بات متنازعہ ہونے کی نہیں ہے۔
دراصل اکثر محفلین لاگ ان ہو کر سرورق پر موجود ایکٹیویٹی کو ہی دیکھتے ہیں۔ اور سرورق پر یکسانیت کی وجہ سے فعالیت میں کمی آ جاتی ہے۔ یا یوں کہیے کہ بہت سے نئے افراد یا کم شرکت کرنے والے افراد وہیں سے واپس ہو لیتے ہیں۔
غالباً لوگ اسے کاپی اور پیسٹ کرکے پڑھتے ہیں، اور پھر پوسٹ کر دیتے ہیں۔
اور اس طرح وہ لڑی اوپر آ جاتی ہے تو دوسرے لوگوں کو اس کے پڑھنے کی ترغیب ملتی ہے۔
اس طرح دیکھا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
لیکن اگراُسی وقت محفل میں ہمارا وہ دوست آ جائے کہ جس کو ہم نے بڑی مشکل سے راضی کیا ہو کہ محفل میں شعر و ادب کے خزانے بھرے ہوئے ہیں اور وہ محفل میں ضرور رُکنیت حاصل کرے۔ اور جب وہ محفل میں پہنچے تو یہاں سے وہاں تک اذکار کی تکرار دیکھ کر حیران ہو جائے اور 'کوئی' اُس کے ذہن میں سرگوشی کرے کہ شش یہاں تمہارا کام نہیں ہے۔ پہلی فرصت میں یہاں سے نکل لو۔
اور وہ فیس بک پر جا کر یہ شعر لکھے:
کل جو 'محفل' میں جا پھنسے مومن
رات کاٹی خدا خدا کرکے
یہ ' حقائق' ازارہِ تففن لکھے ہیں۔
یہ محض تصویر کا دوسرا رُخ ہے اگر یہ پڑھ کر آپ پر برہمی طاری ہونے لگے تو نظر انداز کریں اور ہماری ہدایت کے لئے دعا کریں۔
لیکن اگراُسی وقت محفل میں ہمارا وہ دوست آ جائے کہ جس کو ہم نے بڑی مشکل سے راضی کیا ہو کہ محفل میں شعر و ادب کے خزانے بھرے ہوئے ہیں اور وہ محفل میں ضرور رُکنیت حاصل کرے۔ اور جب وہ محفل میں پہنچے تو یہاں سے وہاں تک اذکار کی تکرار دیکھ کر حیران ہو جائے اور 'کوئی' اُس کے ذہن میں سرگوشی کرے کہ شش یہاں تمہارا کام نہیں ہے۔ پہلی فرصت میں یہاں سے نکل لو۔
اور وہ فیس بک پر جا کر یہ شعر لکھے:
کل جو 'محفل' میں جا پھنسے مومن
رات کاٹی خدا خدا کرکے
یہ ' حقائق' ازارہِ تففن لکھے ہیں۔
یہ محض تصویر کا دوسرا رُخ ہے اگر یہ پڑھ کر آپ پر برہمی طاری ہونے لگے تو نظر انداز کریں اور ہماری ہدایت کے لئے دعا کریں۔
اوراد و وظائف کے زمرے میں متحرک اراکین کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ سرجری سے اور سرجن کے اسسٹنٹ سے بچ جائیں ۔ معجون و مربہ اگر کوئی ہو تو وہ بھی ہم کھانے کو تیار ہیں۔
اوراد و وظائف کے ذمرے میں متحرک اراکین کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ سرجری سے اور سرجن کے اسسٹنٹ سے بچ جائیں ۔ معجون و مربہ اگر کوئی ہو تو وہ بھی ہم کھانے کو تیار ہیں۔
اس ضمن میں ایک اور توجہ
کوشش کیا کیجیے کہ ایک وقت میں اس زمرہ کی 2، 3 لڑیوں میں پوسٹ کیجیے۔ تاکہ سرورق پر متنوع عنوانات موجود رہیں۔ ایک ہی وقت میں تمام اذکار میں پوسٹ کرنے سے باقی تمام مواد سرورق سے ہٹ جاتا ہے۔ یہ توجہ تمام زمرہ جات کے لیے بھی ہے، مگر زیادہ اسی زمرہ میں ہوتا ہے، تو یہاں توجہ دلائی جا رہی ہے۔
آپ دن کے مختلف اوقات میں آکر 2،3 لڑیوں میں پوسٹ کیجیے۔ تمام اذکار پڑھ لیجیے، لیکن پوسٹ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیے۔
جزاکم اللہ خیر
میں پہلے بھی کئی مرتبہ فورم انتظامیہ سے گزارش کر چکا ہوں کہ اوراد و ازکار کی لڑیوں کو محدود کریں۔ اور محفلین سے بھی گزارش ہے کہ اس سپیمنگ سے گریز کریں۔
محفل کو دو اشخاص نے ہائی جیک کر کے اخبار بنا رکھا ہے۔
سیاست کے زمرے میں کی جانے والی سپیمنگ کا بھی نوٹس لیا جائے اور کوئی پالیسی وضع کی جائے۔
بہت شکریہ
آغاز میں لڑیوں کے مطالعے کے دوران کسی پوسٹ پر دل چاہتا کہ پسندیدہ کی مہر ثبت کریں مگر یہ کیا !کہ پچاس مراسلوں کی عائد شرط ....
