اوبنتو میں انپیچ فائل کھولیں

رضوی

محفلین
وائن (wine) انسٹال کریں۔ انپیچ فائل کی ایکسٹنشن inp کی بجائے txt رکھیں۔ AlQalamUrduConv.exe کو وائن سے کھولیں۔ txt فائل کو کنورٹ کریں۔ نئی بننے والی فائل کو ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھولیں۔ اوپر اور آخر میں کچھ مواد غیر ضروری ہوگا، باقی تحریر ہوگی اور اسے اوپن آفس میں پیسٹ کرلیں۔
 

دوست

محفلین
ان پیج لینکس پر چلانے کی ضرورت ہی نہیں۔ فونٹس کی کمی ہے ورنہ لینکس پر کونسا کام نہیں ہوسکتا۔ آنے والے سالوں میں ان پیج کا استعمال بہت محدود ہوجائے گا۔ بات جہاں تک پبلشنگ کی ہے اس کے لیے بھی یونیکوڈ میں‌ بڑی تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔ بروشرز، اشتہارات وغیرہ بنانے کے لے سکرائبس‌جیسے ٹول موجود ہیں۔ خامی بس فونٹ رینڈرنگ کی ہے جو جلد ہی دور کرنے کا وعدہ ہے پھر اور کیا چاہیے۔
 
پبلشنگ ہی کی تو ضرورت بنا ہوا ہے ان۔پیج شاکر بھائی۔ فانٹس وغیرہ کی کمی پوری ہو تو پھر بھی شاید یونیکوڈ پبلشنگ کی طرف آنے میں وقت لگے گا۔
 

arifkarim

معطل
پبلشنگ ہی کی تو ضرورت بنا ہوا ہے ان۔پیج شاکر بھائی۔ فانٹس وغیرہ کی کمی پوری ہو تو پھر بھی شاید یونیکوڈ پبلشنگ کی طرف آنے میں وقت لگے گا۔

آفس 2007 انپیج سے کئی گنا بہتر پبلشنگ دیتا ہے۔ جبکہ اڈوبی انڈیزائن تو پہلے ہی عربی رسائل کیلئے پروفیشنل پروگرام ہے۔ مسئلہ صرف نوری نستعلیق فانٹ کا ہے، جسے ریلیز کرتے ہوئے بہت تکلیف ہوتی ہے!
 
Top