بھائی روحانی بابا بات صرف اتنی سی ہے پائریسی اور پورنوگرافی کے لئے ویسے بھی اتنا کھلا میدان ہے کہ سنجیدہ مقاصد کو لیکر قائم شدہ فورمز میں بھی ان کی اجازت دے دی جائے تو کام کی چیزیں اور باتیں دب کر رہ جائیں گی۔ اور آپ کو فخر نوید بھائی کا شکر گزار ہونا چاہئیے کہ انھوں نے محفل کے اصولوں کی پاسداری کی اور ایک اچھے/محفلین کا کردار ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کو متوجہ کرایا۔ با مقصد رپورٹنگ کی ہم ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ویسے بھی اگر کسی منتظم کی نگاہ پڑتی تو بلا رپورٹنگ کیئے بھی یہی ہونا تھا۔
پیارے آپ تو کہیں زیادہ صاحب فہم و ادراک و تجربہ ہیں۔ اگر ہمارے پاؤں میں ذمہ داریوں اور اصولوں کی بیڑیاں نہ پڑی ہوں تو بھلا کسے کسی کا دل دکھانا اچھا لگتا ہے۔