ان پیچ سے ورڈ متن کی تبدیلی کی مشکلات

آپ نے جواب دے دیا۔
مجھے کوئی نئی بات نظر نہیں آئی جو جواب طلب ہو۔ وضاحت سے بات کر چکا ہوں۔ گھما پھر کر وہی باتیں دہرانا مجھے پسند نہیں۔ زبردستی قبول کروانا تو میرے اختیار میں ہے بھی نہیں۔

میرے حوالے سے جو کہنا ہے کہتے رہیے، لیکن یہ دھیان میں رہے کہ اللہ تعالیٰ سب جاننے والا ہے۔

اس موضوع پر اب مزید کوئی کمنٹ یہاں کسی کی جانب سے نہیں ہونا چاہیے۔ اور آئندہ کے لیے کسی بھی محفلین کے لیے ایسا رویہ کسی کی جانب سے بھی اپنا گیا تو بات لفظی تنبیہ سے آگے بڑھے گی۔

تمام محفلین سے گزارش ہے کہ رویوں میں اعتدال لانے کی کوشش کیجیے۔ اختلاف کسے نہیں ہوتا، مگر اختلاف کا انداز شائستہ ہونا چاہیے۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء
 
فرقان احمد

محفلین
ورڈ میں ان پیج جیسا ٹائپ نہیں ہوسکتا۔ بہت ساری علامات نہیں استعمال نہیں ہوتیں۔
اچھا، یہ بات ہمارے علم میں نہ تھی۔

نوٹ: براہ مہربانی، فی الوقت مصروفیت کے باعث پوری لڑی میں ہونے والی بحث کو پڑھنا ممکن نہیں، ہماری جانب سے کوئی کوتاہی یا غفلت ہوئی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
وہ کون کون سے فیچرز ہیں جن کی وجہ سے کمپوزر ابھی تک ان پیج کو ترجیح دے رہے ہیں؟
ابھی ایک محفلین نے علامات کے تنوع کا ذکر کیا ہے اور ان کا یہ خیال ہے کہ ان پیج میں مستعمل کئی علامات ورڈ پراسیسر میں موجود نہیں ہیں تاہم ہماری دانست میں یہ کوئی بہت زیادہ معقول وجہ نہیں ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ ہمارا ہاتھ جس سافٹ وئیر یا ورڈ پراسیسر پر چل جاتا ہے، تو ہم اسی کے عادی ہو جاتے ہیں، اور بس، پھر اُسی کے ہی ہو کر رہ جاتے ہیں۔ :)
 
ابھی ایک محفلین نے علامات کے تنوع کا ذکر کیا ہے اور ان کا یہ خیال ہے کہ ان پیج میں مستعمل کئی علامات ورڈ پراسیسر میں موجود نہیں ہیں تاہم ہماری دانست میں یہ کوئی بہت زیادہ معقول وجہ نہیں ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ ہمارا ہاتھ جس سافٹ وئیر یا ورڈ پراسیسر پر چل جاتا ہے، تو ہم اسی کے عادی ہو جاتے ہیں، اور بس، پھر اُسی کے ہی ہو کر رہ جاتے ہیں۔ :)
ورڈ میں ان پیج جیسا ٹائپ نہیں ہوسکتا۔ بہت ساری علامات نہیں استعمال نہیں ہوتیں۔
ویسے تو اب تمام علامات کی یونیکوڈ ویلیوز موجود ہیں۔ اگر آپ مثالوں کے ساتھ بتا سکیں تو سمجھنا آسان ہو جائے گا۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
وہ کون کون سے فیچرز ہیں جن کی وجہ سے کمپوزر ابھی تک ان پیج کو ترجیح دے رہے ہیں؟
سب سے بڑا فیچر انپیج کا فونٹ نوری نستعلیق اور اس کی کرننگ ہے۔ اوپن ٹائپ میں ایسی کرننگ ممکن نظر نہیں آتی۔ جمیل نوری نستعلیق میں کسی حد تک کرننگ ہو چکی ہے مگر وہ بھی لگیچر تک محدود ہے۔
 
محمد سعد

عوامی نستعلیق جو ہے، غالبا گریفائٹ انجن پر مبنی، کیا اس میں یہ ممکن ہے؟
اگر ہاں تو لبرے آفس، گریفائٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ کوئی تجربہ کر لیا جائے۔ مہر نستعلیق کو عوامی نستعلیق کے ڈھانچے پر ڈھالنے کے حوالے سے تجربہ کرنا کس حد تک آسان یا مشکل ہو گا؟
 
عوامی نستعلیق ابھی دیکھا ہے۔ اس میں الفاظ کی بناوٹ بہت ناقص دکھائی دے رہی ہے۔
دیکھیے لفظ: پکارا، خ، یقین، الصمہ وغیرہ
اور مہر نستعلیق ابھی خود بھی فائنل ورژن نہیں ہے۔ صرف ویب ورژن ہے۔ اس کی پرنٹنگ کے مرحلے میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ ایسے میں اسے عوامی نستعلیق پر ڈھالنا کچھ اچھا تجربہ دکھائی نہیں دیتا۔
 
محمد سعد

محفلین
عوامی نستعلیق کی کوڈنگ سے استفادہ کرنے کی بات کر رہا ہوں۔ اشکال تو ظاہر ہے کہ کسی پروفیشنل خطاط نے نہیں بنائیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
سب سے بڑا فیچر انپیج کا فونٹ نوری نستعلیق اور اس کی کرننگ ہے۔ اوپن ٹائپ میں ایسی کرننگ ممکن نظر نہیں آتی۔ جمیل نوری نستعلیق میں کسی حد تک کرننگ ہو چکی ہے مگر وہ بھی لگیچر تک محدود ہے۔
متلاشی بھائی نوری نستعلیق کا یونیکوڈ کیریکٹر فانٹ بنا رہے ہیں جس میں کرننگ بھی ہوگی :)
6-E9-FABE2-930-B-4-E9-C-AD6-C-CBA5-B8901735.jpg
 
آصف اثر

معطل
اور مہر نستعلیق ابھی خود بھی فائنل ورژن نہیں ہے۔ صرف ویب ورژن ہے۔ اس کی پرنٹنگ کے مرحلے میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ ایسے میں اسے عوامی نستعلیق پر ڈھالنا کچھ اچھا تجربہ دکھائی نہیں دیتا۔
پرنٹنگ میں کس طرح کے مسائل پیش آتے ہیں؟
 
طمیم

محفلین
آج ایک اور خوشخبری ملی کہ انڈیزائن کے لئے علی نستعلیق میں منظر پینل بھی منظر عام پر گیا ہے۔ :)
کیا یہ انڈیزائن کے نئے ورژنز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہوگا یا کسی خاص ورژن کے لئے تیار ہورہا ہے؟
اس بارہ میں کوئی خبر کہ کب اورکس طرح جاری کیا جائے گا؟
 
جی یہ لیٹسٹ ورژن پر چلتا ہے۔ فی الحال زیادہ معلومات نہیں کہ یہ کب اور کتنے میں جاری ہوگا۔ مزید معلومات کیلئے عبدالحفیظ سے رابطہ کر لیں۔
 
Top