ان پیج کی کرپٹ فائل

arifkarim

معطل


عارف بھائی کیا اس پلگ ان کے بعد ہرقسم کا اردو فانٹ استعمال کیا جاسکتا ہے یا مڈل ایسٹ ورژن میں ہر قسم کا اردو فانٹ اور اردو کی مکمل سپورٹ موجود ہے جیسا کہ جمیل نوری نستعلیق، علوی نستعلیق اور دوسرے یونی کوڈ اردو فونٹس۔
جزاک اللہ خیرا
نسخ فانٹس تو اکثر چل جائیں گے، البتہ نستعلیق سوائے نفیس نستعلیق کے، مشکل نظر آتا ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=17131
 

ijaz1976

محفلین
پھر تو ان پروگرامز کا کوئی فائدہ نہ ہوا کیونکہ ایک تو یہ بہت ہیوی پروگرام ہیں اور دوسرے یہ پوری طرح اردو کو سپورٹ نہیں کرتے تو ان میں پیج میکنگ کیسے کی جاسکتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ انپیج کی طرح کا کوئی پروگرام بنایا جائے جو یونی کوڈ کو سپورٹ کرتا ہو، ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ ابھی تک کئی جگہ پروفیشنل کام (کمپوزنگ) کے لئے ونڈوز 98 استعمال کی جارہی ہے اس لئے ونڈوز 98 میں بھی اردو کی سپورٹ کا مسئلہ حل ہونا چاہئے اور ایسا پروگرام ہو جو یونی کوڈ بیسڈ ہو اور اس ونڈوز پر بھی چل سکے اور ایکس پی پر بھی، امید ہے کہ پروگرامرز حضرات اس پر کام کررہے ہوں گے، پروگرام کا انٹرفیس انپیج یا ایڈاب ان ڈیزائن جیسا ہی ہونا چاہئے تاکہ لوگوں کو اس پر منتقل ہوتے ہوئے زیادہ دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اللہ کرے کہ ایسا ممکن ہوجائے اور انپیج سے جان چھوٹ جائے (آمین)
جزاک اللہ
 

arifkarim

معطل
جناب مسئلہ انکا نہیں‌ہمارا ہے۔ دیکھیں ایرانی نستعلیق فانٹس وہاں چل جاتے ہیں تو اردو کیوں نہیں؟ :grin:
 

ijaz1976

محفلین
عارف بھائی ! کیا ونڈوز 98 میں اردو ایرانی نستعلیق میں لکھی جاسکتی ہے، لیکن یہ کیسے ہوگا؟؟؟
براہ کرم طریقہ کار کی وضاحت فرمائیں
شکریہ
جزاک اللہ
 

dehelvi

محفلین
ونڈوز 98 میں یونی کوڈ سپورٹ صحیح طرح موجود نہیں ہے، مکمل یونی کوڈ سپورٹ مائکروسوفٹ نے ونڈوز 2000 میں جاری کی تھی۔
 

ijaz1976

محفلین
ونڈوز 98 میں اردو کی سپورٹ

جناب مسئلہ انکا نہیں‌ہمارا ہے۔ دیکھیں ایرانی نستعلیق فانٹس وہاں چل جاتے ہیں تو اردو کیوں نہیں؟ :grin:

عارف بھائی ! آپ نے جو یہ فرمایا ہے تو میں اس سے سمجھا کہ شاید ونڈوز 98 میں یونی کوڈ اردو کی سپورٹ موجود ہے یا کوئی ایسا طریقہ کار موجود ہے کہ جس کے ذریعے ونڈوز 98 میں بھی یونی کوڈ اردو لکھی جاسکتی ہے۔
ویسے میں نے ایک جگہ پر انپیج کا ایک ایسا ورژن دیکھا تھا جس میں ونڈوز 98 میں عربی فونٹس کا علیحدہ سے مینو تھا اور اس میں تمام یونی کوڈ عریبک فانٹس استعمال ہوسکتے تھے۔
جزاک اللہ
 
Top