔
 

arifkarim

معطل
کرلپ والے بھی کمال کرتے ہیں۔۔۔۔ خیر اچھا ہے پہلی پہلی کوشش ہے اردو کے اس میدان میں۔۔۔۔۔:)
 

محسن حجازی

محفلین
اس میں تفسیر احمد کی کوششوں کا کافی عمل دخل ہے۔ بہرطور، شاید یہ اردو مشینی ترجمہ کاری کا واحد نمونہ ہے۔
تاہم ترجمہ کچھ اس قسم کا ہے جیسے کوئی انگریز میم تازہ تازہ اردو سیکھ رہی ہو :grin:
بہرطور، بہت خوشی ہوئی دیکھ کر۔ اگر سورس بھی دستیاب ہے تو مزید تحقیق کی راہیں کھلیں گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ اے پی آئی اور سورس کوڈ فراہم تو کیا گیا ہے لیکن میرے خیال میں اصل اہمیت کی انفارمیشن MLR اور lex فائلوں میں ہے جن میں اس پروگرام کی ذہانت پوشیدہ ہے۔ اس لیے اگر اس پروگرام کی ذہانت میں اضافہ کرنا ہے تو ایک بہتر یوزر انٹرفیس تیار کرنا ضروری ہے جس کے ذریعے اس پروگرام کی ڈیٹابیس میں اضافی انفارمیشن شامل کرنا آسان ہو جائے۔
 
Top