میرا خیال ہے کہ انگلینڈ بدقسمت رہا کیونکہ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ بھی وہ میچ پینلٹی ککس تک لے گیا مگر پینلٹی ککس میں وہ کبھی بھی نہیں جیتا جانے کیوں یہ اسے راس نہیں آتی۔
دوسرے ہاف کے شروع میں ہی کپتان بیکھم انجری کے باعث باہر آگیا اور پھر سب سے اہم کھلاڑی رونی کو ریڈ کارڈ مل گیا جو کہ میرا خیال ہے کہ کچھ زیادتی تھی ریفری کی۔ اس کے باوجود انگلینڈ نے گول نہیں ہونے دیا تو یہ اس کی کامیابی تھی۔