اوبنتو والو!

السلام علیکم،
اوبنتو 10 میں لاگن ہونے کے بعد کرسر ہی دکھائی دیتا رہتا ہے، پینل وغیرہ غائب ہیں۔ اوبنتو والوں کے پاس اس کا کوئی حل ہے؟
والسلام علیکم
 

دوست

محفلین
وعلیکم سلام
آپ نے کسی پرانے سسٹم سے اپگریڈ کیا ہے یا نیا سسٹم انسٹال کیا ہے؟
اور آپ کے سسٹم کی تفصیلات کیا ہیں؟ گرافکس کارڈ کونسا ہے۔
 
اپ گریڈ کرنے سے نہیں چلا تھا، پھر فارمیٹ کر کے نیا سسٹم انسٹال کیا ہے۔ سب ٹھیک چل رہا تھا پھر پراپر شٹ ڈاؤن نہ ہونے کی وجہ سے شاید یہ مسئلہ آ گیا ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میرے خیال سے تو گرافس کا مسئلہ ہی ہوسکتاہے۔ بوٹنگ آپشن میں کمانڈ پرمپٹ پر جا کر startx شاید مسئلہ حل کردے۔
 

مصطفے قاسم

محفلین
وجی برادر، علحیدہ سے گرافکس کارڈ کی شرط تو نہیں ہے ہاں اگر آپ کا موجودہ کارڈ تھری ڈی نہیں ہے تو آپ مخصوص تھری ڈی ایفیکٹس استعمال نہیں کر سکیں گے۔
 

دوست

محفلین
عبداللہ حیدر صاحب آپ اس کو ریکوری موڈ میں چلا کر دیکھیں۔ امید ہے سکین کی وجہ سے فائل سسٹم کے ایرر دور ہونے پر یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
وجی: گرافکس کارڈ تو ڈسپلے کے لیے لازمی ہوتا ہے :d
 
عبداللہ حیدر صاحب آپ اس کو ریکوری موڈ میں چلا کر دیکھیں۔ امید ہے سکین کی وجہ سے فائل سسٹم کے ایرر دور ہونے پر یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
وجی: گرافکس کارڈ تو ڈسپلے کے لیے لازمی ہوتا ہے :d
ریکوری موڈ میں کیسے چلائیں گے بھائی! :confused:
 

خواجہ طلحہ

محفلین
پہلے توریکوری موڈ گرب بوٹ مینیو میں ہی ہوتا تھا۔ اب کا علم نہیں۔
بوٹ مینیو میں جانے کے لیے دو صورتیں ہوسکتی ہیں۔
1: اگر توسسٹم میں اوبنٹو ہی انسٹال ہے تو بوٹ ہونے سے پہلے Shift دبائیں رکھیں۔
2:اگر دو،تین آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہیں تو گرب بوٹ مینو ویسے ہی ظاہر ہوجاتا ہے۔ جس میں عموما دوسرے نمبر پر ریکوری بوٹ کا آپشن ہوتا ہے۔
resetpasswordlucid01.png
 
السلام علیکم،
لاگن سکرین میں GNOME کی بجائے K Destop موڈ انیبل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔ آپ سب کا بہت شکریہ
والسلام علیکم
 
Top