نیرنگ خیال
لائبریرین
کیا ہم محفل میں ان باکس کے لیئے کوئی متبادل اردو لفظ نہیں ڈھونڈ سکتے۔ اسکو "ذاتی پیغامات" یا کسی اور مناسب لفظ میں بھی تو ڈھالا جا سکتا ہے
دوسری زبان کے الفاظ کا لفظی ترجمہ کی بنیاد پر متبادل ہر جگہ مناسب نہیں لگتا۔ اور ایسے الفاظ کے لفظی ترجمہ سے تو خاص طور پر بچنا چاہئے جو دوسری زبان میں بھی لفظی معنوں کی بنیاد پر استعمال نہ کئے گئے ہوں۔اِن اور آؤٹ کے لیے داخل ،خارج اور درآمد، برآمد استعمال کر سکتے ہیں۔ اور باکس کے لیے ڈبہ اور خانہ استعمال کر سکتے ہیں۔
اب مناسب لفظ کیا ہوگا؟ ذرا سوچنا پڑے گا۔
کچھ متبادل:
داخلی خانہ، خارجی خانہ
درآمد ڈبہ، برآمد ڈبہ
وغیرہ وغیرہ
یہ کیا مصیبت میں ڈالاہوا ہے سب کو۔ ان باکس کا سیدھا سادھا مطلب ہے "اندرونی ڈبہ" یا "داخلی صندوق" ۔ ہم نے اردو کو اردو کی بجائے فارسی، عربی اور نہ جانے کیسی کیسی زبانوں میں ڈھال کر اسکا ستیا ناس کر دیا ہے۔ وکی پیڈیا پر انٹرنیٹ کا ترجمہ ’’جالبین‘‘ کیا گیا ہے جبکہ اصل ترجمہ تو ”بین الاقوامی جال“ یا ”بین جال“ ہونا چاہئے۔ اسکے باوجود بے تکا ترجمہ جالبین کے نام سے اسکو وکی پیڈیا پر عام کروانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ حالانکہ فارسی اور عربی دونوں مضامین میں اصل اصطلاح انٹرنیٹ ہی استعمال ہوئی ہے۔ یہ صرف ہم اردو دانوں کو ہر انگریزی اصطلاح کا اردو میں غلط ترجمہ کرنے کا بھوت سوار ہے!