انگلش سے اردو ترجمہ

سلیم احمد

محفلین
کیا انگلش سے اردو ترجمہ کے لئے کوئی ویب سائٹ یا سافٹ ویئر موجود ہے جو کہ متن یا کسی ویب سائٹ کا انگلش سے اردو ترجمہ کردے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
مشکل ہے ایسا کوئی سوفٹ ویر ملے جو انگریزی سے اردو میں خود بخود ترجمہ کر دے۔
 

رند

محفلین
سلیم بھائی یہ لیں یہ سائیٹ آن لائن ترجمہ کرتی ہے آپ جس انگلش ویب سائیٹ کا ترجمہ چاہتے ہین اس کا یوآرایل یعنی ایڈریس اس میں دیے گئے خانے میں لکھ کر ٹرانسلیٹ کے بٹن پہ کلک کریں یہ آپ کو اس ویب سائیٹ کی ٹرانسلیشن کر دے گی یہ رہا لنک
http://paktranslations.com/
اس ہی طرح کی ایک اور ویب سائیٹ بھی ہے جس کا لنک درجہ زیل ہے لیکن یہ اس سے اچھی نہیں
http://www.apniurdu.com/Transliterate.html
اس کے علاوہ آپ حکومت پاکستان کا ایک ٹرانسلیشن کا سافٹ ویر بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جو کہ پورے پورے جملے اور پیراگراف کا ترجمہ کر دیتا ہے یہ رہا اس کا لنک
http://www.crulp.org/EGDrelease/mt/MT.rar
اس کے علاوہ اگر اردو ڈکشنری چائیے تو یہاں اردو ویب والوں نے بھی ایک بہت اچھی ڈکشنری بنائی ہے آپ اردو ویب ڈاٹ او آر جی کے ڈاؤن لوڈ کے سیکشن میں جاکر اس ڈکشنری کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اس کے علاہ کلین ٹچ نامی ایک کراچی کی کمپنی بھی فری ڈکشنری دیتی ہے یہ رہا اس کا لنک
http://cleantouch.com.pk/EnglishtoUrduDictionary.htm
اس کے علاوہ آن لائن اردو ڈکشنریز بھی ہیں نوٹ :- وہ پاک ٹرانسلیشن اور اپنی اردو والی ویب سائیٹز مین ٹرانسلیٹر کے ساتھ ساتھ ڈکشنریز بھی موجود ہیں ان کے علاوہ اور آن لائن ڈکشنریاں مندرجہ زیل ہیں
http://ijunoon.net/
http://www.urduseek.com/
http://www.urduword.com/
اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی ایک اردو لغت بھی ہے یہ رہا اس کا لنک
http://www.crulp.org/oud/
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو پہلے بھی دیکھا جا چکا ہے
ٹرانسلیشن والی یہ سائٹ تو پہلے بھی دیکھی جا چکی ہے۔
میری 250 فری والی سائٹ کا یہ ترجمہ ہے:

خوش آمدید آزاد ارڈو بوکس کو قطار بندی کرنے کے اوپر
تم عام طور پر لوگوں ڈومان ارڈو بوکس کو ڈون لوڈ کر سکتے ہو ارڈو ٹیکسٹ میں
تم ارڈو بوکس کو ڈون لوڈ کر سکتے ہو ارڈو ٹیکسٹ میں کوپی ریگٹ حولڈیرس کے ساتھ'اجازت
یا
تم تمہارے ذاتی ارڈو بوکس کو شائع کر سکتے ہو(اگر تم انکے نرم نقول کو رکھتے)


جاری رکھ
(http://paktranslations.com/pages/we...=premiumReferrer&url=http://kutub.250free.com

تعجب ہے کہ
Urdu کو یہ اردو نہیں کر سکے، اور نہ books کا ترجمہ!!
 
Top