ان پیج فائل کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں تبدیل کرنا

یوسف-2

محفلین
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا کوئی مجھے ان پیج فائل کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں تبدیل کرنے کا طریقہ اول تا آخر آسان الفاظ میں بتلا سکتا ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
یوسف بھائی اس دھاگے کو بھول گئے ہیں کیا؟ یہ رہا ربط
شمشاد بھائی! وہ سبق تو یاد ہوگیا ۔ ان پیج فائل کو یونی کوڈ کنو رٹ کرنا۔ اس کا ستعمال بھی خوب ہوا اس فورم پر بھی اور دیگر جگہوں پر بھی
لیکن اب ایک دوسرا سبق سیکھنا ہے :( ان پیج فائل سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں تبدیل کرنا ۔۔۔ پہلے تو میرے دفتر کے پی سی میں لائسنس یافتہ پی ڈی ایف رائٹر موجود تھا۔تو کوئی مشکل نہ تھی۔ مگر اب ایسا نہیں ہے۔ لہٰذا جتنے بھی پائریٹیڈ پی ڈی ایف رائٹر ڈاؤن لوڈ کیا کوئی بھی کامیاب نہ ہوا، ان پیج کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں تبدیل کرنے میں۔ لہٰذا یہاں مدد کے لئے حاضر ہوگیا کہ یہاں تو ماشا ء اللہ بڑے بڑاے ماہرین موجود ہیں۔ کوئی نہ کوئی حل لنک ضرور بتلا دیں گے
 
یوسف-2

محفلین
Bullzip Pdf Printer انسٹال کر کے دیکھیں۔ یہ فائل کو پرنٹ کرکے پی ڈی ایف بنا دیتا ہے۔

قبل ازیں میں PDF Writer - bioPDF میں ان پیج فائل کو پرنٹ کر رہا تھا۔ فائل تو پرنٹ ہوجاتی ہے مگر Adobe Reader اسے ریڈ نہیں کرتا۔ یہی مسئلہ بل زپ کے ساتھ بھی ہے۔ فائل بننے کے بعد اوپن نہیں ہوتی۔ اس کا کوئی اُپائے ؟؟؟
 
یوں تو کئی سارے مفت پی ڈی ایف پرنٹر دستیاب ہیں لیکن ان سے کام نہ بنے تو ان پیج فائل کے صفحات کو جے پی جی یا جی آئی ایف وغیرہ جیسے تصویری فارمیٹ میں تبدیل کر لیں اور ان تصویروں کو جمع کر کے پی ڈی ایف بنا لیں۔ تصویروں سے پی ڈی ایف بنانے کے ٹول بھی مفت دستیاب ہیں۔ ہم ونڈوز کم ہی استعمال کرتے ہیں اور ان پیج کا ہمارے پاس لائسینس نہیں اس لئے تجربہ کرکے کوئی ٹو دا پوائنٹ حل بتا پانا ہمارے لئے فی الحال ممکن نہیں ہے۔ دیگر احباب ضرور کوئی بہتر حل تجویز کریں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
اس کو آزما کر دیکھیں، محض فائل پرنٹ کی کمانڈ دیں، تو اس کا ڈرائیور اکٹیویٹ ہو جائے گا۔ ہر وہ فائل جسے پرنٹ کر سکتے ہیں، پ ڈ ف میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
 
شکریہ ابن سعید بھائی۔
 
یوسف-2

محفلین
اس کو آزما کر دیکھیں، محض فائل پرنٹ کی کمانڈ دیں، تو اس کا ڈرائیور اکٹیویٹ ہو جائے گا۔ ہر وہ فائل جسے پرنٹ کر سکتے ہیں، پ ڈ ف میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
سر جی آپ نے اسے ان پیج کے لئے استعمال کیا ہے؟ ان پیج کے علاوہ دیگر فائلز کی تو پ ڈ ف بنا رہا ہے، لیکن ان پیج کی فائل کا پرنٹ ہونے کے باوجود، پ ڈ ف میں اوپن نہیں ہوتا
کوئی ذاتی آزمودہ نسخہ بتلائیں، اگر کوئی ہو تو
اڈوب ایکروبیٹ وی۔10 بھی انسٹال کرکے دیکھ لیا۔ ان پیج کے علاوہ سب کے لئے کارآمد ہے :mad:
 
الف عین

لائبریرین
واقعی میں نے ان پیج سے پ ڈ ف کبھی نہیں بنائی، لیکن ابھی تجرنہ کیا تو پتہ چلا کہ پرانے ورژن میں تو بے شک کچھ حروف درست کنورٹ نہیں ہوتے، لیکن ان پیج 3 میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ تجربے کی فائل یہاں منسلک کرنا ممکن نہیں ہو رہا۔
 
اس مفت سافٹ ویئر کو بھی آزما کر دیکھیں، صرف فائل پرنٹ کی کمانڈ دیں اور فائل پی ڈی ایف میں تبدیل کریں۔
ویب سائٹ لنک http://www.dopdf.com/
ڈاؤن لوڈ لنک http://www.dopdf.com/download.php

کیا آپ کا آزمودہ ہے کہ انپیج سے پرنٹ کی کمانڈ دے کر ہم پی ڈی ایف فائل بناسکتے ہیں ؟؟
 
الف عین

لائبریرین
عبید، بس وہ پرنٹ ڈرائیور سلیکٹ کرنا پڑے گا، اس صورت میں ڈو پی ڈی ایف کا۔ یعنی پرنٹ کمانڈ سے کر ڈفالٹ پرنٹر میں آپ اپنا پرنٹر نکال کر ڈو پی ڈی ایف پرنٹر سلیکٹ کریں۔ جن پرنٹ کرنا ہو تو واقعی یہ پی ڈی ایف فائل میں اپنا پرنٹر منتخب کریں۔ امید ہے سمجھ میں آ گیا ہو گا۔
ڈو پی ڈی ایف میں نے بھی آزما کر دیکھا پرانے ان پیج ورژن میں بھی کامیاب پی ڈی ایف بنتی ہے۔
 
مغزل

محفلین
قبلہ بہت آسان حل ہے۔۔ ان بیج کی فائل کو ایکسپورٹ کیجے ای پی ایس فارمیٹ میں اور فوٹو شاپ سے محفوظ بطور save as میں جاکر پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کر لیجے۔
 
Top