آشا بھوسلے ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیں

نبیل

تکنیکی معاون
آج میں نے بہت عرصے بعد یہ گانا سنا اور بہت مزا آیا۔ اس کا ربط اور بول پیش خدمت ہیں۔

ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیں۔۔مستانے ہزاروں ہیں
ان آنکھوں سے وابستہ افسانے ہزاروں ہیں۔۔ افسانے ہزاروں ہیں

اک تمہی نہیں تنہا الفت میں میری رسوا
اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں

ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیں۔۔

اک صرف ہمی مے کو آنکھوں سے پلاتے ہیں۔۔ آنکھوں سے پلاتے ہیں
کہنے کو تو دنیا میں مے خانے ہزاروں ہیں۔۔ مے خانے ہزاروں ہیں

ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیں۔۔

اس شمع فروزاں کو آندھی سے ڈراتے ہو۔۔آندھی سے ڈراتے ہو
اس شمع فروزاں کے پروانے ہزاروں ہیں۔۔پروانے ہزاروں ہیں

ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیں۔۔مستانے ہزاروں ہیں
ان آنکھوں سے وابستہ افسانے ہزاروں ہیں۔۔ افسانے ہزاروں ہیں
 
پاکستانی

محفلین
واہ بہت خوب نبیل بھائی، یادیں تازہ کر دیں آپ نے، ویسے بھی یہ ایسے سانگز ہیں جنہیں جب بھی سنا جائے نیا پن محسوس ہوتا ہے۔
 
Top