ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی کیلیے بہتر سوفٹ ویئر؟

سویدا

محفلین
ان پیج سے اگر یونی کوڈ پر منتقل کرنا ہو تو اس کے لیے سب سے بہترین اور اچھا سوفٹ وئیر کونسا رہے

اور اس کا لنک بھی اگر بتادیں تو بہت نوازش ہوگی کہ کہاں‌سے اس کو اتارا جائے

بعض‌کنورٹر میں حروف ٹوٹ جاتے ہیں ایسا نہ ہو
 
قیصرانی

لائبریرین
بوریت ڈاٹ کام کا بہت اچھا پروگرام تھا لیکن اب وہ سائٹ کام نہیں کر رہی۔ محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن کو دیکھیں
 
سویدا

محفلین
عارف بھائی مجھے ان تین میں‌سے کوئی ایک بہترین آپ تجویز کردیں‌کہ کونسا ان تین میں سب سے زیادہ بہتر رہے گا
 
سویدا

محفلین
اور عارف بھائی جو آپ نے لنک دیے ہیں‌ان میں‌تو بہت سارے کنورٹر ہیں ایڈیٹ کے بعد

از راہ کرم ایک بتادیں جو سب سے بہتر ہو اور لاسٹ اپ ڈیٹ یا ایڈیٹ کے بعد کا ہو

یا نبیل بھائی آپ بتادیں
 
سویدا

محفلین
ابرار کے کنورٹر کا آخری ورژن کون سا ہے ہر نئی پوسٹ میں‌ایک نیا لنک از راہ کرم اگر اس کی بھی نشان دہی کردیں‌کہ ابرار بھائی کا آخری ایڈیٹ کیا ہوا کنورٹ کا لنک کیا ہے
 
arifkarim

معطل

سویدا

محفلین
یہ اتار تو لیا ہے لیکن انسٹال نہیں‌ہورہا ہے
انسٹال کرتا ہوں‌تو یہ پیغام آتا ہے

the application failed to initialize properly (0xc00000135). click on ok to terminate the application
 
arifkarim

معطل
یہ اتار تو لیا ہے لیکن انسٹال نہیں‌ہورہا ہے
انسٹال کرتا ہوں‌تو یہ پیغام آتا ہے

the application failed to initialize properly (0xc00000135). click on ok to terminate the application

آپکے پاس ڈاٹ نیٹ انسٹالڈ نہیں ہے۔ یہاں سے اتار لیں:
http://www.microsoft.com/downloads/details.aspx?FamilyID=0856EACB-4362-4B0D-8EDD-AAB15C5E04F5
 
سویدا

محفلین
عارف بھائی شکریہ ، اللہ آپ کو جزائے خیر دے

وایسے یہ ڈاٹ نیٹ کیا ہوتا ہے اس کے بارے میں‌بھی آگاہ کردیں‌
 
الف عین

لائبریرین
میرے ای سنپ فولڈر میں شارق کا کنورٹر موجود ہے، اور میری موڈیفائی کی ہوئی اپلیس مینٹ فائل۔ اگر کیریکٹر بائ کیریکٹر بالکل درست کنورٹ کرنا چاہتے ہیں تو بے شک ابرار کا بہتر ہے، لیکن اس میں رپلیس مینٹ ابھی نہیں دیا گیا ہے۔ اگر واقعی متن کہیں استعمال کرنا ہے تو میں تو محض شارق کا ہی استعمال کرتا ہوں، لائبریری کے لئے میں چاہتا ہوں کہ پروف ریڈنگ بھی خود کار طریقے سے ہو جائے۔
http://www.esnips.com/web/Miscellany2
(فولڈر کا لنک دے رہا ہوں کہ موڈیفائی کرتا رہتا ہوں اس فولڈر کی دو فائلیں (ورڈ کی اردو ڈکشنری فائل اور اس کی رپلیس مینٹ فائل تو لنک بدل سکتے ہیں۔
 
http://www.esnips.com/web/miscellany2
(فولڈر کا لنک دے رہا ہوں کہ موڈیفائی کرتا رہتا ہوں اس فولڈر کی دو فائلیں (ورڈ کی اردو ڈکشنری فائل اور اس کی رپلیس مینٹ فائل تو لنک بدل سکتے ہیں۔

آپ کی آخری بات سمجھ میں نہیں‌آئی اردو ڈکشنری فائل اور رپلیس منٹ فائل والی بات کیا مطلب اس کا؟
 
الف عین

لائبریرین
اسی فولڈر میں ورڈ کی ڈکشنری ہے جو اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے، اور شارق کا کنورٹر ہے، اس کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے 0.94 ورژن سے ، اس میں رپلیس مینٹ ڈاٹ ٹیکسٹ ایک فائل ہے، جس کو حال ہی میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس لئے بالکل درست لنک دینے کی بجائے فولڈر کا ہی لنک دے رہا ہوں۔ اس سے یہ فائدہ بھی ہے کہ اسی فولڈر میں دوسری فائلیں بھی داؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں، جو ایم ایس ورڈ میں املا کی جانچ کے لئے ضروری ہیں۔ اور ان اغلاط کی نشان دہی بھی کی گئی ہے جو ان پیج میں کمپوز کرنے والے عموماً کرتے ہیں۔ یہ سب بھی تمہارے کام آ سکتی ہیں۔
 
Top