اوبنٹو: پاس ورڈ ری سیٹ کریں

شازل

محفلین
آج ہی سرفنگ کے دوران اوبنٹو کے پاس ورڈ کو ری سیٹ کرنے کے طریقے کے متعلق پڑھنے کو ملا،
میں اسے آزما نہیں‌سکا۔ لیکن ہے دلچپ چیز اور آسان بھی،
اگر یہ طریقہ درست ہے تو کیا یہی وہ چیز ہے جس پر کچھ لوگ مسلسل طاویلیں پیش کرتے نہیں تھکتے۔
ٹیوٹوریل اور ویڈیو
 
جی یہ سیکیورٹی ہول نہیں ہے بلکہ فیچر ہے اور عرصہ سے استعمال میں ہے۔ اوبنٹو ہی نہیں بلکہ دوسرے لینکس نظام میں بھی موجود ہے۔ ویسے اسے ڈسیبل بھی کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اس کو آسانی سے پروٹیکٹ کرنا چاہیں تو بوٹ لوڈر میں بھی پاسورڈ ڈال سکتے ہیں۔
 

شازل

محفلین
اوکے اس سلسلے میں‌وضاحت کرنے کا شکریہ
اور میری معلومات میں اضافہ بھی ہوا
شکریہ
ورنہ میں تو سمجھا تھا کہ ۔۔۔
 

محمد سعد

محفلین
آج ہی سرفنگ کے دوران اوبنٹو کے پاس ورڈ کو ری سیٹ کرنے کے طریقے کے متعلق پڑھنے کو ملا،
میں اسے آزما نہیں‌سکا۔ لیکن ہے دلچپ چیز اور آسان بھی،
اگر یہ طریقہ درست ہے تو کیا یہی وہ چیز ہے جس پر کچھ لوگ مسلسل طاویلیں پیش کرتے نہیں تھکتے۔
ٹیوٹوریل اور ویڈیو

لال رنگ میں واضح کیا گیا متن بتا رہا ہے کہ یہ سلسلہ "گزشتہ سے پیوستہ" ہے۔ اور پہلے کی طرح آپ نے یہاں بھی کئی متعلقہ اہم حقائق کو نظر انداز کر دیا ہے۔

جیسا کہ کچھ احباب بتا چکے ہیں، ریکوری موڈ کے اختیار کو بڑی آسانی کے ساتھ غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ (ویسے اس نوعیت کا ریکوری موڈ ہر ڈسٹربیوشن میں ہوتا بھی نہیں ہے)۔
اس صورت میں ریسکیو سی ڈی کی مدد سے پاس ورڈ کو ری سیٹ کرنے کا راستہ بچ جاتا ہے۔ لیکن ریسکیو سی ڈی کی مدد سے تو ونڈوز میں بھی بڑی آسانی کے ساتھ پاس ورڈ ری سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ لینکس میں اس بات کا امکان نہیں ہوتا کہ آپ کو پاس ورڈ معلوم ہو جائے گا۔ اس میں آپ پاس ورڈ کو صرف ری سیٹ ہی کر سکتے ہیں۔۔ جبکہ ونڈوز میں آپ صرف ری سیٹ ہی نہیں بلکہ حاصل بھی کر سکتے ہیں۔ پھر اگر وہ پاس ورڈ کسی اور حساس جگہ پر استعمال ہوا ہو تو آپ کا اللہ ہی حافظ ہے۔
اس کے علاوہ آج کل ہر مشہور لینکس ڈسٹربیوشن کے حالیہ نسخوں میں انکرپٹڈ تنصیب (Encrypted Installation) کی سہولت بھی ہوتی ہے جس سے آپ پوری پارٹیشن ہی کو انکرپٹ کر سکتے ہیں۔ پھر چاہے آپ روٹ کے اختیارات حاصل کرنے کے لیے جو بھی ریسکیو ڈسک استعمال کر لیں، جب تک آپ کو فائل سسٹم کو انکرپٹ کرنے والا پاس ورڈ معلوم نہ ہو، آپ کے لیے وہ ساری پارٹیشن ردی مال سے زیادہ کچھ نہیں ہوگی۔ اور آزاد سافٹ وئیر میں انکرپشن کوئی مذاق نہیں ہوتی۔ چنانچہ اگر آپ کو اپنے گھر میں آنے والے مہمانوں تک سے خطرہ ہو تو بس تنصیب کے وقت انکرپشن کا اختیار استعمال کریں اور بے فکر ہو جائیں۔
جہاں تک مجھے معلوم ہے، ونڈوز میں تنصیب کے وقت فائل سسٹم کی انکرپشن کا ایسا کوئی اختیار موجود نہیں ہوتا۔
 

mfdarvesh

محفلین
ریڈ ہیٹ اور فیڈورا میں یوں ہارڈ ڈسک سے ریکوری موڈ نہیں چلایا جاتا بلکہ انسٹالیشن سی ڈی یا ڈی وی ڈی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ چنانچہ تھوڑا سا فرق ہے۔

میرے خیال میں چل جاتا ہے آخری بار میں نے Red Hat AS 4.0 پہ کام کیا تھا اس میں ہو جاتا ہے۔ مجھے میرے معلم نے بھی بتایا تھا اور میں خود کرکے بھی دیکھا تھا
 

محمد سعد

محفلین
میرے خیال میں چل جاتا ہے آخری بار میں نے Red Hat AS 4.0 پہ کام کیا تھا اس میں ہو جاتا ہے۔ مجھے میرے معلم نے بھی بتایا تھا اور میں خود کرکے بھی دیکھا تھا
ہاں یاد آیا۔ گرب میں کچھ اعلیٰ درجے کی چھیڑ چھاڑ سے ریکوری موڈ میں پہنچا جا سکتا ہے۔ اگر ایسی اعلیٰ درجے کی معلومات رکھنے والا کوئی خطرناک مہمان گھر پر آ رہا ہو تو رمز نگاری یعنی انکرپشن ہی بہترین حل ہے۔ :skull:
 
Top