ان پیج سے کاپی کرنا

یوسف-2

محفلین
کیا یہ ممکن ہے کہ ہم ان پیج مین کمپوز شدہ مواد کو یہان کاپی پیسٹ کر سکیں۔ میں نے متفرقات سیکشن مین ایسی ایک کوشش کی تھی جو ناکام ہو گئی۔ کیا کوئی مجھے اس کا حل بتلا سکتا ہے۔ یہ مت بتلائیے گا کہ دوبارہ کمپوز کر لیں
 
اگر آپ کے انپیج میں یونیکوڈ ٹیکسٹ کی شکل میں ایکسپورٹ کرنے کا آپشن ہو تو وہ کر لیں اور پھر اس ٹیکسٹ فائل سے کاپی پیسٹ کر لیں۔ ورنہ آپ انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹرس استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ بتاتے ہوئے ہمارے پر جلتے ہیں کیوں کہ ہم انپیج استعمال نہیں کرتے اس لئے اس حوالے سے ہمیں کچھ زیادہ علم نہیں۔
 
ہم نے ہالیانِ محفل کے کہنے پر نایاب انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کیا۔ صرف ایک مشکل ہمیں یہ پیش آئی کہ ایویلویشن کاپی میں انپیج کی پوری فائل یکدم کنورٹ نہیں ہوسکتی، ایک ایک پیرا گراف سیلیکٹ کرکے کنورٹ کرنا پڑتا ہے۔ پھر بھی ٹھیک ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم
بھائی یوسف اگر آپ واقعی ان پیج میں ہی کام کرنا چاہتے ہیں تو پھر --------ادھر سے ان پیج تھری---- ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ں کمپوز کیا گیا ڈیٹا آپ کہیں بھی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ

کیا محفل کے کسی موڈریٹر کی نظر اس پوسٹ پر نہیں پڑی ۔ ۔ ۔ ۔ یہاں پائریٹڈ ان پیج کے داؤن لوڈ لنک شیئر کیے جا رہے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
ان پیج ٹو یونی کوڈ سب سے اچھا کنورٹر تو شارق مستقیم کا بنایا ہوا ہے، اس کا مقابلہ پاک کنورٹر بھی نہیں کر سکتا کہ اس ے ساتھ ایک تصحیح کرنے کی فائل میری بنائی ہوئی ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ یونی کوڈ متن میں ان پیج کمپوزنگ کی اغلاط خود کار درست کی جا سکتی ہیں۔ بہتر ہو کہ یہ پورا فولڈر دیکھ لیں، اس میں پروف ریڈنگ کی کافی امداد ہے۔
http://www.esnips.com/web/Miscellany2
 

یوسف-2

محفلین
ان پیج ٹو یونی کوڈ سب سے اچھا کنورٹر تو شارق مستقیم کا بنایا ہوا ہے، اس کا مقابلہ پاک کنورٹر بھی نہیں کر سکتا کہ اس ے ساتھ ایک تصحیح کرنے کی فائل میری بنائی ہوئی ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ یونی کوڈ متن میں ان پیج کمپوزنگ کی اغلاط خود کار درست کی جا سکتی ہیں۔ بہتر ہو کہ یہ پورا فولڈر دیکھ لیں، اس میں پروف ریڈنگ کی کافی امداد ہے۔
http://www.esnips.com/web/Miscellany2
بالآخر میں ان پیج متن کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنے پر کامیاب تو ہوگیا ہوں، لیکن ایک دقت پیش آرہی ہے۔
تبدیل شدہ متن میں انگریزی میں ہزاروں کمانڈز بھی آجاتے ہیں ، متن کے اوپر، متن کے نیچے اور ہر سطر کے بعد۔ ینہیں مینولی حذف کرنے میں دقت بھی ہوتی ہے اور وقت بھی صرف ہوتا ہے۔ کیا اس کا بھی کوئی حل ہے؟؟
 

الف عین

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ اصل ان پیج فائل میں ایسے بہت سے کیریکٹرس ہیں جو یونی کوڈ کنورٹر کی سمجھ میں نہیں آ سکے۔ ان کو اصل فائل کے مطابق مینوالی کنورٹ کرنا پڑے گا، اور اگر محض تیز رفتاری سے نکالنا ہی ہیں تو ورڈ میں فائنڈ رپلیس سے کام لیں۔ اگر کوئی انگریزی عدد نہیں ہے تو Find any Digit کی آپشن دیں اور اس کو بغیر کسی رپلیسمینٹ کے رپلیس کر دیں۔ اسی طرح [] کو بھی رپلیس کر دیں اور L جو اس میں آجاتے ہیں، ان کو بھی۔چار پانچ میں کام ہو جائے گا۔
 
Top