ان پیج کی بے ایمان فائل

شاکرالقادری

لائبریرین
ایک بڑی اہم دیتا فائل جو ان پیج میں کمپوز کی گئی تھی
اس کی بیک اپ فائل بھی ڈیلیٹ ہوگئی
اب اوپن نہیں ہو رہی اوپن کا پراسیس آخری مراحل میں ان پیج کو کریش کر دیتا ہے
کوئی حل کسی کو معلوم ہو تو میرا قیمتی ڈیٹا بچ جائے گا
 
خرم انصاری

محفلین
اس کا باقاعدہ کوئی حل تو معلوم نہیں البتہ بہت پہلے جب ان پیج زیر استعمال تھا اور کسی فائل میں یہ مسئلہ آ جاتا تو اسے ان پیج کے کسی اور ورژن، کیو پی ایس یا ان پیج پروفیشنل میں اوپن کرتے تھے۔ اکثر اوقات اوپن ہو جاتی تھی۔ بعض اوقات ان پیج ری انسٹال کرنے یا وہی فائل کسی دوسرے سسٹم پر اوپن کرنے سے بھی اوپن ہو جاتی تھی۔ پھر اس کا ڈیٹا کاپی کر کے نئی ان پیج فائل میں پیسٹ کر لیا جاتا تھا۔
 
سب کچھ ٹرائی کر لیا
ناکامی
 
تلمیذ

لائبریرین
پاک اردو انسٹالر والے ایم بلال ایم سے فون پر رابطہ کر لیں (محفل پر وہ نہیں آتے)۔
آپ کو معلوم ہے کہ وہ آپ کے چاہنے والوں میں سے ایک ہیں۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کیا کوئی ایسا مبدل موجود ہے جو فائل کو ان پیج میں اوپن کیے بغیر فارمیٹ بدل دے
ابرارحسین کا پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر یہ کام کر سکتا ہے البتہ یہ انپیج کے صرف 2،4 ورژن تک محدود ہے۔ ورژن 3 یا اسکے بعد کی کوئی فائل اس میں کنورٹ نہیں ہوتی کیونکہ وہ پہلے ہی سے یونیکوڈ فارمیٹ میں ہوتی ہے۔
 
خرم انصاری

محفلین
سب کچھ ٹرائی کر لیا
ناکامی
یہ تو بس کچھ جگاڑ تھے جو عند الضرورت استعمال کیے جاتے تھے۔ ابھی ایک بات اور ذہن میں آئی ہے، بالکل عام سی بات ہے، آپ کے بھی علم میں ہو گی لیکن بہت دفعہ نظر انداز ہو جاتی ہے۔ صرف توجہ دلانے کے لیے عرض کرتا ہوں کہ ان پیج کی فائل کا نام اگر اردو کے حروف میں لکھ دیا جائے یا جہاں فائل محفوظ کی ہے اس کی پوری ڈائریکٹری میں کسی بھی فولڈر کا نام اردو کے حروف میں ہو تب بھی یہی مسئلہ پیش آتا ہے کہ عین آخری لمحات میں فائل بجائے اوپن ہونے کے کلوز ہو جاتی ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو اس کا نام رومن میں لکھ کر فائل کو ڈیسک ٹاپ پر رکھ کر اوپن کیجئے۔
ایک تکا ہے لگا جائے تو بہتر ورنہ۔۔۔۔۔صبر کیجئے اور یہ دعا پڑھیے: "انا للہ وانا الیه راجعون اللهم اجرنی فی مصیبتی واخلف لی خیرا منھا یعنی ہم اللہ عزوجل کا مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پھرنا ہے۔ الٰہی! مجھے میری مصیبت میں اجر دے اور اس کا بہتر بدل عطا فرما۔" رحمتِ عالم، نور مجسم ﷺ کا فرمان ہے: جب بھی کسی مسلمان کو کوئی مصیبت پہنچے اور وہ وہی کہے جس کا اللہ عزوجل نے حکم فرمایا ہے کہ ۔۔۔مذکورہ دعا۔۔۔ تو اللہ عزوجل اسے بہتر بدل عطا فرماتا ہے۔ (صحیح مسلم، کتاب الجنائز، باب ما یقال عند المصیبۃ، ص۳۲۹، الحدیث:۹۱۸، دار الکتب العلمیۃ بیروت) بحوالہ "کتاب فیضان امہات المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہن"
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ابرار کے ان پیج تو یونی کورڈ کنورٹر سے پہلے ایک اور یونی کوڈ کنورٹر ہوا کرتا تھا
جو میں ٹیکسٹ پیسٹ کرتے تھے اور وہ کنورٹ کر دیتا تھا
میں ان پیج فائل کو ورڈ پیڈ میں اوپن کرکے اس میں موجود جناتی زبان کو کا پی کر کے اس کنورٹر میں پیسٹ کر کے دیکھنا چاہتا ہوں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ابرارحسین کا پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر یہ کام کر سکتا ہے البتہ یہ انپیج کے صرف 2،4 ورژن تک محدود ہے۔ ورژن 3 یا اسکے بعد کی کوئی فائل اس میں کنورٹ نہیں ہوتی کیونکہ وہ پہلے ہی سے یونیکوڈ فارمیٹ میں ہوتی ہے۔
فائل تو 2،4 ورژن کی ہی ہے لیکن ابرار کے کنور ٹر سے جو کچھ حاصل ہوا
وہ صرف ہزاروں سادہ سطریں ہیں اور ہر سظر میں نمبر شمار ہے
۱
۲
۳
۴
۵
ایسے
 
arifkarim

معطل
ابرار کے ان پیج تو یونی کورڈ کنورٹر سے پہلے ایک اور یونی کوڈ کنورٹر ہوا کرتا تھا
اس قسم کے بہت سے کنورٹرز منظر عام پر آچکے ہیں۔ ابرار والا بہرحال سب پر بھاری ہے۔

میں ان پیج فائل کو ورڈ پیڈ میں اوپن کرکے اس میں موجود جناتی زبان کو کا پی کر کے اس کنورٹر میں پیسٹ کر کے دیکھنا چاہتا ہوں
یہ انپیج کی فائل فراہم کر دیں۔ پھر دیکھتا ہیں اس میں کیا مسئلہ ہے۔
 
arifkarim

معطل
فائل ہیک کر کے مطلوبہ ٹیکسٹ حاصل کر لیا ہے۔ باقی چھیڑ چھاڑ آپ خود کر لیں:
http://arifkarim.no/Public/Recover.inp
سلام! :)
b468.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
بھئی کمال کر دیا تم نے
میں چیک کرتا ہوں ۔۔۔۔۔ اور یہ نسخہ افادہ عامہ کے لیے ہمیں
کچھ اسپیشل نہیں کیا تھا۔ بس اس فائل کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھول کر مطلوبہ ٹیکسٹ ایک اور ٹیکسٹ فائل میں پیسٹ کر دیا تھا اور اس فائل کو انپیج میں امپورٹ کر لیا! :)
 
Top