اوبنٹو تیرے نخرے

دوست

محفلین
صاحبان من ہم نے ابنٹو نصب کرلیا۔
مگر اس کے بوٹ لوڈر نے دغا دے دیا ایک بار چل کر ایرر 17 دینے لگا۔
ہمیں مجبورًا سی پارٹیشن کو فارمیٹ کرکے دوبارہ ونڈوز کرنا پڑی۔
چلیں یہ تو ہوجائے گا مگر ہمارا مرکھنا سا مونیٹر ریزولوشن کو سپورٹ نہیں کرتا کسی کے پاس کوئی حل ہے۔گرافکس کارڈ سپورٹڈ ہے یہ پکی بات ہے آفیشل ویب سائٹ سے تصدیق شدہ۔
لائیو سی ڈ بھی یہ راگ سناتی تھی اور اب تنصیب کے بعد بھی۔اور ورژن ہم نے 4.10ہی چنا ہے پرسوں ہی اس کی پانچ سی‌ڈیاں پہنچی ہیں‌ پاکستان یعنی ہمارے پاس۔
تو ہے کوئی اللہ کا بندہ جو اس کا حل بتائے ویسے لینکس پاکستان اور اوبنٹو کے فورموں پر میں نے کھپ ڈال دی ہے۔

جیسبادی

محفلین
اگر آپ consoleپر پہنچ جاتے ہو، تو اس فائل میں دیکھو
‎/etc/X11/xorg.conf

کیا ریزولوشن، 800x600پر ہی سیٹ ہے۔ مانیٹر کا نام صحیح ہے۔ گرافکس کارڈ کا بھی؟

Section "Screen"
Identifier "Screen0"
Device "Intel Corp.|82865G Integrated Graphics D"
Monitor "Compaq V50"
DefaultDepth 16
Subsection "Display"
Depth 16
Modes "800x600"
EndSubSection
EndSection

دوست

محفلین
جناب ڈیسک ٹاپ پر ہی تو پھڈا پڑ جاتا ہے۔میں یہ فائل کیسے دیکھ سکتا ہوں۔ میری واقفیت اوبنٹو سے اتنی ہی ہے کہ ایک بیک گراؤنڈ نظر آتا ہے سنہری سنہری سا،سیدھا کلک کرنے سے ایک مینو کھل جاتا ہے جس سے بیک گراؤنڈ بدل سکتے ہیں۔اور دو تین چیزیں اوپر کی طرف ٹاسک بار کی طرح پٹی پر موجود ہیں اس کے بعد میرا دل نہیں کیا مزیدکچھ کرنے کو کچھ نظ آتا تو کرتا۔میں نے آلٹ ایف فور سے بند کرنا چاہا تو بند/شٹ ڈاؤن نہیں‌ہوا مجبورًا پاور آف کی۔ اس کے بعد بوٹ‌لوڈر نے پنگا ڈال دیا چلنے سے ہی انکاری ہوگیا۔اور پھر مجھے مزید 2 گھنٹے لگا کر ایکس پی دوبارہ انسٹال کرنا پڑی۔
مانیٹر کی ریزولوشن 800 ضرب 600 کی تھی۔مگر مجھے یقین ہے اگر میں کم ترین بھی رکھ دوں تو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا لائیو سی ڈی چلاتے ہوئے یہ تجربہ کرچکا ہوں کچھ نہیں‌بنا تھا تب بھی۔
اب شاید مانیٹر نیا لینا پڑے یا اس کے ڈاٹس پر انچ کم کرنے سے کچھ فرق پڑے۔ یہ میرا اپنا آئیڈیا ہے نیم حکیمی سا۔پتا نہیں ایسا ممکن بھی ہے یا نہیں۔سسٹم ریکوری میں آخری بار یعنی بوٹ لوڈر کے جواب دینے سے پہلے گیا تھا تو ریزولوشن یا ڈسپلے کے بارے میں کوئی چیز لوڈ نہیں ہوسکی تھی اس کے سامنے فیل لکھا آیا تھا دوبارہ جانا نصیب ہی نہیں ہوا ورنہ میں اس بارے بھی تفصیل مہیا کردیتا۔

