انگلینڈ کا دورہ انڈیا

انگلش ٹیم آجکل انڈیا کے دورے پر جہاں وہ 4 ٹیسٹ 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔



پہلا ٹیسٹ کا تیسرا روز
انگلینڈ 578 آل آؤٹ (190 اعشاریہ 1 اوورز)
انڈیا 94/4 (31 اعشاریہ اوورز)

انڈیا ٹرائل بائے 484 رنز۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
برصغیر میں عرصہ دراز کے بعد کرکٹ کا بھر پور سیزن جاری ہے۔

کل میچ کے پانچویں دن، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف بنگلہ دیش میں 395 کا کامیاب تعاقب کر کے تاریخ رقم کر دی۔

آج پاکستان نے میچ کے پانچویں دن ساؤتھ افریقہ کے خلاف 370 رنز کا کامیاب دفاع کر لیا اور 2003ء کے بعد پہلی بار ان کے خلاف سیریز جیتے۔

آج انڈیا اور انگلینڈ میچ کا چوتھا دن جاری ہے، انگلینڈ دوسری اننگز میں 178 بنا کر آؤٹ ہو گیا ہے اور یوں انڈیا کو ممکنہ 117 اوورز میں 420 کا تعاقب کرنا ہے۔ اس میچ میں گو ڈرا کے چانسز زیادہ ہیں لیکن کل پانچویں دن اس میچ میں بھی بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور فی الوقت تمام نتائج ممکن ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
146602386_10157925111832555_7674319399931335575_o.jpg
 
وارث بھائی کل اور آج کے میچ میں ایک اور غیر معمولی بات ہوئی کہ جب اسپنرز پر توجہ رکھے ہوئے تھے میچ کا پانسہ فاسٹ باؤلرز نے بدلا۔۔ کل حسن اور شاہین نے نئی گیند سے اور آج اینڈرسن نے ریورس سوئنگ کے کمال سے میچ جیتا۔۔
اگرچہ کمنٹیٹرز میں اجیت اگرگر کہہ رہا تھا پانچویں دن فاسٹ باؤلر کو ریورس ملتی ہے اور وہ گیندکرنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن پھر بھی ایسی سست وکٹس پر فاسٹ باؤلنگ سے دھمال ڈالنا واقعہ قابلِ تعریف کام ہے۔۔

انگلینڈ کی شاندار فتح۔ انڈیا کو انڈیا میں انکی ہوم گراؤنڈ پر ہرانا واقعی معمولی کام نہیں ہے۔
 
دوسرے ٹیسٹ میں گوروں کی حالت کافی پتلی

انڈیا 329 آل آؤٹ
انگلینڈ 52/5

پہلے میچ میں شکست کے بعد بلکل ہی خاک پچ بنا ڈالی ہے ہے بی سی سی آئی نے، جیسا کہ متوقع تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انڈیا کل یہ سیریز 1-1 سے برابر کر دے گا، اور ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے طرف بھی ایک قدم بڑھا لے گا۔

150203618_10157942016417555_1947598242160733022_o.jpg
 
پنک ٹیسٹ احمد آباد میں شروع ہو گیا ہے۔۔۔
انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سردار پٹیل اسٹیڈیم، گجرات میں یہ پہلا انٹرنیشنل میچ ہے۔

انڈیا ٹیم تین اسپنر اور 2 فاسٹ باؤلر کے ساتھ گئی ہے جبکہ انگلش ٹیم نے 3 پیسر ایک اسپنر + بین سٹوکس کھیلایا ہے۔
 
گورے 112 پر ڈھیر۔
اکشر پٹیل کی 6 وکٹس۔


اکشڑ اور روی کو تو اچھی خاصی ٹرن مل رہی تھی۔
دیکھتے ہیں اب جمی اور براڈ کو سوئنگ ملتی ہے یا نہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انگلینڈ اس تیسرے ٹیسٹ میں بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ انگلینڈ 112 پر آؤٹ ہو گیا جب کہ پہلے دن کے اختتام پر انڈیا کے 99 پر 3 آؤٹ ہیں۔ انڈیا اگر پہلی اننگز میں 100 سے زیادہ لیڈ لے گیا تو یہ میچ یقینی طور پر انگلینڈ کے ہاتھ سے نکل جائے گا اور ان کا لارڈز میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیلنے کا خواب بھی چکنا چور ہو جائے گا۔
 

فہد اشرف

محفلین
انڈیا ۱۳۱-۸، لیڈ ۱۹
میچ انڈیا کے ہاتھ سے نکل کر برابری پر آ گیا ہے اور خراب پچ کے پوائنٹس کٹنے کے خطرات الگ سے منڈرا رہے ہیں۔
 
Top