اوبنٹو پر رہتے ہوئے بوٹ میں سے ونڈوز سیون کس طرح نکالوں؟

رند

محفلین
السلام علیکم
میں نے پہلے ونڈوز سیون انسٹال کی ہوئی اس کے بعد میں نے لائف یو ایس بی سے اوبنٹو کا ورژن ٹن انسٹال کیا اس کے بعد میں نے کہا جی کہ اوبنٹو کو نکال دیتا ہوں اس کے لیے میں نے ونڈوز میں ہارڈ ڈسک مینجمنٹ میں جاکر اوبنٹو والی پارٹیشنز کو ڈیلیٹ کردیا اس کے بعد جب سسٹم ری سٹارٹ کیا تو پھر ونڈوز خراب ہوگئی اور بوٹ نہیں ہو رہی تھی میں نے پھر ونڈوز سیون کی سی ڈی ڈال کر ونڈوز والی پارٹیشن کو فارمیٹ کردیا اور اس کے بعد اوبنٹو کی لائف یو ایس بی سے میں نے اوبنٹو کو دوبارہ انسٹال کر لیا اب میں اوبنٹو ہی استعمال کر رہا ہے مسلہ یہ ہے کہ جب بھی میں کمپیوٹر کو چلاتا ہوں تو باوجود اس کے کہ میں نے ونڈوز سیون کو مکمل طور پر فارمیٹ کر دیا ہے پھر بھی بوٹ آپشن میں ونڈوز سیون سے بوٹ کرنے کا آپشن آتا ہے اور جب میں اس پہ کلک کرتا ہوں تو ونڈوز نہیں آتی بلکہ کالے رنگ کی ڈاس کی سکرین آجاتی ہے میری آپ سے گزارش ہے کہ کوئی طریقہ بتائیں جس کی مدد سے میں بوٹ میں سے ونڈوز سیون کو نکال لوں اور میرے سسٹم میں ونڈوز سیون وغیرہ کی کوئی فالتو فائل نا رہے اور آئندہ اگر میں اوبنٹو کو ختم کرکے دوبارہ ونڈوز سیون انسٹال کروں تو اوبنٹو کو ان انسٹال کرنے کا طریقہ بھی بتائیں شکریہ
 

asakpke

محفلین
میرا خیال تھا کہ گرب مینو میں ونڈوز کی انٹری فالتو ہے جو کہ اس کمانڈ سے ختم ہو جانی چاہیے۔ بہرحال پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ میرے خیال میں یہ صرف فالتو انٹری ہی ہے، ونڈوز تو آپ نے خود فامیٹ کی تھی۔

کیا آپ نے ونڈوز سی کے علاوہ کسی دوسری ڈرائیو میں انسٹال کی تھی؟
 

رند

محفلین
میرا خیال تھا کہ گرب مینو میں ونڈوز کی انٹری فالتو ہے جو کہ اس کمانڈ سے ختم ہو جانی چاہیے۔ بہرحال پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ میرے خیال میں یہ صرف فالتو انٹری ہی ہے، ونڈوز تو آپ نے خود فامیٹ کی تھی۔

کیا آپ نے ونڈوز سی کے علاوہ کسی دوسری ڈرائیو میں انسٹال کی تھی؟
عامر بھائی بس مسلہ حل ہوگیا ہے میں نے نئےسرے سے ونڈوز سیون اور اوبنٹو ٹن پوائٹ فور انسٹال کر لیا ہے اس سے پہلے ٹن پوائنٹ ٹن انسٹال کیا تھا لیکن وہ مجھے بلکل بھی اچھا نہیں لگا ایک بات اور یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں میرے پاس کمپیک کا پریسیریو جی اکھسٹھ ہے اس کا ویڈیو کارڈ اے ٹی آئی انٹل کا ہے میں نے جب اوبنٹو میں اس کے گرافک والے اضافی فیچرز آپ کے بلاگ پر فراہم کردہ کمانڈ سے چلائے تو مسلہ ہوگیا کیونکہ جب مین نے کمپیوٹر ری سٹاٹ کیا تو سکرین بار بار بلنکنگ کرنے لگ گئی میرے خیال میں اوبنٹو کے گرافک کے فیچرز کے لیے نیویڈیا کا کارڈ ہونا لازمی ہے۔ کیا یہ درست ہے؟
 

