ان پیج میں مسئلہ!

آصف اثر

معطل
مجھے ان پیج کے ساتھ ایک عجیب مسئلے کا سامنا ہے۔جب بھی ونڈوز 10۔ 64بٹ میں ان پیج کا 3.05 ورژن انسٹال کرنے کے بعد کھولنے کی کوشش کرتا ہوں تو درجہ ذیل ایرر آتا ہے۔ ونڈوز 7 میں یہ مسئلہ نہیں :
Error.png

نیٹ پر کافی تلاش کیا لیکن کوئی صورت نظر نہیں آتی۔

عبدالمجید ، عبدالحفیظ ، ابن سعید ، نبیل ، سید ذیشان ، سعادت، ابرارحسین ، محمد سعد ، متلاشی ، محمدصابر
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
مجھے ان پیج کے ساتھ ایک عجیب مسئلے کا سامنا ہے۔جب بھی ان پیج کا 3.05 ورژن انسٹال کرنے کے بعد کھولنے کی کوشش کرتا ہوں تو درجہ ذیل ایرر آتا ہے:
Error.png

نیٹ پر کافی تلاش کیا لیکن کوئی صورت نظر نہیں آتی۔
عبدالمجید ، عبدالحفیظ ، ابن سعید ، نبیل ، سید ذیشان ، سعادت
ان پیج کے اس ورژن میں کافی بگز ہیں ۔۔۔۔ آف ان پیج 3.2 استعمال کریں ۔۔۔
 

آصف اثر

معطل
ان پیج کے اس ورژن میں کافی بگز ہیں ۔۔۔۔ آف ان پیج 3.2 استعمال کریں ۔۔۔
لیکن ان پیج 3.2میرے پاس ہے نہیں۔ اور ویب پر مل نہیں رہا۔ اگر آپ ذاتی پیغام میں لنک دیں تو عین نوازش ہوگی۔
اگر چہ پھر بھی مجھے اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ کیوں کہ کافی عرصہ پہلے کئی فائلیں ایک کسٹم کی بورڈ کے ذریعے ٹائپ کی گئی تھیں۔جس میں اردو کے بجائے عربی کاف، ہا، اور ”ی“ کی ویلیوز پُٹ کی گئی تھی۔ لہذا جب ان فائلوں کو ان پیج 3.1میں کھولا جائے تو وہ عربی کاف، ی ، اور ہ کو یا تو توڑ دیتا ہے یا کراس علامت ڈال دیتا ہے۔یہ مسئلہ صرف فیض، اور نوری کے ساتھ پیش آرہا ہے۔ باقی فونٹس میں نہیں ۔ جبکہ 3.05میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ لہذا میں چاہتا ہوں کہ اس مسئلہ پر قابو پایاجائے تو محنت ضائع نہیں جائے گی۔
 
آخری تدوین:

عبدالحفیظ

محفلین
عربی ہ، ک اور ی کو اردو سے رپلیس کر دیں تو مسئلہ نہیں آئے گا۔ باقی میں بھی آپ کو ورژن 20۔3 ہی استعمال کرنے کا مشورہ دوں گا۔
آپ انپیج کو کمپیٹبلٹی موڈ میں ونڈوز 7 یا ونڈوز ایکس پی میں سیٹ کر کے چلاکر دیکھیں۔
 

آصف اثر

معطل
عربی ہ، ک اور ی کو اردو سے رپلیس کر دیں تو مسئلہ نہیں آئے گا۔ باقی میں بھی آپ کو ورژن 20۔3 ہی استعمال کرنے کا مشورہ دوں گا۔
آپ انپیج کو کمپیٹبلٹی موڈ میں ونڈوز 7 یا ونڈوز ایکس پی میں سیٹ کر کے چلاکر دیکھیں۔
یہی تو مسئلہ ہے کہ عربی ہ،ک، اور ی کو رپلیس کرنا جوئے شِیر لانے کے مترادف ہیں۔ یہ تجربہ کیا ہے لیکن اس سے کام مزید پیچیدہ ہوجاتاہے۔ 2۔3 کا لنک بھی دیں تو بہتر ہوگا۔
باقی یہ کہ ان پیج انسٹال ہونے کے بعد یہ ایرر دیتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
اگر یہی ورژن استعمال کرنا ہے تو 32 بٹ ونڈو انسٹال کر لیں یا انپیج کو کسی اور فولڈر میں انسٹال کر دیں
 

سید ذیشان

محفلین
ان پیج بہت عرصہ پہلے ایک آدھ مرتبہ استعمال کیا تھا اس کے بعد ضرورت نہیں پڑی۔ اس لئے کوئی مدد کرنے سے قاصر ہوں۔ :)
 

آصف اثر

معطل
انپیج بھی کوئی استعمال کرنے والی چیز ہے؟
کرننگ کی مجبوریوں کی وجہ سے استعمال کرنا پڑتا ہے۔

اگر یہی ورژن استعمال کرنا ہے تو 32 بٹ ونڈو انسٹال کر لیں یا انپیج کو کسی اور فولڈر میں انسٹال کر دیں
دونوں طرح سے دیکھ چکا ہوں ۔ کوئی افاقہ نہیں۔
 
میرے پاس ان پیج میں ایک مسئلہ آ رہا ہے۔ ورژن 3.5 ہے۔
غائب سے جیسے ہی غائبا کرتا ہوں لفظ غاٹنا ہو جاتا ہے۔ یہ مسئلہ صرف انپیج نستعلیق فونٹ میں ہے۔
"ئبا" لکھنے پر "ٹنا" لکھا جاتا ہے۔
اگر کسی اور بھائی کے پاس یہ ورژن موجود ہے تو براہِ مہربانی چیک کر کے بتائیں کہ یہ مسئلہ آفاقی ہے یا میرے ان پیج کو ہی بیماری لاحق ہے۔

ویسے تو اب زیادہ تر ورڈ ہی استعمال کرتا ہوں۔ مگر ابھی کچھ چھپوانا مقصود ہے اور غزل کی متوازن فارمیٹنگ ان پیج میں ہی ہو سکتی تھی، لہٰذا مجبوری ہے۔ :-(
 
آخری تدوین:
Top