ان پیج کے ماہرین سے ایک استسفار

سویدا

محفلین
ڈیزائنر بھائی آپ کا میل ایڈریس کیا ہے

فائل کا سائز تقریبان دو سو پچاس سے تین سو ایم بی تک کا ہے

اور ایسی تقریبا آٹھ فائلیں‌ہیں
 
designer

محفلین
urs(dot)designer [at]gmail.com

بہت بڑا فائل ہے لیکن zipمیں کنورٹ ہوجائے تو اچھی بات ھوگی۔

فلحال ایک فائل ارسال کریں اور اگر ہوسکے تو کیسی جگہ اپلوڈ کرکے مجھے لنک ارسال کریں۔

شکریہ
 
سویدا

محفلین
اور ہاں‌میں‌فائل کہاں‌اپ لوڈ کروں یہ تو مشورہ دیں

مجھے اس بارے میں‌زیادہ نہیں‌پتہ
 
نعیم سعید

محفلین
سویدا بھائی! پورے تھریڈ کو پڑھنے کے بعد آپ کے ساتھ پیش آنے والے مسئلہ کی کچھ سمجھ آئی تو ہے، کئی سال پہلے شاید ان پیج کو استعمال کرنے کے ابتدائی عرصہ میں ایسا مسئلہ میرے ساتھ بھی پیش آیا تھا۔
دراصل آپ کی فائلوں میں ’’امیجز‘‘ کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے اور وہ بھی غلط طریقہ سے۔ جس کی بناء پر یہاں تک نوبت پہنچی ہے۔ یاد رکھیں ان پیج میں ’’امیجز‘‘ کے ساتھ زیادہ بڑی فائل نہیں بنانی چاہئے کم سے کم صفحات پر مشتمل فائلیں ہونی چاہئیں، کسی جگاڑ سے اگر یہ فائلیں درست ہو بھی گئیں تو دوبارہ اسی مسئلہ کے آنے کا خطرہ تو موجود رہے گا ہی، اس لیے کچھ نہ کچھ محنت کے لیے اپنے آپ کو تیار کر لیں تاکہ آپ کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوجائے۔ اور آئندہ کے لیے امیجز کو استعمال کرنے کا روایتی طریقہ ترک کر دیں، جو آپ نے اپنی ان فائلوں میں استعمال کیا ہے، دوسرا طریقہ استعمال کریں جو ان شاء اللہ آپ کو بعد میں بتاؤ گا۔ جس کے بعد آپ چاہیں تو اپنی تمام فائلوں کو ایک ہی فائل میں کر لیں اور تمام امیجز بھی لگا لیں تو بھی ان شاء اللہ کم از کم یہ مسئلہ تو نہیں آئے گا، اور فائل سائز بھی صرف چند ’’ایم بی‘‘ کا ہوگا۔ مگر یہ بات ہے بعد کی پہلے آپ کا یہ مسئلہ تو حل ہو جائے۔
ابھی شکر کریں کہ آپ کی فائل درست طور سے کھل تو رہی ہے نا بس صرف ’’سیو‘‘ کرنے میں مسئلہ آرہا ہے، ورنہ اس طرح کی فائلوں میں تو ایک صورتِ حال یہ بھی ہو جاتی ہے کہ فائل کھولو تو ’’اوپن‘‘ ہی نہیں ہوتی، اللہ ایسی بے بسی والے حال سے سب کو محفوظ رکھے۔ (آمین)
میرے خیال سے شاکر القادری بھائی صاحب نے اسی تھریڈ میں پوسٹ نمبر (۱۶) پر جو حل بتایا تھا، وہ بالکل درست ترکیب ہے، کیا آپ نے اس کے مطابق کوشش کی کہ نہیں؟ اگر نہیں کی تو سب سے پہلے اس کے مطابق کوشش کریں، ان شاء اللہ اس طریقہ سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا، اور اگر پھر بھی نہ ہو تو بہتر سمجھیں تو ایک فائل کا لنک مجھے بھی ذاتی پیغام میں بھیج دیں، میں اپنے طور سے کوشش کر کے دیکھتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل

جناب یہ فائل انہوں نے ریپڈ شئیر پر اپلوڈ کر دی ہے اور اتنے انتظار کے بعد ابھی تک نہیں اتری۔ :(
 
Top