اوبنتو میں ایک مسئلہ

السلام علیکم،
میں نے ونڈوز سے اوبنتو انسٹال کرتے وقت دس جی بی سپیس اوبنتوکے لیے مختص کی تھی جو اب کم پڑ گئی ہے۔ کوئی ایسا طریقہ جس سے ری انسٹال کیے بغیر مزید دس جی بی کا اضافہ کیا جا سکے؟
 

فاتح

لائبریرین
ابنٹو کی سی ڈی سے گرافک انوائروننمنٹ میں بوٹ کر کے gparted نامی سافٹویئر چلائیں اور اس میں جس پارٹیشن کو ریسائز کرنا چاہیں کر لیجیے۔
gparted-resize_2.png
 

محمد سعد

محفلین
پارٹیشن کو ریسائز کرنے سے پہلے اہم ڈیٹا کی ایک محفوظ نقل بنا لینا بہتر رہے گا۔ ایک دفعہ ایک پارٹیشن کو ریسائز کرتے وقت میں نے ماؤنٹ بھی کر رکھا تھا جس کے نتیجے میں اس کا ڈیٹا کرپٹ ہو گیا۔ چنانچہ احتیاط بہت ضروری ہے۔ ذرا سی بھول چوک بھی خطرناک ہو سکتی ہے۔
 
Top