S. H. Naqvi
محفلین
میں کیوں گوگل کروں محترم قیصرانی صاحب، اعتراض تو آپ نے کیا انکی تحریر پر، میں نے تو بس ایک عام قاری کی طرح انکی تحریر پڑھی، اچھی لگی تو معلوماتی کی ریٹنگ کردی مگر آپ نے ان کی تحریر کو سرقہ شدہ قرار دینے کا خیال ظاہر کر کے ایک عجیب صورت حال پیدا کر دی کیونکہ یہ صاحب دھڑا دھڑ پوسٹ کر رہے ہیں اور بہت ہی علمی اور معلوماتی موضوعات کو بیان کر رہے ہیں تو اس سے ان سب تحریروں کی حیثیت مشکوک ہو جاتی ہے کیونکہ اعتراض کرنے والے، آپ ایک پرانے اورسینیئر ممبر ہیں۔ بہرحال میرا مقصد یہ تھا کہ یہ جو صاحب دھڑا دھڑ تحریریں لکھ رہے ہیں ان کی تحریروں کی اگر صحت اتنی مشکوک ہے کہ کسی پوسٹ میں ہنسی مذاق ہو رہا ہے تو کسی پوسٹ میں سرقہ بازی کا خیال پیش کیا جا رہا ہے، تو آپ مستند طریقے سے نشاندہی کر دیں بس، تاکہ ہم بھی ایسی فضول تحریروں کو پڑھ کر اپنا ٹائم ضائع نہ کریں۔ اور اگر ایسی کوئی بات نہیں اور آپ نے صرف دل لگی کی ہے تو خود سوچیے کہ ایک لکھاری کے قلم سے جنم لینے والی تحریر کو آپ نے ناجائز قرار دے کر کیسا انصاف کیا، اس پر گواہ چست نہ ہو تو وہ بھی ظلم پر خاموش رہنے والوں میں ہی لکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔!
دوسرا میں عالم نہ بن جاتا جو شرم کرتا۔۔۔۔۔! ہر تحریر کو گوگل کرتا پھر اسے لائبریری کرتا تب جا کر اس پر ایمان لاتا۔۔۔۔۔۔!
دوسرا میں نے آپ کو اس لیے ٹوکا کہ آپ نے تحریر کی صحت کو بلا ثبوت، مشکوک کیا، جو مجھے اچھا اس لیے نہیں لگا کہ میں تو تحریر کو صحت مند سمجھ بیٹھا تھا آپ کے بلا ثبوت شک نے مجھے شکی بنا دیا۔۔۔!