ان پیج یا اردو 2000 استعمال کرنے والوں سے استفسار

الف عین

لائبریرین
یوسی ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر میں ضروری ہے کہ ان پیج کی ٹیکسٹ فائل استعمال کی جائے، آئ این پی فائل نہیں۔ میرے پاس اردو 2000 میں کبھی تو یہ آپشن ملتا ہے "اکسپورٹ" اور اکثر یہ ڈس ایبلڈ ہوتا ہے۔ ایسا کیوں۔ میں نے کئ بار پرانی فائل کھول کر نیا ڈاکیومینٹ بھی بنایا، اسے محفوظ بھی کیا اور تب "اکسپورٹ" کمانڈ دیکھنا چاہی فائل مینو میں تب بھی یہ آپشن دستیاب نہ ہو سکی۔ جب یہ آپشن ملے، تب ہی آپ سلیکٹ کر سکتے ہیں کہ فائل کو ٹیکسٹ فارمیٹ میں اکسپورٹ کریں۔ اور اس ٹیکسٹ فائل کو پھر یو سی میں آسانی سے کنورٹ کیا جا سکتا ہے ایک ساتھ کئ فائلوں کو بھی۔
کیا کوئ وضاحت کر سکتا ہے کہ یہ آپشن کب دستیاب ہے اور کب نہیں اور کیوں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
استادٍ محترم، ایک سوال میرا بھی ہے اگر اجازت ہو تو

ان پیج میں‌کئی بار ایسا ہوا ہے کہ جب سیلیکٹ آل کرتے ہیں (کی بورڈ سے بھی اور ایڈٹ کے مینیو سے بھی) تو بعض اوقات مکمل فائل (تمام صفحات) سلیکٹ ہو جاتے ہیں۔ اور بعض اوقات صرف موجودہ صفحہ ہی کاپی ہوتا ہے۔ اس کی کوئی دوست وضاحت کر سکیں تو

قیصرانی
 
الف عین

لائبریرین
اردو 2000 ان پیج کا پائریٹیڈ ورژن ہے۔
اور قیصرانی والا مسئلہ مجھے کبی نہیں‌ہوا۔ ہاں اگر آپ کنٹرول پکڑ کر پیرا بائ پیرا سلیکٹ کرنا چاہیں تو یہ خود بخود اگلے صفحے تک نہیں جاتا، اور پتہ نہیں چلتا کہ متن کہاں تم منتخب ہو گیا۔
 
دوست

محفلین
جی ٹھیک۔ ویسے مجھے کبھی بھی یہاں یونیکوڈ میں برآمد کا انتخاب نظر نہیں آیا۔
ویسے اعجاز صاحب ابھی میری نظر سائڈ بار پر پڑی تو محسن حجازی آنلائن نظر آئے۔
مجھے لگتا ہے آج کوئی خوش خبری ضرور سنائیں گے وہ۔ :) :)
 
الف عین

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
استادٍ محترم، ایک سوال میرا بھی ہے اگر اجازت ہو تو

ان پیج میں‌کئی بار ایسا ہوا ہے کہ جب سیلیکٹ آل کرتے ہیں (کی بورڈ سے بھی اور ایڈٹ کے مینیو سے بھی) تو بعض اوقات مکمل فائل (تمام صفحات) سلیکٹ ہو جاتے ہیں۔ اور بعض اوقات صرف موجودہ صفحہ ہی کاپی ہوتا ہے۔ اس کی کوئی دوست وضاحت کر سکیں تو