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر آپ بغیر ڈیسک ٹاپ کے بھی لاگ ان کر سکتے ہیں۔ یوں آپ کو ڈوس کی طرح کا ایک کمانڈ شیل مل جائے گا۔ یہاں آپ vi ایڈیٹر کے ذریعے فائل ایڈٹ کر سکتے ہیں۔

اب ڈیسک ٹاپ کی بجائے سیدھے کمانڈ شیل میں کیسے جائیں، اس کے بارے میں تو کوئی اور دوست ہی بتائیں گے۔

الف عین

لائبریرین
لینکس مختلف رن لیولس میں بوٹ ہوتا ہے۔ رن لیول پانچ گرافل یوزر انٹر فیس ہے۔ دوسرے رن کیول جو کمانڈ والے شیل ہیں ان پر کنٹرول اور فنکشن کنجی سے جا سکتے ہیں۔ رن لیول ایک کے لئے کنٹرول ایف ون کنجی، رن لیول 2 کے لئے کنٹرول اور ایف 2 کنجی

جیسبادی

محفلین
دوست نے کہا:
جناب ڈیسک ٹاپ پر ہی تو پھڈا پڑ جاتا ہے۔میں یہ فائل کیسے دیکھ سکتا ہوں۔ میری واقفیت اوبنٹو سے اتنی ہی ہے کہ ایک بیک گراؤنڈ نظر آتا ہے سنہری سنہری سا،سیدھا کلک کرنے سے ایک مینو کھل جاتا ہے جس سے بیک گراؤنڈ بدل سکتے ہیں۔اور دو تین چیزیں اوپر کی طرف ٹاسک بار کی طرح پٹی پر موجود ہیں اس کے بعد میرا دل نہیں کیا مزیدکچھ کرنے کو کچھ نظ آتا تو کرتا۔میں نے آلٹ ایف فور سے بند کرنا چاہا تو بند/شٹ ڈاؤن نہیں‌ہوا مجبورًا پاور آف کی۔ اس کے بعد بوٹ‌لوڈر نے پنگا ڈال دیا چلنے سے ہی انکاری ہوگیا۔اور پھر مجھے مزید 2 گھنٹے لگا کر ایکس پی دوبارہ انسٹال کرنا پڑی۔
مانیٹر کی ریزولوشن 800 ضرب 600 کی تھی۔مگر مجھے یقین ہے اگر میں کم ترین بھی رکھ دوں تو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا لائیو سی ڈی چلاتے ہوئے یہ تجربہ کرچکا ہوں کچھ نہیں‌بنا تھا تب بھی۔
اب شاید مانیٹر نیا لینا پڑے یا اس کے ڈاٹس پر انچ کم کرنے سے کچھ فرق پڑے۔ یہ میرا اپنا آئیڈیا ہے نیم حکیمی سا۔پتا نہیں ایسا ممکن بھی ہے یا نہیں۔سسٹم ریکوری میں آخری بار یعنی بوٹ لوڈر کے جواب دینے سے پہلے گیا تھا تو ریزولوشن یا ڈسپلے کے بارے میں کوئی چیز لوڈ نہیں ہوسکی تھی اس کے سامنے فیل لکھا آیا تھا دوبارہ جانا نصیب ہی نہیں ہوا ورنہ میں اس بارے بھی تفصیل مہیا کردیتا۔

آپ کی کہانی سے تو لگتا ہے کہ پہلی بار صحیح گرافیکل موڈ میں چل پڑا تھا۔ بس رنگ کچھ دھیمے تھے۔ یا یہ وہ کہانی ہے جہاں آپ کو ایک کے چار نظر آتے ہیں؟