محمد سعد

محفلین
عامر بھائی بس مسلہ حل ہوگیا ہے میں نے نئےسرے سے ونڈوز سیون اور اوبنٹو ٹن پوائٹ فور انسٹال کر لیا ہے اس سے پہلے ٹن پوائنٹ ٹن انسٹال کیا تھا لیکن وہ مجھے بلکل بھی اچھا نہیں لگا ایک بات اور یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں میرے پاس کمپیک کا پریسیریو جی اکھسٹھ ہے اس کا ویڈیو کارڈ اے ٹی آئی انٹل کا ہے میں نے جب اوبنٹو میں اس کے گرافک والے اضافی فیچرز آپ کے بلاگ پر فراہم کردہ کمانڈ سے چلائے تو مسلہ ہوگیا کیونکہ جب مین نے کمپیوٹر ری سٹاٹ کیا تو سکرین بار بار بلنکنگ کرنے لگ گئی میرے خیال میں اوبنٹو کے گرافک کے فیچرز کے لیے نیویڈیا کا کارڈ ہونا لازمی ہے۔ کیا یہ درست ہے؟

اس کو حل تو نہیں کہتے۔ اس کو تو جگاڑ کہتے ہیں۔ :grin:
حل یہ ہے کہ لینکس کا جو بوٹ لوڈر ہے "گرب"، اس کی سیٹنگز والی فائل یہاں پر پڑی ہوتی ہے۔
کوڈ:
/boot/grub/grub.conf
(اگر دائیں سے بائیں متن کے چکر میں / کی علامت غلط جگہ پر نظر آئے تو تھوڑا دماغ لڑا کر سمجھ لینا۔ :) )
اس میں ونڈوز والا حصہ عموماً ایسا ہوتا ہے۔
کوڈ:
title MS Windows
	rootnoverify (hd0,0)
	chainloader +1
ونڈوز کی اینٹری ختم کرنے کے لیے صرف ان سطور کو مٹا دیں یا پھر ان میں سے ہر سطر کے شروع میں # کی علامت لگا دیں جس سے بوٹ لوڈر انہیں نظر انداز کر دے گا۔ دوسرے طریقے میں آپ اسے بعد میں آسانی سے واپس فعال بھی کر سکتے ہیں اگر کبھی ونڈوز نصب کرنا ہو۔

جہاں تک گرافکس ڈرائیور والے مسئلے کا تعلق ہے تو پہلی بات تو یہ کہ اے ٹی آئی اور انٹل دو الگ الگ کمپنیاں ہیں۔ شاید آپ اے ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں۔ آپ نے چونکہ ابنٹو کا پرانا نسخہ نصب کیا ہے تو اس میں ڈرائیور بھی نسبتاً پرانا ہی ہوگا۔ چونکہ آپ نے ابنٹو کے تازہ ترین نسخے کے ساتھ ڈرائیور کے کسی مسئلے کا ذکر نہیں کیا تو بظاہر یوں لگتا ہے کہ نئے نسخے میں یہ مسئلہ حل کیا جا چکا ہے۔ بہتر تو یہی ہوگا کہ آپ اپنے پاس تازہ ترین نسخہ ہی رکھیں۔ آپ کو نسخہ 10.10 میں کون سی چیز پسند نہیں آئی؟ اسے ہم 10.04 جیسا کر لیں گے۔ کیا خیال ہے؟
 

