ان پیج سے پی ڈی ایف کے لئے پروفیشنل طریقہ ء کار تو یہ ہی ہے کہ اسکو ای پی ایس میں ایکسپورٹ کرکے الیوسٹریٹر سے پی ڈی ایف بنا لیں۔
ایک اور آسان اور مفت سہولت یہ بھی ہے کہ گوگل کرکے PrimoPDF ڈاون لوڈ کر لیں اور اسے انسٹال کر لیں اسکے بعد ان پیج میں یہ پرنٹر کے طور پر آپ کو مل جائے گا کچھ بھی پرنٹ کرلیں تو یہ پی ڈی ایف میں اسے محفوظ کرلے گا۔ PrimoPDF دیگر تمام پروگرامز میں بھی پرنٹر کے طور پر دستیاب ہو جائے گا۔
تیسرا طریقہ یہ ہے کہ ان پیچ میں سے ای پی ایس ایکسپورٹ کرنے کے بعد کوئی سا بھی ای پی ایس کنورٹر انسٹال کر لیں اور اس سے پی ڈی ایف بن سکتی ہے۔ یہ طریقہ زیادہ تر وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو کہ اخبارات ، میگزین کی پی ڈی ایف پرنٹنگ پریس کو بھیجنا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی آپ کا کام کر دے گی۔
امید ہے کہ اس سے آپ کی کچھ مدد ہو پائے گی۔