زبیر مرزا
محفلین
السلام علیکم
راشد اشرف صاحب کے ہمراہ اتوارکُتب بازار (ریگل کراچی) جانے کا موقع ملاتھا جہاں کم قیمت میں اچھی کتابیں ملیں ان میں سے ایک چراغ آخرشب اقبال عظیم کی غزلوں کا مجموعہ بھی تھااس میں سے ایک غزل پیش ہے
ِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ

اور روشن رہِ سفرکردو
شوقِ منزل کو معتبر کردو
راستےمختصرنہیں ہوں گے
اپنی رفتارتیزتر کردو
جس طرف روشنی نظرآئے
اپنے قدموں کا رُخ اُدھرکردو
جب بہکنے لگیں تمھارے قدم
عزمِ راسخ کوراہبرکردو
کرکے روشن لہوسے سارے چراغ
شبِ تاریک کو سحر کردو