محمد سعد

محفلین
ارے ہاں۔ میں یہ بتانا تو بھول ہی گیا تھا کہ grub.conf والی فائل میں، باقی تمام سسٹم فائلوں کی طرح، عام صارف کی حیثیت سے تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ اس کو انتظامی اختیارات کے ساتھ کھولنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کریں۔
Alt+F2 کا شارٹ کٹ استعمال کریں تو کمانڈ چلانے کا "ڈبہ" کھل جائے گا۔ اس میں یہ کمانڈ لکھ دیں۔
کوڈ:
gksu gedit /boot/grub/grub.conf
یا شاید یہ کمانڈ ہوتی ہے
کوڈ:
gksudo gedit /boot/grub/grub.conf
یہ آپ سے آپ کا پاس ورڈ پوچھے گا اور فائل کو قابلِ مدون حالت میں کھول دے گا۔ بہتر ہوگا کہ احتیاطاً فائل کی ایک بیک اپ نقل بھی پاس رکھ لیں۔
اس کمانڈ میں gksu یا gksudo کا کام کسی اطلاقیے کو انتظامی اختیارات کے ساتھ کھولنا ہے، gedit آپ کا ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے اور آخر میں، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، فائل کا نام۔
اگر پورے فائل منیجر کو انتظامی اختیارات کے ساتھ کھولنا چاہیں تو یہ کمانڈ استعمال کریں۔
کوڈ:
gksu nautilus
اور جیسا کہ آپ سمجھ چکے ہوں گے، nautilus آپ کے طے شدہ (ڈیفالٹ) فائل منیجر کا نام ہے۔

اگر یہ نسخہ کام نہ کرے تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کیونکہ اس کام کے کرنے کا یہ محض واحد طریقہ نہیں ہے۔ اگر یوں کام نہ بنا تو کسی اور طریقے سے یہی کام کر لیں گے۔ ;)
 

رند

محفلین
بہت شکریہ محمد سعد بھائی ۔ اب اس کو چاہے جگاڑ کہہ دیں لیکن مسلہ تو اسی جگاڑ سے حل ہوگیا ۔ اور دوسری بات جو ڈرائیور والی ہے وہ یہ ہے کہ سکرین نے بلنکنگ اسی وقت شروع کی جب کہ اوبنٹو کے اضافی گرافک والا پیکج Compiz Fusion ابوشامل بھائی کے بلاگ کی اس پوسٹ پر بتائی گئی کمانڈ سے انسٹال کیا۔ میرا خیال یہی ہے کہ چونکہ میرے لیپ ٹاپ میں نیویڈیا کا ویڈیو کارڈ نہیں ہے اسی لیے یہ بلنکنگ والا مسلہ پیش آیا ۔ اور اوبنٹو کے نئے ٹن پوائنٹ ٹن ورژن میں بری بات مجھے یہ لگی کہ ایک تو اس میں میرا ماوس کے کلک بٹن ہی کام نہیں کررہے تھے ۔ دوسرا اس کے دائیں طرف جو پینل ہوتا ہے وہ بہت غیر مانوس ہے میرے لیے اس میں فائل مینجر کا لنک ہی نہیں ٹریش پہ کلک کرو تو آتا ہے پھراس کو خود پینل میں پیسٹ کرنا پڑتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ اس میں سافٹ ویر انسٹالیشن وغیرہ بھی مجھ کو مختلف لگی ۔ اور اصل بات یہ ہے کہ شاید ایک دو سال پہلے میں نے اوبنٹو کی سی ڈی فری میں منگوائی تھی تب کچھ دنوں کے لیے اس کو استعمال کیا تھا اور پھر ایک دوسال کے بعد اب اس اوبنٹو ٹن پوائنٹ فور کو استعمال کر رہا ہوں شاید تیسرا چوتھا دن ہوگا میرا اس کے استعمال کا اس لیے میں اسی کے یوزر انٹرفیس سے مانوس ہوچکا ہوں پہلے اس کو سیکھ لوں پھر اپ گریڈ بھی کر لوں گا انشاءاللہ۔ بہرحال میں آپ کی معاونت کے لیے ممنون ہوں اور آپ نے جو اس تفصیل سے جواب دیا اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 

asakpke

محفلین
میرے خیال میں فائل grub.conf کی بجائے grub.cfg ہو گی۔

اور آپ جب بھی یہ کمانڈ sudo update-grub چلائیں گے یا یہ لینکس اپڈیٹ ہو گی تو grub.cfg فائل بدل سکتی ہے۔ اس لیے grub.cfg میں تبدیلی نہں کرنی چاہیے۔ بلکہ تبدیلی کرنے کے لیے اس ربط کو چیک کریں۔
 
Top