ان پیج 3 کی فائل کا پرنٹ

ش

شہزاد احمد

مہمان
السلام علیکم!
ان پیج 3 میں ایک مسودہ کمپوز کیا ہے۔ مسئلہ یہ بن گیا ہے کہ پرنٹر کو ریپئرنگ کی ضرورت پڑ گئی ہے۔ اب جب کہ میں ایک دوست کے پاس یہ فائل یو ایس بی میں لے کر گیا تو ان کے پاس پرانا ورژن تھا ان پیج کا ۔۔۔۔۔ تو یہ فائل گڑبڑا کر رہ گئی ۔۔۔۔۔ اب کیا صورت بنے گی ۔۔۔۔۔ ہم نے بڑی کوشش کی کہ ان کے کمپیوٹر پر نیا ورژن ان پیج کا پڑ جائے پر ایسا ہو نہ سکا ۔۔۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ یہ فائل پرانے ورژن پر چل سکے ۔۔۔۔۔ یا کوئی ایسا طریقہ جس کی مدد سے میں "پرنٹ" لینے میں کامیاب ہو جاؤں ۔۔۔ دوبارہ کمپوز کرنے کی سکت نہیں ہے ۔۔۔۔۔
 
مجھے ايك چيز كي ضرورت هے ۔۔ وه هے كه جس طرح ان پيج ميں اردو صاف لكھي جاتي هے ۔۔ اسي طرح ميں ورڈ كے اندر بھي اردو لكھنا چاهتا هو ۔۔۔ كيا يه ممكن هے ۔۔۔ ؟ نوازش هوگي ۔۔ راهنمائي فرمائے ۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
افضل، تم عربی کی بورڈ استعمال مت کرو، تو نستعلیق فانٹس میں ورڈ میں بآسانی اردو لکھ سکتے ہو۔ ان پیج کی عادت ہے تو ان پیج والا ہی فونیٹک کی بورڈ استعمال کرو۔ اور اردو کے ہی ’ہ‘ اور ’ی‘ اور ’ک‘ بھی۔ کہ نستعلیق فانٹ کے ترسیموں میں انہیں کا استعمال ہوتا ہے۔
 
Top