انگریزی کا سب سے لمبا لفظ

expensive beauty

محفلین
Antidisestablishmentarianism


اس کے بارے میں یہ سن کر آپ کو شاید حیرت ہوگی کہ اس کا تعلق عیسائی مذہب سے۔ وہ کیسے؟ وہ یوں کہ صدیوں سے مغرب میں یہ بحث چلی آ رہی ہے کہ مذہب اور سیاست کو ملا دینا چاہئے یا ان دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہ ہونا چاہئے: ہمارے یہاں تو علامہ اقبال نے یہ کہہ کر بحث ختم کر دی کہ:

جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

لیکن مغرب میں ان دونوں شعبوں کو الگ رکھنے کے شائقین کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ اور ان کی اپنے مخالفین سے شدید جنگ رہتی۔ اب لیجئے لفظ Establishment کو، تو اسے سن کر حکومتی اداروں، تجارتی اداروں، بڑی کمپنیوں مثلاََ بنکوں وغیرہ کا خیال آتا ہے۔ یعنی وہ ادارہ جو اصول و ضوابط مرتب کرتا ہے۔

لیکن ایک دو صدی پیشتر انگلستان میں اسکا مفہوم تھا مذہب اور خاصکر حکومتِ وقت سے اسکا تعلق۔ یاد رہے کہ ہنری ہشتم سے پہلے انگلستان کےحاکم یعنی بادشاہ یا ملکہ، چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ بھی ہوا کرتے۔ اب یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ disestablishment اس تحریک کا نام ہے جو مذہب اور سیاست کو الگ رکھنے کے حق میں اٹھی۔ اور اس طرحantidisestablishment اس کے رد عمل کے طور پر سامنے آئی اور ان لوگوں کی آواز بنی جو سیاست اور مذہب کو ساتھ چلانا چاہتے۔ برطانوی وزیر ِ اعظم ولیم گلیڈ سٹون نے شاید سمجھا کہ اتنے حروف کافی نہیں ہیں اسلئے انہوں نے اس میں اضافہ کر دیا اور اب مکمل لفظ ہے:

Antidisestablishmentarianism

ظاہر ہے مسٹر گلیڈ سٹون اس تحریک کے یعنی establishment کے حق میں تھے۔ اب یہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں انگریزی کے طویل ترین لفظ کے طور پر موجود ہے۔ زیادہ تر لوگ اسے سب سے لمبے لفظ کے طور پر یاد کر لیتے ہیں مگر اس کا مفہوم نہیں جانتے۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھی معلومات ہے۔ لیکن کوئی اردو کا سب سے لمبا لفظ بھی تحقیق کریں۔۔
اس سے قطع نظر حسنِ گراں مایہ۔۔۔ محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔
 

دوست

محفلین
اردو کا لمبا لفظ پروگرامنگ سے نکالنا مشکل ہوگا کچھ۔ چونکہ ہمارے مرکبات میں ترسیموں کو الگ کرنے کے لیے سپیس کا استعمال ہوجاتا ہے۔ محسن حجازی نے نستعلیقیات نکالا تھا شاید اسی طرح سے۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
کیا کوئی اس لفظ کا اردو تلفظ تحریر کر دے گا ۔
Antidisestablishmentarianism

بہت شکریہ
نایاب
 

expensive beauty

محفلین
خاکسار انجیرنگ کا طالبعلم ہے۔تھوڑا ادب سے بھی شغف ہے۔ اردو کا دیوانہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ جیسے لوگوںمین رہ کر اردع کے اصلوب سے واقفیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
جی آیاں نوں‌ پاء‌ جی اردو کے اسلوب حاصل کیجیے اپنی زبان کو جانیں‌ ورنہ ہماری تو حالت بہت پتلی ہے اردو کے معاملے میں۔ املاء‌، گرامر اور ذخیرہ الفاظ سے بے گانگی بڑھتی جارہی ہے۔
 

طالوت

محفلین
محفل میں خوش آمدید ۔۔
Expensive Beauty کافی اچھا موضوع ہے شاید 10 برس پہلے جانا تھا اس لفظ کو آج پھر سامنے آ گیا ۔۔


تو دوستو ! کس کس نے پہلی بار ہی یہ لفظ صحیح طور پر پڑھ لیا تھا ۔۔ بغیر اٹکے ۔۔
وسلام
 

نایاب

لائبریرین
اَینٹیِ ڈِس اِسٹیبلشمینٹیرین اِزم

السلام علیکم
محترم expensive beauty جی
بہت شکریہ
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین۔۔
اگر کوئی محترم دوست اس کا ترجمہ بھی کر دے تو مشکو و ممنون رہوں گا ۔
اللہ تعالی سدا بہار رکھے اس گلشن اردو محفل میں آمین
نایاب
 

طالوت

محفلین
یہ تو پڑھا بھی نہیں گیا ۔۔ شکل صورت سے تو طب سے متعلق کوئی لفظ معلوم ہوتا ہے ۔۔
ذرا اسے اردو میں لکھیں تاکہ غائب و حاضر الفاظ کا پتا چل سکے ۔۔
وسلام
 
ہماری ٹیچر نے تو یہ لفظ بتایا تھا سب سے لمبا۔۔۔۔۔۔

floccinaucinihilipilification

جمیل الدین عالی نے اپنے سفرنامےدنیا میرے آگے میں بھی اس لفظ کو انگریزی کا سب سے لمبا لفظ قرار دیا تھا اور میں‌بھی ایک عرصے تک اس کو ہی سب سے لمبا لفظ سمجھتا رہا تاہم ایک تو یہ لفظ
coined ہے دوسرے ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل الفاظ بشمول بعض جگہوں کے نام اس سے کہیں طویل ہیں۔ تسلیم شدہ نان ٹیکنیکل اور نان کوائن لفظ Antidisestablishmentarianismہی ہے۔ اور محض حروف کی تعداد کے لحاظ سے انگریری کا سب سے لمبا لفظ 4127802حروف پر مشتمل ہے تاہم یہ کوئی حقیقی لفظ نہیں ہے۔
 
Top