قیصرانی
منصور۔ میں پہلے سمجھا نہیں‌تھا یہ بات۔
در اصل ان پیج میں پیج سیٹنگ کرنے والے اکثر ہر صفحے کو الگ الگ ٹیکسٹ بلاکس میں ٹائپ کرتے ہیں۔ کنٹرول اے کرنے سے جو سلیکٹ ہوتا ہے وہ محض موجودہ ٹیکسٹ بلاک ہوتا ہے۔ جہاں‌اس وقت کرسر ہو۔ اگر محض عنوان کا ہی ایک بلاک ہے تو محض یہ ایک لفظ ہی کاپی ہوتا ہے یا ٹیکسٹ فارمیٹ میں ایکسپورٹ ہوتا ہے۔
شرف الدین ساحل جن کے یہاں ڈی ٹی پی ہوتی ہے کتابوں کی اشاعت کے لیے، ان کی دی ہوئی سی ڈی میں زیادہ تر یہی حال ہے بلکہ صفحہ نمبر بھی فارمس کے حساب سے دیے ہیں۔ یعنی صفحہ نمبر ایک کے بعد اگلا صفحہ سولہ۔ اگر سولہ صفحوں کا ایک فارم یا جُز ہے تو۔
اس لیے ان فائلوں کو اردو تحریر میں کنورٹ کرنے میں کافی دقت ہو رہی ہے مجھے بھی۔
 
فہیم

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
یوسی ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر میں ضروری ہے کہ ان پیج کی ٹیکسٹ فائل استعمال کی جائے، آئ این پی فائل نہیں۔ میرے پاس اردو 2000 میں کبھی تو یہ آپشن ملتا ہے "اکسپورٹ" اور اکثر یہ ڈس ایبلڈ ہوتا ہے۔ ایسا کیوں۔ میں نے کئ بار پرانی فائل کھول کر نیا ڈاکیومینٹ بھی بنایا، اسے محفوظ بھی کیا اور تب "اکسپورٹ" کمانڈ دیکھنا چاہی فائل مینو میں تب بھی یہ آپشن دستیاب نہ ہو سکی۔ جب یہ آپشن ملے، تب ہی آپ سلیکٹ کر سکتے ہیں کہ فائل کو ٹیکسٹ فارمیٹ میں اکسپورٹ کریں۔ اور اس ٹیکسٹ فائل کو پھر یو سی میں آسانی سے کنورٹ کیا جا سکتا ہے ایک ساتھ کئ فائلوں کو بھی۔
کیا کوئ وضاحت کر سکتا ہے کہ یہ آپشن کب دستیاب ہے اور کب نہیں اور کیوں؟

جناب جو ٹیکسٹ آپ نے ایکسپورٹ کرنا ہے پہلے اس کو سیلیکٹ کرلیں۔
پھر جاکر ایکسپورٹ کریں۔تب آپ کو ایکسپورٹ کا آپشن Enable ملے گا۔
کیوں کے ان پیج 2000 میں پہلے آپ کو بتانا پڑتا ہے کے آپ کتنا ٹیکسٹ ایکسپورٹ کررہے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
فہیم۔ قیصرانی کا سوال یہ تھا کہ اکثر مکمل فائل سلیکٹ نہیں‌ہوتی ہے۔ میں نے اس کی وضاحت کی تھی۔ ٹیکسٹ سلیکٹ ہوگا تب ہی تو کاپی پیسٹ یا اکسپورٹ ہوگا۔ اور سلیکٹ محض موجودہ ٹیکسٹ باکس ہوتا ہے۔
مزید یہ کہ انپیج کا کوئی ورژن 2000 نام کا نہیں ہے۔ یہ سرقہ شدہ اردو 2000 ہوگا جس کی بات تم کر رہے ہو۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
منصور۔ میں پہلے سمجھا نہیں‌تھا یہ بات۔
در اصل ان پیج میں پیج سیٹنگ کرنے والے اکثر ہر صفحے کو الگ الگ ٹیکسٹ بلاکس میں ٹائپ کرتے ہیں۔ کنٹرول اے کرنے سے جو سلیکٹ ہوتا ہے وہ محض موجودہ ٹیکسٹ بلاک ہوتا ہے۔ جہاں‌اس وقت کرسر ہو۔ اگر محض عنوان کا ہی ایک بلاک ہے تو محض یہ ایک لفظ ہی کاپی ہوتا ہے یا ٹیکسٹ فارمیٹ میں ایکسپورٹ ہوتا ہے۔
شرف الدین ساحل جن کے یہاں ڈی ٹی پی ہوتی ہے کتابوں کی اشاعت کے لیے، ان کی دی ہوئی سی ڈی میں زیادہ تر یہی حال ہے بلکہ صفحہ نمبر بھی فارمس کے حساب سے دیے ہیں۔ یعنی صفحہ نمبر ایک کے بعد اگلا صفحہ سولہ۔ اگر سولہ صفحوں کا ایک فارم یا جُز ہے تو۔
اس لیے ان فائلوں کو اردو تحریر میں کنورٹ کرنے میں کافی دقت ہو رہی ہے مجھے بھی۔
شکریہ استاد محترم۔ یہی مسئلہ تھا جو آپ نے بالآخر بوجھ ہی لیا
 
