مبارکباد اور آج محفل میں ہمارا ایک سال مکمل ہوا

لاریب مرزا

محفلین
ہائے آپ نے اتنی آسان اردو کیسے لکھ لی؟ آئی مین آپ کو لکھنا آکیسے گئی:p
غصہ نہیں کرنا:)
ہم بھی امین بھائی سے پوچھنے لگے تھے کہ کہیں آپ مابدولت اپنی ساری دولت لٹا تو نہیں چکے ہیں جبھی اتنے اختصار سے کام لیا جا رہا ہے :p لیکن ہم نے ان کا اتنا آسان مراسلہ طبیعت کی خرابی گردان کر کے ایسا کچھ نہ کہا تھا :p
 
بہت بہت مبارک ہو آپ کو ۔۔ دلی دعائیں :)
اور بوڑھے لوگ جیسا کہ ہماری مرحومہ نانی اماں پنجابی مہینوں سے سال کا اندازہ لگاتی تھیں
تب مہینوں کا حساب لگانے کے لیے جنتری استعمال ہوتی تھی ۔۔ جس کے نام سے بھی آج کل لوگ نا واقف ہیں ۔
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو آپ کو ۔۔ دلی دعائیں :)
بہت شکریہ جناب!! :)

تب مہینوں کا حساب لگانے کے لیے جنتری استعمال ہوتی تھی ۔۔ جس کے نام سے بھی آج کل لوگ نا واقف ہیں ۔
جی!! جنتری کا استعمال اب متروک ہو چکا ہے، کم ہی لوگ واقف ہیں اس سے :)
ماشاءاللہ!

بہت بہت مبارک ہو۔
شکریہ احمد بھائی!! جزاک اللہ!! :)
 

Khuram Shahzad

محفلین
ہم اس مہینے میں اردو محفل کا حصہ بنے :love:
اچھا تو یہ حادثہ دسمبر میں ہوا تھا....... :thinking: لو جی آپ کو تو مبارک ہو ، باقی محفلین سے افسوس میں بعد میں کروں گا..... :heehee: اور آپ نے کہا کہ " ہم اس مہینے میں اردو محفل کا حصہ بنے" آپ کے ساتھ اور کون کون اس حادثے میں شریک تھا؟ :confused2:
آج اردو محفل پر ہمارا ایک سال مکمل ہو گیا ہے :love:
اور دنیا میں کتنے سال ہو گئے ہیں؟؟؟ یہ واحد سوال ہے جس کا جواب فیمیلز کے پاس نہیں ہوتا ورنہ کھڑی کھڑی سنانے اور جواب دینے میں اتنی ماہر ہوتی ہیں کہ بندہ لاجواب ہو جاتا ہے...... کچھ تو یہاں تک کہہ دیتی ہیں کہ "میری طرف سے صاف جواب ہے "..... ویسے بھی صفائی کے معاملے میں خواتین کا کوئی ثانی نہیں ، بلکہ صفائی کے معاملے میں خواتین کو لاثانی سرکار کہا جائے تو غلط نہ ہو گا...... مثا ل کے طور پر خواتین اپنے شوہروں کی جیبوں کی اس طرح صفائی کرتی ہیں جیسے اس میں کبھی کچھ تھا ہی نہیں..... اور تو اور کچھ خواتین تو اپنے شوہروں کا مزاج بھی صاف یا درست کر دیتی ہیں ..... :silly::feelingbeatup::silly:
اور ہمیں اتنی خوشی ہے کہ سنبھالے نہیں سنبھل رہی :p
کوئی بات نہیں جب " خوشی " کے سر پہ پڑے گی تو خود ہی سنبھل جائے گی :nerd:
دیکھیں بھئی لڑی تو ہم نے بنا دی۔۔۔۔۔۔۔
آپ کا یہ احسان قوم (محفلین) ساری زندگی نہیں بھولے گی..... بلکہ محفلین کی آیندہ آنے والی نسلیں بھی آپ کی احسان مند ہوں گی ..... :heehee:
اس سے پہلے کہ آپ پھر الزا م لگا دیں کہ مرد عورتوں سے زیادہ بولتے ہیں، ہم سب کا الله ہی حافظ...... ایک دفعہ پھر مبارک ہو اور خوش رہیں لیکن اپنے خرچے پہ........
 
آخری تدوین:
Top