محمد شکیل عطاری
محفلین
ان پیج ۳ء۵ میں فارمیٹ مینیو میں جا کر جب کیریکٹر منتخب کرتے ہیں تو وہاں بہت کچھ سیٹنگز کی تو سمجھ آ جاتی ہے مگر کچھ نئے چیک باکسز دیے گئے ہیں: میم، رے، جیم، عین، کاف، جو کہ سابقہ ورژنز میں نہیں تھے۔ ان کا کیا کام ہے یا ان کو منتخب کرنے سے کیا اثر پڑے گا۔ نہ ہی ان کے متعلق ان پیج کی ہیلپ فائل میں کچھ ذکر کیا گیا ہے۔ جب ہزار جتن کے بعد ونڈوز ۱۰ میں ان پیج کی ہیلپ فائل کھول لی گئی تو وہاں باقی تقریباً تمام ترتیبات (سیٹنگز) کی وضاحت موجود تھی مگر مندرجہ بالا چیک باکسز کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔ کیا کوئی احباب علم و دانش ان سیٹنگز کی وضاحت فرما سکتے ہیں؟ جلد جواب کے لئے مشکور ہوں گے۔