اوبنٹو میں درپیش چند مسائل

ابوشامل

محفلین
اوبنٹو 6.10 استعمال کرتے ہوئے صرف دو روز ہوئے ہیں، چند کام کرچکا ہوں مثلا ریئل پلیئر کی انسٹالیشن، اردو فونٹ انسٹالیشن اور ونڈوز پارٹیشن تک رسائی وغیرہ لیکن چند مسائل ابھی بھی حل طلب ہیں:
پہلا مسئلہ اردو کی بورڈ کس طرح انسٹال کیا جائے، میں نےاوبنٹو سے پہلے کبنٹو 6.10 انسٹال کی تھی جس میں آسان طریقہ کار تھا اور میں نےکر بھی لیا تھا لیکن اوبنٹو 6.10میں ابھی تک مجھے سمجھ نہیں آیا کہ اردو کی بورڈ کس طرح انسٹال ہوگا؟ ویسے میں مائیکرو سوفٹ کا ڈیفالٹ کی بورڈ استعمال کرتا ہوں۔

دوسرا روٹ لاگ ان کیا ہوتا ہے؟ اور اس کے کیا فوائد ہیں؟

اور تیسرا ونڈوز پارٹیشن تک رسائی حاصل ہوگئی، اور تمام پارٹیشن کے مواد کو میں استعمال کرسکتا ہوں لیکن ایک مرتبہ ری اسٹارٹ کرنے کے بعد یہ مسئلہ ہوگیا کہ تمام پارٹیشن کھولنے پر میرا آخری پارٹیشن کھلتا رہا، دوبارہ ری اسٹارٹ کرنے کے باوجود یہ مسئلہ حل نہ ہوا اس طرح اِس وقت مجھے صرف ایک پارٹیشن تک رسائی حاصل ہے۔
اگر کوئی ساتھی ان مشکلات کے سلسلے میں میری مدد کرے تو میں بے حد ممنون ہوں گا۔ویسے میں شاکر صاحب (دوست) کا شکر گذار ہوں جنہوں کل مجھے مفید لنکس فراہم کیے اور ان سے مجھے کافی معلومات حاصل ہوئیں۔ والسلام
 

دوست

محفلین
آپ کی پارٹیشنز کا فائل سسٹم کیا ہے؟
فےٹ 32 یا این ٹی ایف ایس؟
جو پارٹیشن قابل رسائی ہے اس کا فائل سسٹم کیا ہے اور جو نہیں ان کا کیا ہے۔ آپ اس بات کی تصدیق کریں کے آپ نے /etc/fstab نامی فائل میں متعلقہ پارٹیشن کا فائل سسٹم ٹھیک بیان کیا ہے۔
اردو کی بورڈ کے لیے آپ بوریت ڈاٹ کام پر چلے جائیں۔ وہاں سے گنوم والی لینکس فائل پی ڈی ایف اتار لیں اور اس کی ہدایات پر عمل کریں۔ کی بورڈ کرلپ کا بھی موجود ہے اور اردو ویب والا بھی جو کہ محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ہے اپنا کی بورڈ بنانا ہے تو آپ کو پہلے والے میں تبدیلیاں کرنا ہونگی یعنی کونسے بٹن پر کونسی یونیکوڈ قدر آئے۔ اس کا طریقہ سادہ سا ہے کی بورڈ پر چار لائنیں ہیں اور کی بورڈ کی لینکس فائل میں بھی چار مختلف کی بورڈ لائنیں ہیں جیسے AE, AC وغیرہ ان کےساتھ نمبر بھی لکھے ہوئے ہیں ان کی قدروں کو گن کر آپ کی بورڈ سے متعلقہ لائن کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ متعلقہ کی پر اپنی پسند کی یونیکوڈ قدر ڈالیں اور کی بورڈ بنا لیں۔ قدر کیسے معلوم ہو تو اس کے لیے ورڈ 2003 کھول لیں اور اس میں اپنے ونڈوز کی بورڈ سے لکھیں اور پھر آلٹ ایکس دبا دیں متعلقہ حرف کی قدر ظاہر ہوجائے گی۔ ہر لائن میں پہلی قدر نارمل اور دوسری شفٹ کو ظاہر کرتی ہے۔
روٹ لینکس کے ایڈمن کو بولتے ہیں اس کو سسٹم میں ات مچانے کی کھلی چھوٹ ہوتی ہے چناچہ بطور روٹ آپ چاہیں تو اپنی ساری سسٹم فائلیں ڈیلیٹ کرلیں اور پھر تالیاں بجائیں سسٹم خراب ہونے پر اس لیے اوبنٹو والوں(الو کے پٹھے بقول جیسبادی محفل کے لینکس گرو) نے روٹ کو بند کیا ہوا ہے۔ اسے کھولا جاسکتا ہے لیکن فی الحال میں گنوم میں اس کا طریقہ بھول رہا ہوں۔آپ gksudo نامی کمانڈ کا دم چھلا کسی بھی کمانڈ سے لگا کر اس کو روٹ کمانڈ بنا سکتے ہیں۔
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
بہت شکریہ

