عارف، آپ ٹیوٹوریل ضرور لکھیں لیکن ابھی یہ ایک بات تو بتا دیں جو میں نے پوچھی ہے۔
ایک بات اور بتائیے کہ سب احباب ایک ہی قسم کی صوتی کی بورڈ کی کلیدیں استعمال کر رہے ہیں جو کہ نبیل بھائی نے یہاں پوسٹ کی تھیں؟
جیسے ہی مجھے وقت ملے گا میں ایک الگ تھریڈ میں صوتی کی میپنگ کا جدول پوسٹ کر دوں گا تاکہ یہ بطور ریفرینس کے کام دے۔
میں نے ابھی تک اپنے حصے کا کام مکمل کرکے Noorin06.vfb سے لے کر Noorin10.vfb فائلیں زپ کرکے ذیل کے ربط پر رکھ دی ہیں:
ftp://urduweb.org/project/Fonts/renamed/Noorin06-10.zip
عارف یا شاکرالقادری صاحب کو وقت ملے تو ان سے گزارش ہے کہ اس کام کی پڑتال کر لیں۔
میں اب Noorin21.ttf سے لے کر Noorin30.ttf فائلیں اپنے ذمے لے لیتا ہوں۔ جیسے جیسے وقت ملتا جائے گا، میں ان پر کام کرتا رہوں گا۔
میں نے اس ویک اینڈ پر Noorin31.tff سے لے کر Noorin35.ttf پر اپنی جانب سے کام مکمل کر لیا ہے۔ جیسے ہی باقی 5 فائلوں پر کام مکمل ہوگا، میں انہیں اپلوڈ کر دوں گا۔
اوئے ہوئے۔۔
اتنی محنت ضائع گئی۔
چلو اب میں کوئی اور فائلیں اپنے ذمہ لے لیتا ہوں۔ لیکن اس پر اب اگلے ویک اینڈ پر ہی کام کروں گا۔
السلام علیکم کیا میں نوری 41 سے 45 پر کام شروع کر دوں؟ اور کیا فونٹ کریکٹر میں ہی ری نیم کردوں؟
میں نے فائل نمبر 26 سے 30 پر بھی کام کر لیا ہے۔ میرے خیال میں ری نیمنگ کے کام کو کچھ تیز رفتار بنانے کی ضرورت ہے۔ جو دوست ری نیمنگ پر کام کر رہے ہیں وہ اگر ایک ہفتے میں 10 فائلوں پر کام کر لیں تو یہ کام کافی جلد ہونے کی امید ہے۔
قیصرانی بھائی کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اں ہیں؟