انگلینڈ میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کرکٹ سیریز - جولائی2010

شمشاد

لائبریرین
آج پہلا ٹی 20 برمنگھم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 167 اسکور بنائے تھے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

عمر اکمل نے 31 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 اسکور بنائے تھے۔ کپتان صاحب پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

آسٹریلیا کے 13 اوور میں 95 اسکور ہیں۔ جبکہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چھکا اور گیند ہی گُم ہو گئی۔

144 پر ہی آسٹریلیا کی بساط لپیٹ دی گئی۔ ابھی آٹھ گیندیں باقی تھیں۔

مبارک ہو۔ ایک عرصے کے بعد کرکٹ میچ جیتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعید اجمل اور محمد عامر نے تین تین جبکہ عمر گل نے دو اور عبد الرزاق اور آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شعیب اختر مہنگا ترین باولر ثابت ہوا کہ دو اوور میں 34 اسکور دیئے۔ اور کوئی وکٹ نہیں ملی۔

اب کل دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنی برتری قائم رکھے گی یا نہیں۔
 

وجی

لائبریرین
عمر گل نے بہت اچھی بولنگ کرائی آخر اس نے بتا دیا کہ مائیکل ہسی جیسے کھیلاڑی کو کیسے آؤٹ کرتے ہیں
بہت بہت مبارک ہو
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان نے مسلسل 12 میچ ہارنے کہ بعد آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔ عمر اکمل شاندار 64 رنز کی اننگز کے ساتھ مین آف دی میچ رہے۔ عمر گل نے بھی آج ایک بار پھر سے ثابت کردیا کہ وہ ٹی ٹوئٹی کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون باؤلر ہے۔ مگر شیعب اختر نے بہت مایوس کیا۔

کل کہ میچ میں بھی اگر پاکستان نے اِسی طرح جان لگا کر کارکردگی دیکھائی تو مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ فتح پاکستان کا مقدر ہوگئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج بھی تقریباً کل والی صورتحال ہے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 162 اسکور بنائے تھے۔ اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اس وقت آسٹریلیا کے 127 اسکور ہیں، چھ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ اور ابھی 20 گیندیں باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
144 پر نو آؤٹ

صرف چھ گیندیں باقی ہیں۔

امید تو پکی ہے کہ پاکستان میچ جیت جائے گا۔
 
Top