صادق آبادی

محفلین
السلام علیکم!
مکرمی میں ان پیج ۳ استعمال کر رہا ہوں۔ مجھے دستیاب شدہ فائل کی صورت کچھ ایسی ہے کہ ایک صفحے پر کالم بنا کر دو کتابی صفحے ٹائپ کئے گئے ہیں (لنک)۔ صفحے کی پراپرٹیزاس لنک میں دکھائی گئی ہیں۔
اس دو کالمی کتابت سے مسئلہ یہ پیدا ہوگیا ہے کہ اب جب میں فوٹ نوٹ کے ذریعے حاشیہ لگانے کی کوشش کرتا ہوں تو وہ دوسرے کالم کے اخیر میں جا ٹھہرتا ہے،چاہے اس کی مطلوبہ جگہ پہلے کالم کا ہی اختتام کیوں نہ ہو۔
اس مسئلہ کی تصویری وضاحت کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
برائے مہربانی اس پریشانی کا حل بتا کر ممنون ہونے کا موقع عنایت فرمائیے۔
جزاکم اللہ خیر۔
 
عطاء رفیع

آپ ان پیج کے صفحہ کو دو کے بجائے ایک کردیں۔ پھر فٹ نوٹ لکھیں۔
اور دو پرنٹس ایک صفحہ پر لینے کے لیے آپ اس کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرکے اس سے پرنٹ لے لیں۔
یا پھر یہ ڈیٹا ورڈ میں ایکسپورٹ کرکے وہاں کرلیں۔۔۔۔
یا ان کی خدمات حاصل کرلیں۔
 
صادق آبادی

محفلین
بہت نوازش عطاء بھائی۔
میں نے اپنا تمام کام ورڈ میں تبدیل کر لیا ہے۔ الحمد للہ، ان پیج ۳ کے استعمال سے سب سے زیادہ فائدہ یہی ہوا کہ فارمیٹنگ بھی محفوظ رہی اور تمام فائل ورڈ (یونی کوڈ) میں بھی تبدیل ہو گئی۔ اب میں ان پیج کی قید سے آزاد ہو گیا۔
 
mohdumar

محفلین
اس میں نوری نستعلیق مرزا احمد والی ورژن کیسے لائی جائے؟ فالحال اس کا ڈیفالٹ فانٹ کوئی لاہوری طرز کا نستعلیق ہے۔
 
arifkarim

معطل

انپیج بھارتی ناکام ٹیکنالوجی ہے۔ اس سے جتنی جلدی ہو سکے چھٹکارا حاصل کر لیں۔

اس میں نوری نستعلیق مرزا احمد والی ورژن کیسے لائی جائے؟ فالحال اس کا ڈیفالٹ فانٹ کوئی لاہوری طرز کا نستعلیق ہے۔
انپیج 3،5 کے بعد سے نوری نستعلیق کے حقوق ان سے ضبط کر لئے گئے ہیں۔ یوں اب آپکو نوری نستعلیق کے بغیر ہی انپیج پر گزارہ کرنا پڑے گا۔ مضحکہ خیز ان پیج :)
 
mohdumar

محفلین
انپیج 3،5 کے بعد سے نوری نستعلیق کے حقوق ان سے ضبط کر لئے گئے ہیں۔ یوں اب آپکو نوری نستعلیق کے بغیر ہی انپیج پر گزارہ کرنا پڑے گا۔ مضحکہ خیز ان پیج :)

ویسے نوری نستعلیق کے جملہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ Monotype یا Axis کمپیوٹر یا کوئی اور؟

ترمیم : http://www.inpage.com/Home/Timeline پر دیکھا جا سکتا ہے کہ Monotype سے معاہدہ سن 2012 میں اپنی مدت پوری کر گیا تھا۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ویسے نوری نستعلیق کے جملہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ Monotype یا Axis کمپیوٹر یا کوئی اور؟
اصل حقوق تو اسکے خالق مرزا احمد جمیل کے پاس تھے، لیکن چونکہ اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے تو انکے بڑے بیٹے مرزا طارق جمیل کے پاس منتقل ہو گئے ہیں۔
 
سویدا

محفلین
انپیج بھارتی ناکام ٹیکنالوجی ہے۔ اس سے جتنی جلدی ہو سکے چھٹکارا حاصل کر لیں۔

انپیج 3،5 کے بعد سے نوری نستعلیق کے حقوق ان سے ضبط کر لئے گئے ہیں۔ یوں اب آپکو نوری نستعلیق کے بغیر ہی انپیج پر گزارہ کرنا پڑے گا۔ مضحکہ خیز ان پیج :)

ان پیج کے نئے ورژن میں نوری نستعلیق کی جگہ ان پیج نستعلیق شامل کرکے نوری نستعلیق کا متبادل فراہم کردیا ہے
اور دل چسپ بات یہ ہے کہ نوری نستعلیق والوں نے اپنے حقوق تو ضبط کرلیے جس کا علاج ان پیج والوں نے یہ نکالا کہ اب اس نئے ورژن میں جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق ان پیج نے اپنی مخصوص اور منفرد کرننگ کے ساتھ شامل کردیا ہے سو نوری نستعلیق سے چھٹکارا بھی ہوگیا اور جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق میں فل کرننگ دے دی :beauty:
 