بہت شکریہ دوست بھائی، شاید یہ محاورہ آپ کے لیے ہی ہے "دوست وہ جو مشکل میں کام آئے". gksudo کی کمانڈ بتانے کا بہت بہت شکریہ۔
میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ میرا لینکس سے واسطہ پہلی بار پڑا ہے بلکہ میں نے اس کی شکل بھی پہلی مرتبہ دیکھی ہے اس لیے پیشگی معذرت کہ شاید میں آپ کو بہت تنگ کروں! :(

آپ کے سوالات کا جواب یہ ہے کہ میرے تمام پارٹیشن فیٹ 32 ہیں اور میں بتا چکا ہوں کہ پہلی مرتبہ تجربہ کرنے پر تمام پارٹیشن بالکل درست آئے تھے لیکن ایک مرتبہ ری اسٹارٹ کرنے کے بعد یہ مسئلہ سامنے آیا جو میں نے آپ کو بتایا ہے کہ تمام پارٹیشن صرف ایک ڈرائیو کی طرف لے جاتے ہیں جو دراصل میری جی ڈرائیو ہے۔
آپ کے دیئے گئے ربط کے مطابق کی بورڈ کی انسٹالیشن کی کوشش بھی کی تھی اور /etc/X11/xkb/symbols تک پہنچ گیا لیکن یہاں ur نامی فائل پیسٹ نہیں ہورہی تھی بلکہ پیسٹ کا بٹن ہی Disable تھا جبکہ /etc/X11/xkb/symbols/pc تک رسائی حاصل نہ ہوسکی کیونکہ pc نامی کوئی فولڈر ہی یہاں موجود نہیں۔
آپ کی کی بورڈ بنانے والی "جُگاڑ" مجھے تو مشکل لگ رہی ہے بہرحال دیکھتے ہیں!
والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بات جو میرے تجربے سے سامنے آئی ہے، وہ یہ کہ اگر اوبنتو کو درست شٹ‌ ڈاؤن نہ کیا جائے تو اگلی بار اس کے چلنے یا نہ چلنے، درست کام کرنے یا نہ کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں۔ میں تین بار ضروری کام پر جانے کی وجہ سے شٹ‌ ڈاؤن نہ کر سکا۔ اور تینوں بار نئے سرے سے سب کچھ انسٹال کرنا پڑا
 

دوست

محفلین
بھائی جی اس کے لیے ہر کمانڈ کے شروع میں جی کے سوڈو کی کمانڈ لگا دیں۔ امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ایک آسان حل یہ ہے کہ
sudo gedit /etc/X11/xkb/symbols/pk
کمانڈ لگائیں پاسورڈ مانگے گا دے دیں اور اس کے بعد اس فائل میں اپنا پسندیدہ کی بورڈ پیسٹ کردیں۔ پھر اس پی ڈی ایف کے طریقہ پر عمل کرکے اس کو گنوم کے کی بورڈ مینجر سے جاکر پاکستان سیلیکٹ کرلیں۔ آپ کو یہ اردو کا بکھیڑا نہیں کرنا پڑے گا۔ کی بورڈ بنائیں گے کیسے کیا طریقہ سمجھ گئے ہیں؟
اور مزید یہ کہ پہلے سے موجود فائل کو کاپی کرکے مجھے بھیج دیجیے گا یعنی جو پی کے فائل میں موجود ہو وہ سارا مجھے بھیج دیں کاپی کرکے میں اصل میں کی بورڈ بنانا چاہ رہا ہوں آلٹ جی آر سپورٹ کے ساتھ لیکن موجودہ کی بورڈ فائل مسئلہ کررہی ہے۔
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
اوبنٹو یا کبنٹو