راج

محفلین
انپیج فائل کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنا

جناب میں ایک سوال کرنا چاھتا ہوں کہ انپیج فائل کو یونی کوڈ میں کیسے تبدیل کیا جاتا ہے - رہنمائی فرمائیں ۔ مہربانی ہوگی
 
ایس۔ایچ۔ سافٹ والوں کی جانب سے ان۔پیج سے یونیکوڈ اور یونیکورڈ سے ان۔پیج میں ٹیکسٹ تبدیلی کے لیے نیا سافٹ ویئر یہاں سے اتارا جاسکتا ہے:

استعمال کا طریقہ یوں ہے کہ ان پیج کا وہ ٹیکسٹ جو آپ یونیکوڈ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، اسے منتخب کریں، کاپی کریں اور اس سافٹ ویئر کے اوپری حصہ میں پیسٹ کردیں جہاں لکھا ہے کہ “ان پیج ٹو یونیکورڈ“۔ ایک لائن آپ کے سامنے ہوگی۔ اس پر چیک لگائیں، اور دائیں طرف سے “کنورٹ“ کا بٹن دبادیں۔
اس مبدل سے بہتر سافٹ ویئر کم سے کم میں نے تو اب تک نہیں دیکھا۔ لاجواب نتائج دیتا ہے یہ!
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ شارک بھائی آپ کا کنورٹر زبر دست ہے اس میں کچھ کمی ہے اگر وہ پور ا کر لیں تو کیا ہی بات
مثلا کتاب کی فہرست

۷۱۲۔ ۔ ۔ اہم نکتہ
۸۱۲۔ ۔ ۔ ایک اٹل حقیقت
۹۱۴۔ ۔ ۔ ایک دلچسپ عقلی نکتہ
۱۰۱۵۔ ۔ ۔ تیسری دلیل

اسی طرح یوسف سے ےوسف اور اور ید سے ےد وغیرہ۔۔

السلام علیکم
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ اتنے جلدی جواب دینے کا میر ا مطلب ہے ان پیج سے یونیکوڈ کنورٹر
 
الف عین

لائبریرین
شارق میری سمجھ میں اتنا آیا کہ واجد حسین کا مطلب ہے کہ تمھارے کنورٹر میں کچھ گڑبڑ ہو جاتی ہے۔ اعداد جو ان پیج میں تحریر کے بعد تھے، وہ شاید کنورٹ ہونے پر پہلے آ گیے ہیں۔
دوسری بات واضح ہے۔ چھوٹی ی بڑی ے اس وقت نظر آئے گی ہی اگر ان پیج میں بڑی ی ہی ٹائپ کی گئی ہو گی۔ میں نے اکثر یہی مشاہدہ کیا ہے کہ لوگ درمیانی ی کو چھوٹی کی جگہ بڑی ی ٹائپ کرتے ہیں ان پیج میں۔
پچھلی بار حیدر آباد میں رحمت یوسف زئی صاحب سے اس سلسلے میں کافی بات ہوئی تھی، لیکن موصوف کا خیال تھا کہ اگر تلفظ بڑی ے والا ہے (جیسے ایسا، کیسے) تو بڑی یونی کوڈ میں بھی استعمال کی جائے کیوں کہ وہ مشین ترجمے پر کام کر رہے ہیں اور اس طریقے سے اردو اور دیگر ہندستانی زبانوں میں ٹرانس لٹریشن آسان ہو جاتا ہے۔
واجد حسین۔ جو کیریکٹر ان پیج میں ٹائپ کیا گیا ہو وہی اردو ہونی کوڈ میں تبدیل ہوگا نا؟ کوئی بھی کنورٹر اتنا ذہین تو نہیں کہ تلٍظ اور الفاظ کے معنی پہچان لے!!
 
Top