انگلینڈ میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کرکٹ سیریز - جولائی2010

فہیم

لائبریرین
خیر مبارک۔
لیکن یہ میچ بھی لٹکتا بھٹکتا جیتے ہیں۔
ایسا نہیں کہ آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کردیا ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح ہے کہ ایسے ہی جیتے ہیں لیکن کل بھی تو یہی صورتحال تھی۔
کل بھی پوری ٹیم کو آؤٹ کیا تھا، آج بھی آسٹریلیا کی پوری ٹیم آؤٹ ہوئی ہے۔

آسٹریلیا ایک زبردست ٹیم ہے، اس کو آؤٹ کلاس کرنا اتنا بھی آسان نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب آئندہ دیکھیں دو عدد ٹیست میچ :

13 سے17 جولائی---- پہلا ٹیسٹ ---- لارڈز
21 سے 25 جولائی ---- دوسرا ٹیسٹ ---- لیڈز
 

مغزل

محفلین
مبروک، آسٹریلیا کے منھ سے جیت کا نوالہ چھیننا کوئی آسان کام نہیں ، ان کا تو گیارہواں کھلاڑی بھی پنچ ہٹر کی طرح کھیلتا ہے ۔ قوم کو مبارکباد
 

فہیم

لائبریرین
ابھی تو فٹ بال کی بات کرلیں۔
ہالینڈ نے 3 گول ماردیے ہیں۔
اور یوروگوئے کا صرف 1
اور 80 سے زائد منٹ کا کھیل ہوچکا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے ٹیسٹ میچ سے کسی کو کوئی دلچسپی نہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 13 جولائی کو لارڈز میں شروع ہوا تھا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 253 اور دوسری اننگ میں 334 اسکور بنائے تھے۔

پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں صرف 148 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

دوسری اننگ میں تیسرے دن کے اختتام پر 114 اسکور ایک آؤٹ پر کھیل رہے ہیں۔ ابھی دو دن کا کھیل باقی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
152 پر دو آؤٹ

سلمان بٹ 82 پر کھیل رہا ہے۔

اظہر علی 42 پر کیچ آؤٹ

ابھی عمر امین آیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
289 پر نویں وکٹ

آسٹریلوی ٹیم کا آج صبح میں کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو آسانی سے 292 پر آؤٹ کر دیں گے۔

اس کا کہنا سچ ہوتا نظر آ رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو 289 پر ہی ڈھیر ہو گئے۔ آسڑیلیا نے یہ ٹیسٹ میچ 150 اسکور سے جیت لیا۔ ابھی تو آج چائے کا وقفہ بھی نہیں ہوا اور کل کا دن بھی باقی تھا۔

ہمارے کپتان صاحب نے پہلی اننگ میں ایک روزہ مچ سمجھ کر کھیلا اور دوسری اننگ میں ٹی20 سمجھ کر۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کیا کھا کر پاکستانی ٹیم میدان میں اتری ہے؟ یہ تو ٹیسٹ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس سے پہلے 1982 میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگ میں 63 کے اسکور پر آؤٹ ہو چکی ہے۔ مجھے یہ نہیں یاد کہ کس ٹیم کے خلاف کھیل رہی تھی۔ لیکن کمال کی بات یہ ہے کہ 7 اسکور سے وہ میچ جیت گئی تھی۔
 
Top