دوست بھائی! یقین کریں اوبنٹو کے استعمال میں تو مزا ہی آگیا، میں نے کبھی سوچا ہی نہ تھا کہ لینکس اتنا زبردست ہوتا ہے۔ چند مسائل ہیں لیکن ان سے بھی آہستہ آہستہ نمٹ ہی لیں گے۔

ایک زمانہ وہ بھی تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ آپریٹنگ سسٹم صرف ونڈوز ہی ہوتا ہے۔ بہرحال اس مرتبہ آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ذاتی رائے میں اوبنٹو زیادہ اچھی ہے یا کبنٹو۔ میرے پاس دونوں کے ایجی ایفٹ یعنی6.10 ورژن ہیں۔
دوسرا اوبنٹو کی جگہ کبنٹو انسٹال کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ کیونکہ میں تھوڑا بہت کبنٹو کا مزا بھی لینا چاہتا ہوں!
 

دوست

محفلین
یا تو کلین انسٹال ہو گا۔
یا پھر کبنٹو ڈیسکٹاپ نامی پیکج انسٹال کرنا پڑے گا تاکہ کے ڈی ای نصب ہوجائے میں اس کی گائیڈ کا ربط دیتا ہوں۔
اگر آپ اوبنٹو پر ہی کے ڈی ای نصب کرنا چاہیں تو ڈیبین ایڈمن سے مل لیں۔
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
کبنٹو

بھائی جی! آپ کے کہنے کے مطابق کبنٹو انسٹال کرلی ہے، واقعتا یہ ابنٹو سے بہت اچھی لگ رہی ہے، ڈیفالٹ میں پارٹیشنز تک رسائی حاصل ہے جبکہ اردو اور اردو فانٹس بھی انسٹال کرلیے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس میں فونیٹک کی بورڈ ہے جبکہ میں مائیکروسوفٹ والا کی بورڈ استعمال کرتا ہوں، اس کو کس طرح تبدیل کیا جاسکتا ہے اور ایم پی تھری فائلیں چلانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
ایک اور مسئلہ جو مجھے درپیش ہے کہ وی سی ڈیز چل تو رہی ہیں لیکن ان کی آواز نہیں آرہی حالانکہ سسٹم آڈیو سی ڈیز بہترین چلا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کوئی رہنمائی فرمائیں۔
برادر معذرت کہ میں آپ کو تنگ کررہا ہوں، صرف سوالات کرنا اچھا نہیں لگتا بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ معلومات زیادہ سے زیادہ دوسروں تک پہنچانی چاہئیں اس لیے آپ میرے پسندیدہ موضوعات کے بارے میں جو سوال کریں گے اس کا انشآء اللہ بہترین جواب دوں گا۔
ایک اور بات کہ اردو محفل پر گفتگو کے دوران اگر میں کوئی تصویر بھی پیغام میں دینا چاہوں تو کیا طریقہ کار ہوگا؟
والسلام
 
شاکر بھائی! ایک سوال میرا بھی ہے۔
کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک ہی سسٹم پر لینکس کے ساتھ ساتھ ونڈوز بھی انسٹال کی جائے اور جس وقت جسے چاہے، استعمال کیا جائے۔
میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اوبنٹو استعمال کرنا چاہتا ہوں مگر کچھ سافٹ ویئرز ایسے ہیں جو میرے لئے بہت ضروری ہیں لیکن اوبنٹو پر چل نہیں سکتے۔۔۔ خصوصا ان۔پیج۔ کیا کرنا چاہئے؟
 

ابوشامل

محفلین
ونڈوز-اوبنٹو

سوال تو آپ نے شاکر بھائی سے پوچھا ہے لیکن میں کیونکہ اس وقت آن لائن ہوں اس لیے بتا رہا ہوں کہ بالکل آپ کرسکتے ہیں، میں نے کبھی لینکس کی شکل بھی نہیں دیکھی تھی لیکن پہلی بار میں نے دونوں کا ڈوئل بوٹ آسانی سے بنایا، کوئی مسئلہ نہیں ہوتا نہ ہی ڈیٹا اڑتا ہے بس نیٹ پر بکھری انسٹالیشن کی سیدھی سادی ہدایات حاصل کرکے اس پر عمل کرتے جائیں۔ نہ آپ کا ونڈوز کا ڈیٹا ضائع ہوگا نہ ہی ونڈوز اڑے گی بلکہ ابتداء میں آپشن آئے گا کہ آپ ونڈوز چلانا چاہتے ہیں یا اوبنٹو؟
میں تو گذشتہ ایک ہفتے میں تین بار اوبنٹو اورکبنٹو کی انسٹالیشن کے تجربے کرچکا ہوں۔
 

