ان پیج ۳ کے بارے میں مجھے معلوم نہیں کیونکہ وہ میں نے کبھی استعمال نہیں کیا، البتہ ان پیج ۲ میں واقعی یہ مسئلہ ہے فہرست تو کافی حد تک درست تیار دیتا ہے مگر صفحات کے نمبر غلط لگاتا ہے۔ بہتر ہے کہ فہرست تو ان پیج ہی سے تیار کرلیں اور صفحات کے نمبر مینول لگا لیں۔ زیادہ صفحات والی کتاب ہو تو فہرست میں بھی مسائل آجاتے ہیں ۔میرے ایک عزیز کتاب کمپوز کررہے ہیں مگر کتابوں کی فہرست مع صفحہ نمبر نہیں بنا پا رہے ہیں. میں نے اسٹائل شیٹ اور ٹیبل آف کنٹینٹ کی مدد سے فہرست بنانے کی کوشش جو درست طریقے سے بن گیا مگر صفحہ نمبر درست نہیں دکھا رہا ہے. ان پیج کے ماہرین سے اس سلسلے میں رہنمائی درکار ہے.
شکریہ نعیم سعید صاحب. یہ تو واقعی بہت بڑا مسئلہ ہے ہزار بارہ سو صفحے کی کتاب کی فہرست مضامین مینولی بنانے میں تو جان نکل جائے گی.ان پیج ۳ کے بارے میں مجھے معلوم نہیں کیونکہ وہ میں نے کبھی استعمال نہیں کیا، البتہ ان پیج ۲ میں واقعی یہ مسئلہ ہے فہرست تو کافی حد تک درست تیار دیتا ہے مگر صفحات کے نمبر غلط لگاتا ہے۔ بہتر ہے کہ فہرست تو ان پیج ہی سے تیار کرلیں اور صفحات کے نمبر مینول لگا لیں۔ زیادہ صفحات والی کتاب ہو تو فہرست میں بھی مسائل آجاتے ہیں ۔
اگر انپیج کا لیٹسٹ ورژن بھی یہ کام نہیں کر سکتا تو پھر فٹے منہ اس سافٹوئیر کایوٹیوب پہ ایک ٹوٹوریل دیکھا جس میں خودکار فہرست مضامین درست صفحہ نمبر دکھا رہا ہے پتہ نہیں وہ ان پیج کا کونسا ورژن ہے. اگر محفلین میں سے کسی کے پاس ان پیج کا ایسا ورژن ہے جس میں ٹیبل آف کنٹینٹ درست کام کرتا ہو تو مجھے ذپ کردیں.