انپیج والوں سے بڑی ڈرامہ باز کمپنی میں نے آج تک نہیں دیکھی۔ یہاں مغرب میں چاہے چھوٹی سے چھوٹی ون مین کمپنی بھی ہو تو وہ بھی دس سالوں میں کہاں سے کہاں پہنچ جاتی ہے۔ جبکہ یہ انپیج ہے کہ جہاں سنہ 2000 میں کھڑا تھا، آج 15 سال بعد بھی وہیں ہے۔ بلکہ پہلے سے بھی گیا گزرا ہو گیاہے۔ آپ کو یاد ہو نہ ہو، انپیج کے سابقہ ورژنز میں انہوں نے باقاعدہ علوی اور جمیل نوری نستعلیق کے استعمال پر پابندی لگا رکھی تھی۔ اب انہی کے لگیچرز کو "چوری" کر کے "انپیج نستعلیق" کے نام سے بیچ رہے ہیں :) :) :)
 
پاکستانی آرٹ یہی ہے اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر تک ہر ہر جگہ
 
ان پیج تھری پر حاشیہ لگانا تو خیر کوئی مشکل کام نہیں اور اس کا طریقہ احباب نے بتا بھی دیا ہے۔ لیکن جس طرح آپ جگاڑ پوچھ رہے ہیں، اُس سے لگتا یہ ہے کہ آپ کے پاس ان پیج تھری نہیں بلکہ اس سے پرانا کوئی ورژن ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو پھر آپ کو کام کے طریقہ کار پر توجہ دینی ہوگی۔ سب سے پہلے آپ یہ کریں کہ جس کتاب پر آپ کام کر رہے ہیں، اُسے بغیر حاشیے کے کمپوز کرلیں، ساری فارمیٹنگ وغیرہ مکمل کرلیں۔ تمام حاشیے اُن کے حوالوں کے ساتھ ایک الگ فائل میں کمپوز کریں۔ دونوں کی الگ الگ ہی پروف ریڈنگ کروالیں۔ جب آپ کو لگے کہ اب کتاب فائنل مرحلے میں ہے تو وہ حاشیوں کے متعلقہ صفحوں پر ٹیکسٹ باکس بناتے جائیں اور اُن میں باری باری حاشیے پیسٹ کرتے جائیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ آپ کا کام کم سے کم متاثر ہوگا۔ بصورتِ دیگر اگر آپ کتاب کمپوز کرنے کے ساتھ ساتھ نیچے حاشیے بھی لگاتے جائیں گے تو بعد میں پروف ریڈنگ کے مرحلے پر اگر زیادہ تبدیلیاں واقع ہوئیں تو آپ کے بیشتر حاشیوں کا محل و وقوع غلط ہوجائے گا اور ان پر دوبارہ سے محنت کرنی پڑے گی۔

ایک بات کا خیال رہے کہ حاشیہ لگاتے وقت مضموں کی ہیڈنگز وغیرہ بھی آگے آگے چلتی رہتی ہیں باب کو جفت صفحہ پر ختم کرنے اور پروف ریڈنگ کے بعد حاشیے ڈالنے کے بعد کیا تمام ابواب کے صفحات آگے پیچھے نہیں ہو جائیں گے۔ خاص طور پر جب حاشیئے میں لکھا ہو "تفصیلات کے لیے صفحہ---- کا مطالعہ کریں“ کیا نیا مواد ڈالنے کے بعد وہ صفحے اپنی جگہ پر رہیں گے؟؟؟؟؟؟؟
 
دوستو میری مدد کرو بجھے ان پیج پر حاشیہ لگانے کا کوءی آسان سا طریقہ بتاءو میں بہت پریشان ہوں کیونکہ بہت بڑی کتاب کا حاشیہ لگانا ہے کوءی دوست کو جھگاڑ بتادے بہت مہربانی ہو گی

پرانے ان پیج (2009) میں ایک بہت آسان طریقہ موجود ہے۔
میں تو ماسٹر پیج پر حاشیہ (تصویر، عبارت یا جو کچھ بھی ہو) بنا کر اس کو ایک باکس میں رکھ دیتا ہوں، اور باکس بیک گراؤنڈ میں۔ مین (آٹومیٹک) ٹیکسٹ باکس اس کے اوپر سیٹ کرتا ہوں۔ ظاہر ہے آٹومیٹک ٹیکسٹ باکس حاشیے والے باکس کی خالی جگہ میں ہو گا۔ ایڈٹ موڈ میں جا کر بے فکر ہو کر لکھتا ہوں، اور عمدہ نتیجہ پاتا ہوں یعنی وہی حاشیہ خود بخود ہر صفحے میں شامل ہوتا ہے؛ پرنٹ اور پی ڈی ایف میں بھی ویسا ہی آتا ہے جیسا ان پیج میں دکھائی دیتا ہے۔
اعتذار: بعد کے سارے ورژن اپنے لئے نئے ہیں۔

نوٹ: بیک گراؤنڈ میں ایک ہی بڑا باکس مسئلہ پیدا کر رہا ہو تو چھوٹے چھوٹے باکس بنا کر ان کو مطلوبہ ترتیب میں رکھ لیں
 
1. To move cursor
Arrow Left / Arrow Right Go one charactor left / one character right
Ctrl+Arrow Left / Ctrl+Arrow Right Go one Word left / one word right
Arrow Up To go upper or previous line
Arrow Down To go next line
Alt+Arrow Up To move previous text to the beginning of the box
Alt+Arrow Down To move to the next text box
Ctrl+Arrow Up To go to the begining of the current or the previous paragraph
Ctrl+Arrow Down To go to the beginnig of the next paragraph
Home To go to the beginning of the line
End To go to the end of the line
Ctrl+Home To go to the beggining of the text
Ctrl+End To go to the end of the text
Double Click To select one word
Tripple Click To select complete paragraph​
 
Top