خالد محمود چوہدری
محفلین
کہنے لگے کہ اونٹ ہے بھدا سا جانور۔۔۔۔
اچھی ہے گائے، رکھتی ہے کیا نوکدار سینگ
سنگ پیر اے وگڑیاں تگڑیاں دا
کہنے لگے کہ اونٹ ہے بھدا سا جانور۔۔۔۔
اچھی ہے گائے، رکھتی ہے کیا نوکدار سینگ
بات اہمیت سے انکار کی ہے ہی نہیں ،یہاں تو مسئلہ حد درجہ مرعوبیت کو کم کرنے کا ہے کہ اس کو ہی سب کچھ سمجھ لیا ہے -انگریزی زبان کی اہمیت کا انکار کرنے کی بجائے ہماری توجہ اپنی زبان کی خدمت میں سنجیدگی اختیار کنے کی زیادہ ضرورت ہے۔اس کا طریقہ زیادہ سے زیادہ علمی ، سائنسی ، تاریخی ،تکنیکی مواد کے تراجم کی شکل میں ہو سکتا ہے۔شعر و ادب میں بھی اگرچہ ہر زبان کا اپنا مزاج ہوتا ہے جو تمدنی و مذہبی اقدار کےوسیع نظام سے رابطہ رکھتا ہے تاہم علمی تراجم سے بہتر زبان کی کوئی خدمت ممکن نہیں۔چنانچہ شعر و ادب کے تراجم بھی ہوں تو کوئی حرج نہیں۔ بہر حال توجہ اپنی زبان پر دینے کی ضرورت ہے۔
ترقی یافتہ کی تخصیص کے بغیر، ویکیپیڈیا پر:...
اس وقت کونسی ایسی ترقی یافتہ قوم ہے جس نے اپنی زبان کو چھوڑ کر غیر کی زبان کو اتنا اپنا لیا ہو کہ اس کو ذریعہ تعلیم اور سرکاری زبان بنایا ہو
جرمن اور روس والے انگریزی نہیں بولتے لیکن راکٹ سائنس میں بہت آگے ہیں
جیندے رؤ خوش رؤیہ اردو زبان ہے !
اگر اہم نہ ہوتی تو اردو محفل کا بھی شہرہ نہ ہوتا
ترقی یافتہ کی تخصیص کے بغیر، ویکیپیڈیا پر:
List of territorial entities where English is an official language
فہرست ممالک انگریزی بطور سرکاری زبان
List of official languages by state
فہرست سرکاری زبانیں بلحاظ ریاست
اگر ہو سکے تو ان صفحات میں موجود پاکستان کے بارے میں معلومات درست کر دیں۔
دونوں پر اردو اور صوبائی زبانوں کی حیثیت واضح نہیں ہے، مجھے خود تفصیلی طور پر قانونی (de jure) اور حقیقی (de facto) صورت حال کا علم نہیں ہے۔ اگر زبانوں کے بارے میں کوئی سرکاری پاکستانی روابط بطور حوالہ شامل کر دیے جائیں تو اچھا ہو گا۔مثلاﹰ کونسی معلومات غلط ہے؟ اردو ویکیپیڈیا پر یا انگریزی ویکیپیڈیا پر؟