بند کرنے کیلئے ctrl-alt-delete یا ctrl-alt-backspace کی کوشش کرو۔

mwalam

محفلین
دوست نے کہا:
جناب ڈیسک ٹاپ پر ہی تو پھڈا پڑ جاتا ہے۔میں یہ فائل کیسے دیکھ سکتا ہوں۔ میری واقفیت اوبنٹو سے اتنی ہی ہے کہ ایک بیک گراؤنڈ نظر آتا ہے سنہری سنہری سا،سیدھا کلک کرنے سے ایک مینو کھل جاتا ہے جس سے بیک گراؤنڈ بدل سکتے ہیں۔اور دو تین چیزیں اوپر کی طرف ٹاسک بار کی طرح پٹی پر موجود ہیں اس کے بعد میرا دل نہیں کیا مزیدکچھ کرنے کو کچھ نظ آتا تو کرتا۔میں نے آلٹ ایف فور سے بند کرنا چاہا تو بند/شٹ ڈاؤن نہیں‌ہوا مجبورًا پاور آف کی۔ اس کے بعد بوٹ‌لوڈر نے پنگا ڈال دیا چلنے سے ہی انکاری ہوگیا۔اور پھر مجھے مزید 2 گھنٹے لگا کر ایکس پی دوبارہ انسٹال کرنا پڑی۔
مانیٹر کی ریزولوشن 800 ضرب 600 کی تھی۔مگر مجھے یقین ہے اگر میں کم ترین بھی رکھ دوں تو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا لائیو سی ڈی چلاتے ہوئے یہ تجربہ کرچکا ہوں کچھ نہیں‌بنا تھا تب بھی۔
اب شاید مانیٹر نیا لینا پڑے یا اس کے ڈاٹس پر انچ کم کرنے سے کچھ فرق پڑے۔ یہ میرا اپنا آئیڈیا ہے نیم حکیمی سا۔پتا نہیں ایسا ممکن بھی ہے یا نہیں۔سسٹم ریکوری میں آخری بار یعنی بوٹ لوڈر کے جواب دینے سے پہلے گیا تھا تو ریزولوشن یا ڈسپلے کے بارے میں کوئی چیز لوڈ نہیں ہوسکی تھی اس کے سامنے فیل لکھا آیا تھا دوبارہ جانا نصیب ہی نہیں ہوا ورنہ میں اس بارے بھی تفصیل مہیا کردیتا۔
لینکس سہی طور پر GUI میں 768 × 1024 اور اس سے زیادہ ریزولیشن پر کام کرتا ہے ۔ آپکو نیا مونیٹر لینا پڑے گا -

جیسبادی

محفلین
800x600 میں بھی صحیح چلنا چاہیے۔ دوست، آپ کی X کی configurationصحیح نہیں ہوئی۔ GUI کو X کہتے ہیں۔ اگر آپ GUIموڈ میں ہو تو console میں جانے کی کوشش کرو، یعنی کمانڈ لائن، (DOS)کی طرح۔
ctrl-alt-F6 سے عام طور پر سسٹم کونسولconsole موڈ میں چلا جانا چاہیے۔
اس کے بعد ممکن ہے آپ کو X کو kill کرنا پڑے۔ یوں X process کا نمبر پتہ کرو

$ ps -ax | grep X
325 tty1 0:0 xinit /usr/X11R6/lib/...

یہاں X process کا نمبر 325 نکلا ہے، اسے kill کر دو۔

$ sudo kill 325

اس کے بعد آپ کو یہ ٹول چلا کر دیکھنا چاہیے:

sudo xdebconfigurator -x

Xdebconfigurator:

One of the most troublesome tasks for beginners seems to be the X configuration. For Debian 3.1 (also called "Sarge") there is the command "dpkg-reconfigure xserver-xfree86" (while testing/Etch and unstable/Sid use X.Org and "dpkg-reconfigure xserver-xorg"). This command (executed as root) asks a lot of questions about your hardware and many new users don't have the kind of detailed knowledge of their hardware that is needed to answer these questions.

So Debian has developed a program called "xdebconfigurator" that is supposed to probe your hardware and tell you all the info you need in "dpkg-reconfigure xserver-xfree86" (or "dpkg-reconfigure xserver-xorg"). It's far from perfect, but it's still worth a try if you don't know your hardware specs.

Here's how to use xdebconfigurator: First you need to install it (aptitude --with-recommends install xdebconfigurator). Then you can run it (as root): "xdebconfigurator -x". This should output all the information you need for successfully configuring X. Just write the info down and run (as root) "dpkg-reconfigure xserver-xfree86". The most important details are the video driver, the mouse device and protocol, and the monitor horizontal sync and vertical refresh values.

Note: It's actually possible to just type "xdebconfigurator && dexconf" and be done with it, but I find it better to enter the info manually via "dpkg-reconfigure xserver-xfree86" because xdebconfigurator is really far from perfect.