سجھائی پڑا کہ دورود و اوراد بھیجنا شروع کردو
یوں پچاس مراسلے مکمل ہوئے
تقریبا تین سال بعد اب عملی طور پر ایکٹیو ہوں اور جب اوراد کی لڑیوں کی طرف دیکھتی ہوں تو پشیمانی و شرمندگی حصار کرتی ہیں
کہ اس عمل کا میرے پاس کیا جواب ہوگا
خلاصہ کلام یہ کہ خشوع و خضوع ملحوظ خاطر ہوں
مراسلوں کی تعداد بڑھانے یا مکمل کرنے سے اجتناب بہتر ہے
میری اپنی ذاتی رائے بھی کچھ یہی ہے۔
البتہ ایک پرانا زمرہ ہونے کی وجہ سے اور چونکہ یہ روایت پہلے سے چلی آ رہی تھی تو اس لیے چھیڑا نہیں گیا۔
کچھ اقدام جو سمجھ آ رہے ہیں، وہ یہ کہ
1۔ ایک جیسی لڑیوں کو آپس میں ضم کیا جائے۔
2۔ ان تمام لڑیوں کو مقفل کر دیا جائے۔
3۔ آئندہ بھی اگر کوئی نئی دعا یا وظیفہ پوسٹ کیا جاتا ہے تو اسے مقفل کر دیا جائے۔
4۔ ایک لڑی اوراد و اذکار کے لیے کھلی رہے، جہاں کوئی بھی ورد یا ذکر لکھا جا سکے۔ ایک ہی لڑی لوگوں کی یاددہانی کے لیے کافی ہے، لوگ اس لڑی کو دیکھ کر اس زمرہ میں آ کر اوراد و اذکار پڑھ سکتے ہیں۔
برادرم محمد تابش صدیقی ، میں آپ کے تذبذب کو سمجھ سکتا ہوں۔ ایک پرانے سلسلے کو ختم کرنا مشکل معلوم ہو سکتا ہے لیکن اب ایسا کرنا اشد ضروری ہو گیا ہے۔ اب اوراد و اذکار کے ضمن میں درجنوں دھاگے کھلے ہوئے ہیں جنہیں درجنوں بار اوپر لایا جاتا ہے۔ اب سادہ لوح محفلین اسے ایمان کا جزو بھی سمجھنے لگے ہیں۔ فورم پر اب کوئی معلوماتی دھاگہ مشکل سے ہی نظر آتا ہے اور ہر مرتبہ کوئی محفلین دوبارہ سے انہی دھاگوں کو اوپر لائے ہوتے ہیں۔ اس طرح فورم کا تشخص بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
میں پر زور سفارش کروں گا کہ اوراد و اذکار فورم کو مقفل کر دیا جائے اور آئندہ کے لیے اس سلسلے پر پابندی لگا دی جائے۔ دینی اور مذہبی موضوعات کے لیے علیحدہ زمرہ جات موجود ہیں جہاں بہتر انداز میں ان معلومات کو پیش کیا جا سکتا ہے۔
جب میں اسلامی معلومات پر کوئی تحقیقی کام پیش کرنا چاہوں تو وہ scrutiny سے گزرتا ہے اور جب پیش کیا جاتا ہے تو وہ دب جاتے ہیں.
ان کے برعکس اوراد و اذکار ماشاءاللہ ہیں