انگریزی سے ہندی تبدیلیِ خط

الف عین

لائبریرین
ابھی یوں ہی ایک ربط سے یہ ملا جو انگریزی سے ہندی میں ٹرانسلٹریٹ کرتا ہے
http://www.hindi.co.in/
اور اس میں اردو پر کلک کر نے سے یہ صفحہ سامنے آیا ہے جس کیا افادیت میری سمجھ میں نہیں آئی۔ دیکھیں ذرا آپ حضرات بھی

http://www.urdu.us/
شگفتہ دیکھ رہی ہوں تو میں نے تبدیلئ نہیں تبدیلیِ لکھا ہے!!
 

فرید احمد

محفلین
یہ ٹرانسلیٹ معنی رسم الخط کی تبدیلی ہے یا ترجمہ ؟
یہاں تو فقط رسم الخط کی تبدیلی ہوتی ہے، ترجمہ نہیں ۔ یعنی کوئی لفظ یا جملہ انگریزی میں لکھیں تو سامنے اس کا ترجمہ نہیں بلکہ فقط ہندی میں رسم الخط بدل کر آجاتاہے ۔
 

جیسبادی

محفلین
سنا ہے کہ من موہن سنگھ کو دیونگری کی سمجھ نہیں لگتی۔ تقریر کرنی پڑ جائے ہندی میں تو اردو سکرپٹ میں لکھی تحریر سے پڑھتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
سنا ہے کہ من موہن سنگھ کو دیونگری کی سمجھ نہیں لگتی۔ تقریر کرنی پڑ جائے ہندی میں تو اردو سکرپٹ میں لکھی تحریر سے پڑھتا ہے۔
یہ بات کم از کم میرے لیے نئی ہے۔ ویسے جہلم کی طرف کا ہے تو شاید یہی وجہ رہی ہو
 

تلمیذ

لائبریرین
نہایت اچھی سائٹ پوسٹ کی ہے اعجاز صاحب نے۔ جو انگریزی میں ٹائپ کرنے کے ساتھ ساتھ ہی ہندی میں لفظ کو ٹرانسلٹریٹ کر دیتی ہے۔ اس میں رومن اردو لکھ کر ہندی عبارت حاصل کی جا سکتی ہے

شکریہ اعجاز صاحب۔
 
Top