اوراب عاصمہ جہانگیر۔۔۔۔

شازل

محفلین
اسلام اور پاکستان نشانے پر ہے
عاصمہ جہانگیرنے فرمایا ہےبے نظیر بھٹو مادر ملت کی طرح سڑیل نہیں تھیں
خبر ملاحظہ فرمائیے"لاہور۔ ہیومن رائٹس کمشن کی رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو مادر ملت فاطمہ جناح کی طرح سڑیل نہیں بلکہ زندہ دل خاتون تھیں ۔ یہ بات انہوں نے آج مقامی ہوٹل میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد میں ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں کہی جسے حال میں موجود چند افراد نے سراہا جبکہ اکثریت نے ان کے اس گستاخانہ ریمارکس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا"
 

حسن علوی

محفلین
نہایت ہی گستاخانہ ریمارکس ہیں اور اگر حکومت بالکل ہی ضمیر فروش نہیں ہو چکی تو اس گستاخی کا سخت سے سخت نوٹس لے؛ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ھے:mad:
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے کسی بڑے اخبار میں یہ خبر نہیں‌دیکھی۔ اگر کوئی دوسرا ریفرنس مل جائے تو پھر اس پر بات کی جا سکتی ہے۔ ایک آن لائن اخبار کی چند سطروں کی خبر پر اعتبار کرنا ٹھیک نہیں

باقی عاصمہ جہانگیر کے بارے کچھ کہنا فضول ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرا مشورہ ہے کہ جنہوں نے بھی شخصی بت بنائے ہوئے ہیں انہیں یہ بت پوجنا چھوڑ دینا چاہیے - اور منٹو کا ایک خاکہ پڑھنا چاہیے جو قائدِ اعظم کے بارے میں‌ہے - "میرا صاحب" شائد گنجے فرشتے میں‌ ہے -
 

اظہرالحق

محفلین
بھائی صاحب منٹو ایک اچھا لکھاری تھا ، اور اسنے جو لکھا وہ ان حالات کی وجہ سے لکھا جو تقسیم کے وقت پیش آئے ۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ جیسا افسانہ بھی ایسے حالات میں ہے ۔ ۔ ۔ ہر چیز پر تبصرہ کرنے سے پہلے اسکا سیاق و سباق ضرور دیکھ لیا کریں ۔ ۔ ۔
 

باسم

محفلین
ان کی روشن خیالی سے تو ہمارے "امام روشن خیالی" کو بھی نفرت ہے اس سے بڑی بات کیا ہوسکتی ہے
پاکستان کے ڈان نے اپنے نیوز ٹی وی پر ایک پروگرام شروع کیا "Enter The Prime Minister" اور اس میں ملک بھر سے امیدواروں کے نام مانگے گئے تھے لیکن میرے ذہن میں پہلا نام انہی ناچنے گانے والی موصوفہ کا آیا تھا۔
کل فائنل تھا دیکھنے والے بتائیں گے کسے بنایا گیا؟ سیمی فائنل تک تو پہنچ گئی تھیں شاید
 
عاصمہ جہانگیر کی روشن خیالی تو سب پر عیاں ہے اور مادر ملت کی شان میں اگر کوئی بھی گستاخی کرے تو وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

قائد اعظم اور مادر ملت کا احترام تو کم از کم ہر پاکستانی پر واجب ہے کہ ان دو بہن بھائیوں نے اپنی زندگیاں تج دی اس ملک کے لیے اور آج ان کے بارے میں ایسے فضول کلمات کہتے ہوئے لوگ سوچتے بھی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بکاؤ لوگ ہیں۔ چند ٹکوں کے لیے اپنے سگے ماں باپ اور اپنی سگی اولاد کو بھی بیچ دیں گے۔

ظاہر ہے پی پی پی سے کسی مالی منفعت کی توقع ہو گی۔
 
Top