ان پیج سے بنائی ہوئی پی ڈی ایف فائل کیا ٹیکسٹ میں بدلی جا سکتی ہے؟

نورمحمد

محفلین
جی نور محمد بھائی ان پیج 3 میں یونیکوڈ سپورٹ شامل ہے ۔۔۔ آپ ان پیج 3 ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کریں۔۔۔ !
متلاشی صاحب۔۔۔ بہت بہت شکریہ۔۔۔ مگر میں نے INPAGE 2009 REV3.0.5 ڈاؤنلوڈ کرکے کوشش کی مگر مسئلہ جوں کا توں ہے۔۔۔ آپ کوئی دوسرا لنک فراہم کر سکتے ہیں ۔؟؟؟
 

dehelvi

محفلین
اکثر پی ڈی ایف میکر پروگرام پی ڈی ایف بناتے وقت فونٹ کی اینکوڈنگ اپنے سورس فونٹ سے منقطع کردیتے ہیں اس لئے پی ڈی ایف سے ٹیکسٹ کو کامیابی سے حاصل کرنا کافی مشکل ہے۔ تاہم پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز کے ایک ساتھی نے مجھے ایک فری پی ڈی ایف میکر پروگرام دیا تھا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ورڈ یا ان پیج 3 کی فائل کو یہ پروگرام اس طرح پی ڈی ایف بناتا ہے کہ اینکوڈنگ محفوظ رہتی ہے نتیجتا پی ڈی ایف میں موجود ٹیکسٹ سرچ ایبل اور ایکسس ایبل ہوجاتا ہے۔
لیکن اس سب کا تجربہ کرنے کا مجھے وقت نہیں مل سکا، نیز کوئی ایسا داعیہ بھی پیش نہیں آیا جس سے میں دوبارہ اس کی طرف متوجہ ہوتا۔ اب آپ کی پوسٹ پڑھنے کے بعد میں ان شاء اللہ کوشش کرکے جونہی اس کا مثبت نتیجہ نکلتا ہے یہاں ضرور شیئر کردوں گا۔ نیز وہ پی ڈی ایف میکر بھی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

طمیم

محفلین
میں نے بھی کوشش کی ہے تقریباً کامیاب رہا ہوں ۔۔:biggrin:
کس چیز میں کامیاب رہے ہیں ۔ پی ڈی ایف کو ٹیکسٹ فائل میں تبدیل کرنے میں ۔
یا پھر لنک سے سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرنے میں۔
اس مقصد کے لئے میرا بلاگ وزٹ کیجئے ۔۔۔ یہاں پائیرٹڈ سوفٹ وئیر کا لنک دینا منع ہے۔۔۔ ۔
لنک یہ ہے ۔۔۔ ۔
 
Top