دوست

محفلین
ابوشامل آپ کا آواز والا مسئلہ یا تو کوڈکس کی وجہ سے ہے یا پھر آپ کا ساؤنڈ کارڈ نہیں اٹھایا کبنٹو نے۔ کیا ایرر میسج وغیرہ دیتے ہوئے ساؤنڈ پلے کرتا ہے؟؟
اگر ہاں تو پھر یہ کوڈکس کا مسئلہ ہے اور اس کے لیے آپ کو ونڈوز کے کوڈکس نصب کرنا ہونگے۔ اوبنٹو کی دستاویزیت میں یہ حصہ پڑھ لیں۔
کی بورڈ جو محفل پر موجود ہے کرلپ کے ہی کی بورڈ میں تبدیلی کرکے بنایا گیا ہے یہ ہے۔
کوڈ:
// based on a keyboard map from an 'xkb/symbols/ur' file

// Contact: Nadir Durrani

// E-mail : [email]aquadurrani@hotmail.com[/email]

// $XFree86$



partial default alphanumeric_keys

xkb_symbols "basic" {

   name[Group1]= "Arabic";



// NOTES:

//

// there is also combined shadda diacritis in AltGr position of simple

// diacritics fatha, fathatan, damma, dammatan, kasra and kasratan

// should a third state be added to Group2 ?

//



   key <TLDE> {  [     0x100064d  ,       0x100064b      ]     };

   key <AE01> {  [     0x1000031  ,       0x1000021      ]     };

   key <AE02> {  [     0x1000032  ,       0x100066C      ]     };

   key <AE03> {  [     0x1000033  ,       0x1000600     ]     };

   key <AE04> {  [     0x1000034  ,       0x1000626      ]     };

   key <AE05> {  [     0x1000035  ,       0x1000003      ]     };

   key <AE06> {  [     0x1000036  ,       0x10006d6      ]     };

   key <AE07> {  [     0x1000037  ,       0x1000654      ]     };

   key <AE08> {  [     0x1000038  ,       0x100064c      ]     };

   key <AE09> {  [     0x1000039  ,       0x1000029      ]     };

   key <AE10> {  [     0x1000030  ,       0x1000028      ]     };

   key <AE11> {  [     0x1000623  ,       0x1000651      ]     };

   key <AE12> {  [     0x1000624  ,       0x1000622      ]     };

   key <AD01> {  [     0x1000642  ,       0x1000652      ]     };

   key <AD02> {  [     0x1000648  ,       0x1000624      ]     };

   key <AD03> {  [     0x1000639  ,       0x1000651      ]     };

   key <AD04> {  [     0x1000631  ,       0x1000691      ]     };

   key <AD05> {  [     0x100062a  ,       0x1000679      ]     };

   key <AD06> {  [     0x10006d2  ,       0x1000601      ]     };

   key <AD07> {  [     0x1000626  ,       0x1000621      ]     };

   key <AD08> {  [     0x10006cc  ,       0x1000670      ]     };

   key <AD09> {  [     0x10006c1  ,       0x10006c3      ]     };

   key <AD10> {  [     0x100067e  ,       0x100064f      ]     };

   key <AD11> {  [     0x100005d  ,       0x1000670      ]     };

   key <AD12> {  [     0x100005b  ,       0x1000670      ]     };



   key <AC01> {  [     0x1000627  ,       0x1000622      ]     };

   key <AC02> {  [     0x1000633  ,       0x1000635      ]     };

   key <AC03> {  [     0x100062f  ,       0x1000688      ]     };

   key <AC04> {  [     0x1000641  ,       0x1000003      ]     };

   key <AC05> {  [     0x10006af  ,       0x100063a      ]     };

   key <AC06> {  [     0x10006be  ,       0x100062d      ]     };

   key <AC07> {  [     0x100062c  ,       0x1000636      ]     };

   key <AC08> {  [     0x10006a9  ,       0x100062e      ]     };

   key <AC09> {  [     0x1000644  ,       0x1000613      ]     };

   key <AC10> {  [     0x100061b  ,       0x100003a      ]     };

   key <AC11> {  [     0x1000670  ,       0x1000022       ]     };

   key <BKSL> {  [     0x100060e ,        0x1000614      ]     };



   key <LSGT> {  [            bar ,       brokenbar      ]     };

   key <AB01> {  [     0x1000632  ,       0x1000630      ]     };

