اوبنتو میں‌ اردو پڑھنے میں‌دشواری

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم۔۔۔
میں‌نے تقریباً ایک ہفتے سے اوبنتو انسٹآل کی ہے۔۔۔
اب مجھے اردو پڑھنے میں‌مشکل پیش آرہی ہے۔ آپ خود ہی دیکھیئے:


اسے کسطرح حل کیا جا سکتا ہے؟

شکریہ، والسلام
 

arifkarim

معطل
السلامُ علیکم۔۔۔
میں‌نے تقریباً ایک ہفتے سے اوبنتو انسٹآل کی ہے۔۔۔
اب مجھے اردو پڑھنے میں‌مشکل پیش آرہی ہے۔ آپ خود ہی دیکھیئے:


اسے کسطرح حل کیا جا سکتا ہے؟

شکریہ، والسلام

آپ یاہو کا پاک ٹائپ گروپ جوائن کر لیں۔ وہاں‌ اس بارے میں ساری انفو مل جائے گی :)
 

دوست

محفلین
آپ کے پاس فونٹ انسٹال نہیں لگتے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے ہوم فولڈ میں .fonts (نام کے شروع میں ایک ڈاٹ ہے جو لینکس میں چھُپی ڈائرکٹری بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے یہ ضرور ڈالیں) کے نام سے ایک فولڈر بنائیں اور اس میں اردو کے فونٹس کو کاپی کردیں۔ جیسے اردو نسخ ایشیا ٹائپ جو بی بی سی اردو کی ویب سائٹ اور یہاں استعمال ہورہا ہے۔ کرلپ کا اردو ویب نسخ وغیرہ۔ اردو محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن سے آپ کو مزید فانٹس مل جائیں گے۔ اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوتو اس کی وجہ فائرفاکس ہے اور آپ اوبنٹو کا کوئی پرانا ورژن استعمال کررہے ہیں۔ تازہ ترین 8.04 ہارڈی ہے۔
وسلام
 

فہیم

لائبریرین
سسٹم کے مینیو میں جا کر ایڈمنسٹریشن کے اندر سنیپٹک پیکیج مینیجر کو چلائیں اور سرچ باکس میں Urdu کو سرچ کرالیں۔
پھر جو پیکج یہ دے اس پر چیک لگاکر انسٹال کرلیں۔
ساتھ میں اردو نسخ فانٹ انسٹال کرلیں اسطرح آپ کو اردو محفل یا کوئی بھی اردو یونی کوڈ فارم صحیح دکھائی دے گا۔
 

ابوشامل

محفلین
دوست بھائی کا بتایا گیا نسخہ سب سے کارگر ہے، اسے استعمال کیجیے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 
Top