ان پیج سے متعلق ایک سوال

تلمیذ

لائبریرین
مائیکرو سوفٹ ورڈ میں Track Change Tool ہونے کی وجہ سے پروف ریڈنگ آسان ہے لیکن ان پیج میں یہ کام کیسے کیا جاسکتا ہے؟
ماہرین سے رہنمائی کی گزارش ہے۔
 

arifkarim

معطل
غالبا اسکے لیٹسٹ ورژن میں ایسا کوئی فنکشن موجود ہے۔ میرے اسوقت تو انسٹال نہیں ہے۔ جب ہوگا تو بتا دوں گا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
غالبا اسکے لیٹسٹ ورژن میں ایسا کوئی فنکشن موجود ہے۔ میرے اسوقت تو انسٹال نہیں ہے۔ جب ہوگا تو بتا دوں گا۔

شکریہ جناب!
براہ کرم یہ بھی لکھ دیں، کہ یہ تازہ ترین ورژن کون سا ہے، تا کہ میں اس کو ڈھونڈ کر اس کی سی ڈی حاصل کرنے کی کوشش کرو٘ں۔
 

دوست

محفلین
اس کے تازہ ترین ورژن کا کریک تو نہیں ملے گا تلمیذ صاحب۔ خریدنا پڑے گا، اور ونڈوز جتنا مہنگا ملتا ہے یہ۔
 

متلاشی

محفلین
بھائی نیٹ سے سرچ کر لیں ان پیچ 3 ۔ یہ لیٹیسٹ ورژن ہے،،، اس کا پیچر ورژن 2۔2 بھی نیٹ سے مل جائے گا۔۔۔ ! دونوں ڈاون لوڈ کر کے استعمال کریں۔
 
شاکر عزیز عرف دوست صاحب !
ان پیج تھری 11۔3کے مفت کے پروگرام بھی نیٹ پر دستیاب ہیں بس ذرا تلاش کی ضرورت ہے۔ میرا اینٹی وائرس پروگرام ادھر جانے کو چھوڑتا نہیں ہے ورنہ ضرور لنک شیئر کرتا۔
 

دوست

محفلین
میں نے ایک بار استعمال کرنے کی کوشش کی تھی عجیب سی چیز تھی۔ گوجرانوالہ کے کسی صاحب نے انسٹالر تیار کر رکھا ہے۔ مجھے تو وہ ان پیج 2.4 ہی لگا۔ بس انسٹالر تھا اس کا۔ ویسے بھی کوئی پانچ سال سے اس کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ ورڈ یا اوپن آفس میں ہی سب کچھ ہو جاتا ہے۔
 
MS Officeمیں ہی سب کچھ ہوجاتا ہے آپ کی بات درست ہے ۔۔۔۔لیکن ان پیج کی جو بات ہے وہ ان یونیکوڈ فونٹس میں کہاں۔اور پھر انپیج کا جو مزہ ہے وہ ایم ایس ورلڈ میں کہاں اور ویسے بھی اب ان پیج 3.6میں جو میں استعمال کررہا ہوں اس میں آپ اپنی لکھائی کو آرام سے کاپی کریں اور پھر اردو محفل یا کدھر بھی آرام سے پیسٹ کرسکتے ہیں۔
 
ہر سوفٹ وئیر کےکچھ اصول ہوتے ہیں اور انکا استعمال بھی کچھ جہتوں میں مختلف ہوتا ہے اس لئےاردو کے لئے جو سوفٹ وئیر بنایا گیا ہے اس کا استعمال ہی بہتر ہے۔
 
اردو تحریر کا ایک رواج یہ بھی رہا ہے کہ بجائے انڈر لائن کرنے کے خط کشیدہ (یعنی ٹیکسٹ کے اوپر لائن لگائی جاتی ہے۔ لیکن یہ سہولت ان پیج کے علاوہ کسی اور سافٹ ویئر میں نہیں ملتی۔
 
ٹیکسٹ کے اوپر جناب! اوور لائن جیسا کہ انپیج میں اس کی سہولت موجود ہے کیونکہ در اصل اردو ایڈیٹنگ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
 

دوست

محفلین
چلیں جی ایک چیز نہیں بھی ہے تو کیا ہوا؟ کہاں ایک دس بائی دس کا کمرہ، اور کہاں پوری دنیا۔ یہ اردو جہاں مرضی لکھیں، اور وہ اردو ان پیج میں لکھ کر پھر ان پیج کے گوڈوں میں ہی بیٹھ جائیں۔ ایک وقت تھا ان پیج کا بھی۔ اب کمپوزنگ سے بھی اس کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اڈوب السٹریٹر جیسے جن موجود ہیں اب مارکیٹ میں، کورل ڈرا کو کوئی نہیں پوچھتا اب تو۔
 
ان پیج میں اب تو نئے ورژن میں یونیکوڈ کی سپورٹ بھی اآ چکی ہے۔ اور اس طرح انپیج نے ایک بار پھر سے اپنا وجود یقینی بنا لیا ہے۔

بہر حال میں انپیج ہی کا سپورٹر نہیں ہوں بلکہ میں تو ایک قریبآ تین سال سے اس کا استعمال تقریبا ترک کر چکا ہوں۔ مگر یہ ایک اچھی اآپشن اس لئے مینشن کی ہے کہ اگر کچھ پروگرامر حضرات اس چیز پر بھی توجہ دیں اور یہ اس کا اضافہ کر دیں مثلا فانٹ ڈیویلپمنٹ والے یا ایڈ اِنز بنانے والے وغیرہ۔
 
Top