اوبنٹو کا نیا ورژن

ابوشامل

محفلین
مشہور زمانہ لینکس ڈسٹرو “اوبنٹو“ کا نیا ورژن 7.04 یعنی Feisty Fawn صرف دو روز بعد (19 اپریل کو) ریلیز ہورہا ہے۔
اوبنٹو کی خاص روایت یعنی "مفت سی ڈیز" کی فراہمی کا سلسلہ اس مرتبہ بھی جاری ہے اور یہ سی ڈیز اوبنٹو شپ اٹ سے مفت منگوائی جاسکتی ہیں۔
گنوم سے ناخوش اور KDE کے دیوانے حضرات مایوس نہ ہوں خوشخبری یہ ہے کہ Kubuntu کا Feisty Fawn ورژن بھی اس جگہ سے مفت منگوایا جاسکتا ہے۔
جبکہ Edubuntu کی مفت سی ڈیز کا آرڈر یہاں دیا جاسکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
جی اس بار ایجوکیشن اوبنٹو کی شپ کی بھی سہولت دی گئی ہے۔ لیکن وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ دس ہفتے لگ سکتے ہیں یعنی اڑھائی ماہ۔ :roll:
 

دوست

محفلین
شکریہ۔
معذرت خواہ ہوں ایک ہی پیغام دو بار آگیا تھا اب اسی کو مدون کرکے کام چلایا ہے۔ :wink:
 

ابوشامل

محفلین
دوست بھائی! Edubutu کی شپ کی سہولت تو پہلے بھی موجود تھی، میں نے 6.04 کی 5 سی ڈیاں منگوائی تھیں جو 20 دن بعد مجھے گذشتہ ماہ ملیں۔
 

دوست

محفلین
میرے علم میں نہیں تھا یہ۔
آخری بار پچھلے ماہ دیکھا تھا اور شپ اٹ کا کوئی ربط نظر نہیں آیا تھا۔
اب خیر 20 دن نہیں 10 × 7 یعنی ستر دن لگیں‌گے۔ :roll:
 

نصیرحیدر

محفلین
ابوشامل نے کہا:
دوست بھائی! Edubutu کی شپ کی سہولت تو پہلے بھی موجود تھی، میں نے 6.04 کی 5 سی ڈیاں منگوائی تھیں جو 20 دن بعد مجھے گذشتہ ماہ ملیں۔
میں اتفاق کرتا ہوں کیونکہ میں نے بھی ایبینٹو منگوائی تھی اور 16دن کے بعد مجھے مل گئی تھیں
 

ابوشامل

محفلین
جی ہاں! تینوں کے لنکس اوپر پہلے پیغام میں دیئے گئے ہیں جہاں لاگ ان ہونے کے بعد آرڈر دیے جاسکتے ہیں
 

ابوشامل

محفلین
جی ہاں دوست بھائی! پہلے اوبنٹو والے 5 سے 10 سی ڈیاں بھی بھیج دیتے تھے لیکن اب صرف ایک یا زیادہ سے زیادہ تین منگواسکتے ہیں۔ :cry: بلکہ اب تو وقت بھی زیادہ لگے گا، اللہ خیر کرے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے اوبنتو اور کے بنتو کا آرڈر دیا ہے، کل چھ سی ڈیز آ رہی ہیں۔ ایک قسم کی صرف تین سی ڈیز کی اجازت ہے
 

سیفی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
میں نے اوبنتو اور کے بنتو کا آرڈر دیا ہے، کل چھ سی ڈیز آ رہی ہیں۔ ایک قسم کی صرف تین سی ڈیز کی اجازت ہے

جہاں پر سی ڈیز کی تعداد کا آپشن ہے نیچے Special Request کا لنک بنا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں سے آپ زیادہ مقدار میں بھی سی ڈیز کی درخواست کر سکتے ہیں۔۔۔۔
 

ابوشامل

محفلین
لیکن سیفی بھائی ساتھ میں ان کا پیغام بھی تو پڑھ لیں جو special request میں دیا گیا ہے:

[align=left:bb6dc10e95] Delivery of special requests can take up to ten weeks. For quicker processing, choose a standard option instead.

While we will consider all requests, due to extremely high demand we may choose to send a smaller number of CDs, or refuse your request altogether.

Requesting a smaller number of CDs or a standard option will increase your chances of having the request approved. Remember, you can reuse the CDs
[/align:bb6dc10e95]
 

ابوشامل

محفلین
لیں جی مجھے تو یہاں اوبنٹو اور کبنٹو کے نئے ورژن 7.04 کی تین تین سی ڈیاں مل گئیں۔ :D اوبنٹو والوں نے لانچنگ کے چار روز بعد یعنی 23 اپریل کو پارسل ارسال کیا تھا جو مجھے یہاں کل یعنی 16 مئی کو موصول ہوا۔ میرے علاوہ کن کن ساتھیوں کو سی ڈیاں مل گئی ہیں؟ بتادیں! اور استعمال کا تجربہ کیسا رہا؟ دوست بھائی یہ بتادیں کہ اس میں کیا کچھ نیا ہے؟ ایم پی تھری سپورٹ ہے یا نہیں؟ کیونکہ میں کل رات کو گھر پہنچا تو اسے انسٹال کرنے کی فرصت نہ مل سکی شاید آج انسٹال کروں
 

سیفی

محفلین
مجھے بھی ایک بنڈل ملا ہے ابھی کھول کر دیکھنے کی فرصت نہیں‌ملی۔

تقریبا 5 ڈالر کی شپنگ کاسٹ ابنٹو والوں نے خود برداشت کی ہے۔ 8)
 

دوست

محفلین
ہفتہ ہوگیا ہے 16 سی ڈیز کا ایک بنڈل پہنچا ہے میرے پاس۔
فیصل آباد اور گردو نواح کے دوست اوبنٹو کے حصول کے لیے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تین اوبنتو اور تین کے بنتو کی سی ڈیز مل چکی ہیں۔ کے بنتو انسٹال کیا ہے لیکن اس میں اردو سپورٹ نہیں انسٹال ہو رہی۔ سسٹم کی سیٹنگز میں‌جا کر پاکستان اور اردو، اردو کی بورڈ، اردو فانٹس وغیرہ انسٹال کرتا ہوں لیکن وہ لینگوئج کو اردو نہیں منتخب کرتا۔ اس کے علاوہ سسٹم شٹ ڈاؤن یا ری سٹارٹ نہیں ہوتا۔ خود سے کرنا پڑتا ہے۔ اگر شٹ ڈاؤن یا ری سٹارٹ پر کلک کیا جائے تو سسٹم چلتا رہا ہے، ڈسپلے ختم ہو جاتا ہے۔ باقی کچھ اچھے فیچرز بھی شامل کر دیئے ہیں، ونڈوز جیسا ایڈ ریمو پروگرام کا آپشن بھی دے دیا ہے۔ پرانے اوبنتو میں اگر سسٹم سٹارٹ ہونے کے بعد اگر ڈی ایس ایل کیبل کے موڈیم کو چلایا جائے تو انٹرنیٹ کام نہیں کرتا تھا۔ سسٹم ری سٹارٹ کرنا ہوتا تھا۔ موجودہ کے بنتو میں یہ مسئلہ نہیں ہوتا
 
Top