جاسم محمد
محفلین
اورنج لائن پر بھاری سبسڈی دیں یا اسپتال اور اسکول چلائیں، وزیراعلیٰ پنجاب
ویب ڈیسک منگل 18 فروری 2020
60روپےکا ٹکٹ رکھیں تو ٹرین کو چلانے کےلیے 10 ارب روپے سالانہ سبسڈی دینی پڑےگی، عثمان بزدار فوٹو:فائل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اورنج لائن پر بھاری سبسڈی دیں یا اسپتال و اسکول چلائیں۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا قرض واپس کرنے کےلیے اربوں روپےسالانہ دینےپڑیں گے، اگر 60روپےکا ٹکٹ بھی رکھیں تو صرف ٹرین کو چلانے کےلیے 10 ارب روپے سالانہ سبسڈی دینی پڑےگی۔
عثمان بزدار نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم اس رقم سے اسپتال و اسکول چلائیں یا یہ سبسڈی دیں؟، کابینہ نےفیصلہ صوبائی اسمبلی بھیجا ہےتاکہ عوامی نمائندوں کافیصلہ آئے۔
اورنج لائن پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ میٹروٹرین ہے جس کے آزمائشی سفر کا تجربہ کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اورچین کے درمیان مئی 2014 میں اورنج ٹرین بنانے کا معاہدہ ہوا تھا اور یہ منصوبہ سی پیک میں شامل ہے۔
ٹرین ڈیرہ گوجراں جی ٹی روڈ سے علی ٹاؤن ٹھوکرنیازبیگ تک 27 کلومیٹر کا فاصلہ 27 اسٹیشنوں پر رُکتے ہوئے 45 منٹ میں طے کرے گی۔ اس میں روزانہ کی بنیاد پرساڑھے 3 سے 4 لاکھ لوگ سفر کریں گے۔
اس منصوبے کو دسمبر2017 میں مکمل ہونا تھا لیکن 4 سال ایک ماہ کے عرصے میں مکمل ہوا اور اس پر 264 ارب روپے کی لاگت آئی۔