مبارکباد اور آج محفل میں ہمارا ایک سال مکمل ہوا

لاریب مرزا

محفلین
سال کا یہ آخری مہینہ یعنی ماہ دسمبر کئی وجوہات کی بناء پر زبان زد خاص و عام ہے، کچھ لوگوں کے اندر کا غالب اور فراز دسمبر میں جاگ اٹھتا ہے :p اور باقی لوگ دسمبری وائرس کی ایسی کی تیسی کرتے نظر آتے ہیں :D جبکہ ہمارے لیے دسمبر کے خاص اور بہت خاص ہونے کے پیچھے صرف ایک وجہ ہی کافی ہے اور وہ یہ کہ ہم اس مہینے میں اردو محفل کا حصہ بنے :love: کچھ لوگوں کو ہمارے اس دسمبری وائرس کا الہام پہلے ہی ہو گیا تھا ;) جبکہ ہم پر اس "وائرس" کا انکشاف آج کی تاریخ دیکھنے کے بعد ہوا :love: :daydreaming:

آج اردو محفل پر ہمارا ایک سال مکمل ہو گیا ہے :love: اور ہمیں اتنی خوشی ہے کہ سنبھالے نہیں سنبھل رہی :p تو ہم نے سوچا کہ اس خوشی میں آپ سب کو بھی شریک کیا جائے :)
دیکھیں بھئی لڑی تو ہم نے بنا دی، اب آپ سب کو مبارکباد تو دینی چاہیے نا :party::party:
 
مدیر کی آخری تدوین:

کیوں نہیں مبارک باد کے 4 کروڑ ٹرک آپ کے لیے۔۔۔۔خوش رہیں سلامت رہیں
 
آوازِ دوست

محفلین
دسمبر اِس حوالے سے منفرد ہے کہ اِس میں عیسوی کیلنڈر کو فالو کرنے والے سب ہی لوگوں کا سال مکمل ہو جاتا ہے اور جیسا کہ آپ نے خود بتایا ہے کہ اکثر بوجوہ روتے دھوتے پائے جاتے ہیں تو وائرس اٹیک کے علاوہ سردی اور مہنگائی کےہاتھوں اِن دگرگوں حالات میں آپ کا اُردو محفل پر ایک سال مکمل کرنے پر خوشی کا یہ والہانہ اظہار ایک مثبت قسم کی چیز ہے۔ آپ کو یہ خوشگوار تکمیل مبارک ہو :)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
مبارک ہو لاریب۔

نہ صرف دسمبر بلکہ تیرہ تاریخ یہ تو کمال ہو گیا۔ اگر جمعہ بھی ہوتا تو کیا ہی بات تھی
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب۔ آپ کو مبارک ہو لاریب :)
شکریہ وارث بھائی، سلامت رہیں :) :)
کیوں نہیں مبارک باد کے 4 کروڑ ٹرک آپ کے لیے۔۔۔۔خوش رہیں سلامت رہیں
ارے :p شکریہ :)
بہت شکریہ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
دسمبر اِس حوالے سے منفرد ہے کہ اِس میں عیسوی کیلنڈر کو فالو کرنے والے سب ہی لوگوں کا سال مکمل ہو جاتا ہے
عیسوی کیلنڈر ہی فالو ہوتا ہے زیادہ تر، کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ اسلامی کیلنڈر کو فالو کیا جاتا ہو، بس چاند کی تاریخ پوچھنے کی حد تک ہی ہم نے لوگوں کو اسلامی کیلنڈر فالو کرتے دیکھا ہے، :) اور بوڑھے لوگ جیسا کہ ہماری مرحومہ نانی اماں پنجابی مہینوں سے سال کا اندازہ لگاتی تھیں :)
جیسا کہ آپ نے خود بتایا ہے کہ اکثر بوجوہ روتے دھوتے پائے جاتے ہیں تو وائرس اٹیک کے علاوہ سردی اور مہنگائی کےہاتھوں اِن دگرگوں حالات میں آپ کا اُردو محفل پر ایک سال مکمل کرنے پر خوشی کا یہ والہانہ اظہار ایک مثبت قسم کی چیز ہے۔ آپ کو یہ خوشگوار تکمیل مبارک ہو :)
بہت شکریہ :)
محفل پر ایک سال مبارک ہو.
اور اسی طرح ایکٹو رہیں.
:)
شکریہ تابش بھائی!! :)
ان شاء اللہ!! جب تک محفل میں ہیں، آتے جاتے رہیں گے :)
ماشاءاللہ. ماشاءاللہ
آپ کی مستقل مزاجی کی کیا ہی بات ہے۔ بہت بہت مبارک ہو۔
شکریہ چوہدری صاحب!! :)
جب سے ہم محفل میں آئے ہیں ہم نے وارث بھائی سے زیادہ مستقل مزاج کسی کو نہیں پایا، ہمیں مستقل مزاج کہنے سے پہلے لغت میں اس لفظ کے معانی چیک کر لیں :p
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت شکریہ :)
نہ صرف دسمبر بلکہ تیرہ تاریخ یہ تو کمال ہو گیا۔ اگر جمعہ بھی ہوتا تو کیا ہی بات تھی
اتنا تجسس کیوں پھیلا رہے ہیں زیک بھائی؟؟ :)
ذہن پر بہت زور ڈالنے کے باوجود دسمبر کی تیرہ تاریخ کو اور جمعہ کے دن ہمیں کوئی تاریخی واقعہ یاد نہیں آ رہا :p
 
Top