[Above copied from a debian forum]

اوپر غور سے پڑھو۔ اگر آپ کو ایک کے چار نظر آتے ہیں، تو غالباً horizontal synch/vertical synch کے نمبر یوبنتو X کے پاس صحیح نہیں ہیں۔
UBUNTU میں ہر کمانڈ کے پہلے sudo لکھنا پڑتا ہے کیونکہ گدھوں نے rootکو بند کیا ہؤا ہے۔

already I hate Ubuntu

دوست

محفلین
اگرچہ آپ کی کافی ساری باتیں میرے اوپر سے گزر گئی ہیں۔یہ ٹول چلا کر دیکھ لوں۔مگر پتہ کیسے چلے کہ اس نے صحیح بتایا یہ غلط۔
ویسے میں اس پوسٹ کو اتار کر تسلی سے پڑھتا ہوں۔
اوبنٹو پر وہ عجیب راگ سنا رہے ہیں۔بائنری ڈرائیور انسٹال کرو این ویڈیا کے لیے۔
ویسے مونیٹر نیا لینے کا آئیڈیا بھی برا نہیں مگر وہ پیپرز کے بعد یعنی جولائی میں۔

جیسبادی

محفلین
اگر آپ کا گرافکس کارڈ nvidia کا ہے تو ڈرائیور آپ بعد میں لاد سکتے ہو، مگر میرے اندازے کے مطابق اس کے بغیر بھی بیسک غرافکس موڈ چلنا چاہیے۔

یہ ٹول خود پیرامیٹر نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔ آپ خود بھی دے سکتے ہو expert mode میں۔ پیرامیٹر reffresh rate, horizontal /vertical sync rateوغیرہ آپ مانیٹر کو ونڈوز مشین کے ساتھ لگا کر بھی پتہ کر سکتے ہو۔ طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ کنسول موڈ میں آ کر آپ تکا بازی شروع کر سکتے ہو جبتک کہ تکا صحیح بیٹھ جائے۔

دوست

محفلین
لو جی آج ہم نے مانیٹر بھی لے لیا۔ اور اوبنٹو چل بھی گیا اگرچہ دوبارہ نصب کرنا پڑا۔
مگر اس میں ونڈوز کی ڈرائیو کیسے فعال کرنی ہیں۔ اور ڈائل اپ کنکشن کیسے بناؤں۔ ونڈوز میں تو ٹھاہ کرکے نیٹ ورکنگ میں چلے جاتے ہیں پر اس میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

ونڈوز ڈرائیو مونٹ کی جا سکتی ہے۔ اپنی فائل
/etc/fstab
میں دیکھو۔ مثلاً
mount /mnt/hda1
اگر یہ مونٹ پوانٹ ہے۔ اگر ونڈوز پارٹیشن NTFS ہے تو اس پر لکھنا مناسب نہیں۔ بہتر یہ ہوتا ہے کہ ایک چھوٹی سی FAT32 پارٹیشن بنا لی جائے جہاں ونڈوز اور لنیکس دونوں لکھ سکیں۔

اپنے modem کے لیے پہلے دیکھو کہ اس کا لینکس ڈرائیور موجود ہے۔ یوبنتو فورم پر پتہ کیا جا سکتا ہے۔

ااگر آپ کا خیال ہے کہ موڈم کا ڈرائیور پہلے سے یوبنتو میں موجود تھا، تو pppکلائنٹ GUI میں سے سیٹ کر کے دیکھو۔

دوست

محفلین
میرے پاس چار ڈرائیو ہیں صرف سی میں این ٹی ایف ایس ہے باقی سب ایف اے ٹی 32 ہیں۔ کیونکہ مجھے معلوم تھا لینکس چلانا پڑے گاتو اس پر گانے کیسے سنتا۔
موڈم میرا نہیں خیال کہ سپورٹڈ ہے۔ وہ کرنل کی بات کرتا ہے میں نے وکی سے صفحہ اتارا تھا ایک اسے تسلی سے پڑھا تو پتہ چلا تین چار فائلیں اتارنا پڑیں گی پہلے سسٹم کے لیے پھر ڈرائیور کی فائل اتارو پھر کمانڈیں مار مار کر ان کو سیٹ کرو پھر جاکر موڈم نصب ہوگا۔
لینکس والے تصویری مواجے کو فروغ کیوں نہیں‌دیتے انھیں الجھن نہیں‌ہوتی یہ کمانڈیں حفظ کرکر کے۔

Top