اوبنٹو کا نیا ورژن

الف عین

لائبریرین
سی ڈیز تو مجھے بھی پچھلے ہفتے ہی مل چکی تھیں لیکن اب تک فرصت نہیں ملی دیکھنے یا انسٹال کرنے کی۔ حالاں کہ میں ذاتی لیپ ٹاپ پر اپنا انتر نیٹ چیک کرنے کے لیے بھی انسٹال کرنا چاہتا ہوں۔ کیوں کہ مجھے شک ہے کہ اس کی وجہ محض ونڈوز کی کسی سروس کا کام نہ کرنا ہی ہو سکتا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
پچھلے دنوں 9 سی ڈیز کا ایک بنڈل مجھے بھی ملا ہے، اب شاکر بھائی سے مدد لینی پڑے گی۔
کیوں شاکر بھائی تیار ہیں نا آپ؟
 

ساجداقبال

محفلین
مجھے تین دن قبل ملی سی ڈیز۔ یاد نہیں کب منگوائی تھیں۔ لیکن اندازہ کہ جلد مل گئیں۔ اپنے لیپ ٹاپ پر اُوبنٹو انسٹال کیا ہے۔ اور میرا اولین تاثر ہے کہ بہت ہی زبردست۔ ایم پی تھری کی سپورٹ اس میں ڈائریکٹ نہیں شامل کی جاسکتی کیونکہ ایم پی تھری کسی دوسری کمپنی کا رجسٹرشدہ پیٹنٹ ہے جسے شامل کرنے کیلیے canonicalکو لائسنس لینا پڑیگا جس کے بعد ظاہر ہے وہ اُبنٹو مفت دینے سے تو رہے۔ پرانے ورژنز کی طرح اس دفعہ بھی تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر انسٹال کرنے ہونگے۔
 

دوست

محفلین
اوبنٹو میں اردو کی سپورٹ پہلے سے موجود ہے۔ کی بورڈ کی تنصیب مشکل کام نہیں اس کے لیے آپ بوریت ڈاٹ کام سے مدد لے سکتے ہیں۔ اگر کبنٹو لینکس ہے تو اس میں اردو کی تنصیب کا طریقہ اردو وکی پیڈیا پر موجود ہے وہاں‌ سے دیکھا جاسکتا ہے۔
مجھے عرصہ ہوا سسٹم اپگریڈ کیا کرتا ہوں بس۔ اب بھی ایسا ہی کیا تھا ڈائرکٹ انٹرنیٹ سے۔
پاکستانی بھائی آپ کمپیوٹنگ شمارہ پڑھ لیں اس میں کبنٹو پر ایک تفصیلی مضمون موجود ہے۔ مزید مسئلہ ہوتو میں حاضر ہوں۔ میرے بلاگ پر بھی کبنٹو لینکس کی تنصیب کے سلسلے میں کچھ موجود ہے۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
اپنے دوست احباب کو یہ سی ڈیز بانٹیں۔ فیسٹی انسٹال کرنا کئی لحاظ سے اچھا نہیں کیونکہ یہ لانگ ٹرم سپورٹڈ ورژن نہیں ہے۔ اس لئے اگر آپ پہلی بار ابنٹو آزما آرہے ہیں تو کوشش کریں کہ ڈیپر آزمائیں یا پھر ڈیبیان کا نیا ورژن etch جو ابھی حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور ابنٹو کے مقابلے میں بہت تیز رفتار ہے۔ تاہم مجھے علم نہیں کہ اس کی سی ڈیز لنکس پاکستان پر دستیاب ہیں یا نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اوبنتو کا موجودہ ورژن ہر لحاظ سے بہت اچھا لگا۔ ایک خامی جو اس ورژن میں بھی موجود ہے وہ یہ ہے کہ اگر بہت سے پروگرام ایک ساتھ کھول دیئے جائیں، جیسا کہ 40 گانوں کو وی ایل سی پلئیر سے کھولنا چاہا تو کیو اپ کی بجائے اس نے الگ الگ پلئیر کھول دیئے (یہ پلئیر کی غلطی ہے نہ کہ اوبنتو کی) اس کے بعد سسٹم بالکل رک گیا۔ دس پندرہ منٹ انتظار کر کے جب ری سٹارٹ کیا تو کمانڈ لائن آ گئی اور بس۔ یعنی جی یو آئی غائب ہو گیا۔ بریزی بیجر ورژن پر بھی یہی مسئلہ تھا کہ شٹ ڈاؤن کئے بغیر ری سٹارٹ کرنے پر جی یو آئی ختم ہو جاتا تھا
 
Top