   key <AB02> {  [     0x1000634  ,       0x1000698      ]     };

   key <AB03> {  [     0x1000686  ,       0x100062b      ]     };

   key <AB04> {  [     0x1000637  ,       0x1000638      ]     };

   key <AB05> {  [     0x1000628  ,       0x1000612      ]     };

   key <AB06> {  [     0x1000646  ,       0x10006ba      ]     };

   key <AB07> {  [     0x1000645  ,       0x1000003      ]     };

   key <AB08> {  [     0x100060c  ,       0x1000650      ]     };

   key <AB09> {  [     0x10006d4  ,       0x100064e      ]     };

   key <AB10> {  [     0x1000003  ,       0x100061f      ]     };



   // End alphanumeric section

};



partial alphanumeric_keys

xkb_symbols "qwerty" {

   include "pc/ar(basic)"

};



partial alphanumeric_keys

xkb_symbols "azerty" {

   include "pc/ar(basic)"



   // the north african arabic keyboard differs from the middle east one

   // by the numeric row; it follows French keyboard style

   //

   // PROBLEM: some chars are inaccessible: ! @ # $ % ^ *

   // should they go elsewhere? replace " ' that are now in double ?

   // also, dead_circumflex and dead_diaeresis from French keyboard

   // as well as ugrave are missing, which questions the utility of the

   // other accentuated latin letters. Maybe this is useful only with

   // a French keyboard in Group1 ? Then, shouldn't Group1 be filled ?



   key <AE01> {  [       ampersand,               1      ]       };

   key <AE02> {  [          eacute,               2      ]       };

   key <AE03> {  [        quotedbl,               3      ]       };

   key <AE04> {  [      apostrophe,               4      ]       };

   key <AE05> {  [       parenleft,               5      ]       };

   key <AE06> {  [           minus,               6      ]       };

   key <AE07> {  [          egrave,               7      ]       };

   key <AE08> {  [      underscore,               8      ]       };

   key <AE09> {  [        ccedilla,               9      ]       };

   key <AE10> {  [          agrave,               0      ]       };

   key <AE11> {  [      parenright,          degree      ]       };

};



partial alphanumeric_keys

xkb_symbols "digits" {

   include "pc/ar(basic)"



   // use arabic script digits



   key <AE01> {  [       0x1000661,          exclam      ]       };

   key <AE02> {  [       0x1000662,              at      ]       };

   key <AE03> {  [       0x1000663,      numbersign      ]       };

   key <AE04> {  [       0x1000664,          dollar      ]       };

   key <AE05> {  [       0x1000665,         percent      ]       };

   key <AE06> {  [       0x1000666,     asciicircum      ]       };

   key <AE07> {  [       0x1000667,       ampersand      ]       };

   key <AE08> {  [       0x1000668,        asterisk      ]       };

   key <AE09> {  [       0x1000669,       parenleft      ]       };

   key <AE10> {  [       0x1000660,      parenright      ]       };

};



partial alphanumeric_keys

xkb_symbols "qwerty_digits" {

   include "pc/ar(digits)"

};



partial alphanumeric_keys

xkb_symbols "azerty_digits" {

   include "pc/ar(azerty)"

      key <AE01> {  [       ampersand,       0x1000661      ]       };

   key <AE02> {  [          eacute,       0x1000662      ]       };

   key <AE03> {  [        quotedbl,       0x1000663      ]       };

   key <AE04> {  [      apostrophe,       0x1000664      ]       };

   key <AE05> {  [       parenleft,       0x1000665      ]       };

   key <AE06> {  [           minus,       0x1000666      ]       };

   key <AE07> {  [          egrave,       0x1000667      ]       };

   key <AE08> {  [      underscore,       0x1000668      ]       };

   key <AE09> {  [        ccedilla,       0x1000669      ]       };

   key <AE10> {  [          agrave,       0x1000660      ]       };

};
اس میں غور کریں پہلی کی ٹلڈے ہے‌جس پر دو زبر اور دو زیر کی یونیکوڈ قدریں ہیں۔ پہلی والی نارمل دوسری شفٹ کے لیے ہے۔ اس کے بعد اے ای سے مراد ایک دو والی لائن ہے ، پھر اے ڈی یعنی جو لائن کیو سے شروع ہوتی ہے اسی طرح ترتیب وار دو لائنیں ہیں بس آپ کو متعلقہ یونیکوڈ قدر بدلنا ہےبٹن کو پہچان کر۔ امید ہے بات بن جائے گی اب۔
 
Top