مبارکباد اور آخر نبیل بھیا کے بھی پندرہ ہزار مراسلے مکمل!

عائشہ عزیز

لائبریرین
کچھ عرصہ پہلے سعود بھیا نے مستقبل کے پندرہ ہزاریوں میں مسابقہ والا دھاگہ شروع کرکے پانچ محفلین کی نشاندہی کی جو پندرہ ہزار مراسلے مکمل کرنے والے تھے۔ اس پر ایک دوڑ شروع ہوگئی آگے سے آگے نکلنے کی ۔۔ہی ہی ہی
سب سے پہلے یہ ہدف مکمل کرنے والی رکن ہماری پیاری مقدس آپی تھیں اس کے بعد ان کی بہن ناعمہ عزیز بھی سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پندرہ ہزاریوں کی صف میں شامل ہوئیں۔ واضح رہے کہ یہ دنوں بہت بولتی ہیں۔ :p
پھر کچھوے کی رفتار سے چلتے ہوئے مابدولت نے اس ہدف کو مکمل کیا۔
اور

اب ہمارے بڑے بھیا نبیل چوتھے نمبر پر یہ ہدف مکمل کرکے ہماری صف میں شامل ہوگئے ہیں۔ حالانکہ ان کی رکنیت کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ انہیں یہ سب سے پہلے کرنا چاہیے تھا۔
لیکن کیا کریں آپ کو تو پتا ہے نبیل بھیا بھی ہمارے جیسے ہیں یعنی بہت کم بولتے ہیں۔:p

میری طرف سے یہ منصب بہت مبارک ہو بھیا :)
اسی طرح محفل کی رونق بڑھاتے رہیں۔


HjPVc.png


نوٹ : اس اسکرین شارٹ کو حاصل کرنے میں میری کوئی محنت نہیں۔:)

اور اب انتظار ہے کہ اس سلسلے کی آخری رکن محفلین سارہ خان اپیا کا۔۔ اور ہماری طرف سے ان کے لیے بہت سی نیک تمنائیں! :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
مبارک ہو نبیل بھائی۔۔۔ :rose:

گڈ بچی۔۔۔ :)
یہ یقیناَ نبیل بھائی کا کمال ہے۔ کیوں کہ اس میں کچھ ایسے لوگ بھی آن لائن نظر آرہے ہیں۔ جو خود کو پوشیدہ رکھتے ہیں۔:)
یہ خود نبیل بھیا نے پوسٹ کیا تھا بھیا مجھے بالکل خیال نہیں رہا۔ جب میں نے بھیا کی پوسٹ دیکھی تو پھر یہ دھاگہ شروع کیا۔:noxxx:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے شک ہے کہ انہوں نے پندرہ ہزار بھی کیئے ہیں۔o_O میں نے تو انکے چند اک دھاگے ہی دیکھے ہیں۔:unsure: اور وہ بھی یہ شروع کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ گویا مراسلوں کی تعداد بڑھنا ظلم ہو جیسے۔ :shock:
بہت بہت مبارک ہو نبیل بھائی۔:bighug: اس سنگ میل عبور کرنے پر میر کا اک شعر آپ کے نام
ہزاری منصب اک بھاری پتھر ہے نبیل
کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے

لیکن آپ نے تو کر دکھایا۔:cowboy: التباس بھائی اک مشکل سا لفظ پکڑانا مبارکباد کے لیئے۔ :p
 

فلک شیر

محفلین
مجھے شک ہے کہ انہوں نے پندرہ ہزار بھی کیئے ہیں۔o_O میں نے تو انکے چند اک دھاگے ہی دیکھے ہیں۔:unsure: اور وہ بھی یہ شروع کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ گویا مراسلوں کی تعداد بڑھنا ظلم ہو جیسے۔ :shock:
بہت بہت مبارک ہو نبیل بھائی۔:bighug: اس سنگ میل عبور کرنے پر میر کا اک شعر آپ کے نام
ہزاری منصب اک بھاری پتھر ہے نبیل
کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے

لیکن آپ نے تو کر دکھایا۔:cowboy: التباس بھائی اک مشکل سا لفظ پکڑانا مبارکباد کے لیئے۔ :p
کتنا بھاری........یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں !!!!:laughing3:
 

پردیسی

محفلین
ہمم بہت خوب اور بہت بہت دلی مبارکباد
نبیل بھائی حقیقت میں مبارکباد کےمستحق ہیں کیونکہ ان کے بیشتر مراسلے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور اہم بھی ایسے کہ ان مراسلوں سے انٹرنیٹ پر اردو زبان کا انقلاب برپا ہوا۔
علم و ہنر بہت سے لوگوں کے پاس ہوتا ہے مگر اس علم و ہنر کو بے لوث ہو کر بانٹنے کی توفیق اللہ کسی کسی کو دیتا ہے۔
میں نبیل بھائی کو دلی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
 
Top